🗓️
لاہور: (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے لاہور کے حلقے این اے 127 کے لیے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی پر دائر اعتراض پر سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا گیا
بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے ان کے وکیل عرفان قادر ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ یہ اعتراضی درخواست ناقابل سماعت ہے، اعتراض کنندہ کا تعلق این اے 127 سے نہیں ہے۔
این اے 127کے ریٹرننگ افسر نے فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کےکاغذات نامزدگی پرفیصلہ محفوظ کرلیا۔
بلاول بھٹو کے وکیل عرفان قادرکو کل تک تحریری طور پر جواب داخل کرنے کی مہلت دے دی۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز بلاول بھٹو زرداری کے لاہور کے حلقے این اے 127 کے لیے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی پر اعتراض دائر کیا گیا تھا۔
بلاول بھٹو زرداری کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض کی درخواست ریٹرننگ افسر کو جمع کروائی تھی، شہری محمد ایاز نے کاغذات نامزدگی پر اعتراض عائد کیا تھا
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ بلاول بھٹو نے اپنے کاغذات نامزدگی میں پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز سے وابستگی ظاہر کی، پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز الگ الگ سیاسی جماعتیں ہیں۔
اس میں کہا گیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا انتخابی نشان تلوار اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کا نشان تیر ہے، بلاول بھٹو زرداری پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور آصف زرداری پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر ہیں۔
اس میں کہا گیا ہے کہ الیکشن ایکٹ 2017 کے مطابق ایک شخص ایک وقت میں ایک جماعت کا رکن ہوسکتا ہے، یہ الیکشن ایکٹ کی خلاف وزری ہورہی ہے۔
مشہور خبریں۔
مقبوضہ جموں وکشمیر میں سول سوسائٹی ارکان کا تنازعہ کشمیرکے حل،دفعہ 370کی بحالی کا مطالبہ
🗓️ 11 مارچ 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
مارچ
یمن میں واشنگٹن،ریاض اور تل ابیب کے لیے بدترین صورتحال
🗓️ 10 نومبر 2021سچ خبریں : ماہرین کا خیال ہے کہ زیادہ تر مغربی اور
نومبر
نیتن یاہو اپنی سیاسی بقا کے لیے کہاں تک گِر سکتے ہیں؟ سینیگال کے وزیر اعظم کی زبانی
🗓️ 1 ستمبر 2024سچ خبریں: سینیگال کے وزیر اعظم عثمان سونکو نے اسرائیل کے وزیر
ستمبر
10 Fashion Stories From Around The Web You Might Have Missed This Week
🗓️ 6 اگست 2022 When we get out of the glass bottle of our ego
عاطف اسلم کا شاہ رخ خان کیلئےاہم پیغام
🗓️ 16 اگست 2021کراچی ( سچ خبریں )پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم نے بالی
اگست
آئی ایم ایف نے ترسیلات زر کا مقررہ ہدف حاصل نہ ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا
🗓️ 28 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے رواں
جنوری
خطے اور دنیا کے لیے ایران کے فتاح میزائل کے پیغامات
🗓️ 8 جون 2023سچ خبریں:المیادین نیٹ ورک کے مطابق ایران کی جانب سے فتاح ہائپرسونک
جون
غزہ میں صیہونی زمینی فوج پر کیا بیت رہی ہے؟
🗓️ 19 دسمبر 2023سچ خبریں: جب کہ پورے غزہ پر صیہونی جنگی طیاروں کے فضائی
دسمبر