?️
ملتان : (سچ خبریں)ملتان میں جاوید ہاشمی کی رہائش گاہ پر ورکرز کنونشن کروانے کے خلاف مقدمہ درج کردیا جس میں سینئیر سیاستدان کے کے2داماد اور 2نواسوں سمیت 36 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔
مقدمہ تھانہ مخدوم رشید میں ایس ایچ او انسپکٹر محمد امین کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، پنجاب پولیس نے بتایا کہ مقدمہ کار سرکار میں مداخلت اور پولیس اہلکاروں پر حملہ کرنے پر درج کیا گیا ہے۔
پولیس کی جانب سے مقدمہ بغیر اجازت ورکرز کنونشن کروانے پر بھی درج کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ملتان میں سینیئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی کی رہائش گاہ پر پولیس نے چھاپہ مار کر ان کے داماد اور نواسے سمیت 8 ملازمین کو گرفتار کر لیا تھا۔
جاوید ہاشمی کی رہائش گاہ پر یہ چھاپہ پی ٹی آئی کے ورکرز کنونشن کے دوران مارا گیا جس میں مہر بانو قریشی اور زین قریشی کو بھی شرکت کرنا تھی، چھاپے کے دوران گرفتار ہونے والے ان کے داماد زاہد بہار ہاشمی آزاد امیدوار ہیں۔
یاد رہے کہ 22 جنوری کو جاوید ہاشمی نے عام انتخابات سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا تھا۔
ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا تھا کہ وہ کسی کے حق میں نہیں لیکن الیکشن سے دستبردار ہو رہے ہیں۔
انہوں نے کہا تھا کہ وہ اپنا سیاسی وزن تحریک انصاف کے پلڑے میں ڈالتے ہیں اور الیکشن سے دستبردار ہوتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
ایران امریکہ جنگ کے بارے میں امریکی جنرل کا ہم بیان
?️ 17 جون 2023سچ خبریں:اعلیٰ امریکی جنرل نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ کا بحران
جون
پنجاب: اراضی جعلسازی کیس میں مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی گرفتار
?️ 27 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے سرکاری اراضی جعلسازی کیس
دسمبر
کیا امریکہ مشرق وسطی سے نکلے گا؟
?️ 26 اگست 2023سچ خبریں: امریکی مسلح افواج کے سربراہ نے کہا کہ امریکہ کے
اگست
پی ٹی آئی ارکان کا اسپیکر کی عدم موجودگی کے باوجود اسپیکر آفس جانے کا فیصلہ
?️ 27 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی نے اسپیکر کی عدم موجودگی
دسمبر
کارابخ میں "عظیم واپسی”؛ فتح کو مستحکم کرنے کے لیے آذربائیجان کا میگا پروجیکٹ
?️ 16 نومبر 2025سچ خبریں: کاراباخ پر اپنی خودمختاری کو مستحکم کرنے کے بعد، جمہوریہ
نومبر
الجزائر کا فلسطین کے سلسلہ میں مؤقف
?️ 8 جون 2021سچ خبریں:الجزائر کے صدر نے الجزیرہ چینل کو دیے جانے والے اپنے
جون
ٹرمپ کی مہم جوئی 2024 میں ان کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے لیے نقصان دہ:امریکی سینیٹر
?️ 14 فروری 2022سچ خبریں:ریپبلکن سینیٹر لنڈسے گراہم کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ 2020
فروری
ایران کے جواب کو لے کر صیہونی حیران و پریشان
?️ 9 اپریل 2024سچ خبریں: صہیونی میڈیا نے دمشق میں ایرانی قونصل خانے کی عمارت
اپریل