🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں)سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے بنی گالہ کو سب جیل قرار دینے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔
سابق خاتون اول کی جانب سے دائر درخواست میں درخواست میں چیف کمشنر اسلام آباد، سپرنٹینڈنٹ اڈیالہ جیل اور انسپکٹر جنرل (آئی جی) جیل خانہ جات پنجاب اور ریاست کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں بتایا گیا ہے کہ 31 جنوری کو بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ ریفرنس میں 14 سال قید کی سزا سنائی گئی، اس کے بعد بشریٰ بی بی نے اڈیالہ جیل پہنچ کر گرفتاری کے لیے سرنڈر کیا، بشریٰ بی بی نے صبح 10 بجے اڈیالہ جیل پہنچ کر سپرنٹنڈنٹ کو آگاہ کیا کہ وہ خود کو گرفتاری کے لیے پیش کرنے کے لیے آگئی ہیں۔
درخواست میں مزید کہا گیا کہ سابق خاتون اول کو صبح 10 سے رات 9 بجے تک انتظار گاہ میں ٹھہرایا گیا، رات 9 بجے کے بعد بشریٰ بی بی کو کہا گیا کہ آپ کو کسی اور جیل منتقل کیا جا رہا ہے، بشریٰ بی بی کے استفسار پر جیل حکام نے بتایا کہ خان ہاؤس بنی گالا کو ہی سب جیل قرار دے دیا گیا ہے۔
اس کے مطابق بشریٰ بی بی کی جانب سے خان ہاؤس کو سب جیل قرار دے کر وہاں منتقل کرنے کی کبھی کوئی درخواست نہیں کی گئی۔
درخواست میں بتایا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی پاکستان کی سب سے مقبول سیاسی جماعت کے سربراہ کی اہلیہ ہیں اور کسی بھی عام کارکن کی طرح بشریٰ بی بی اڈیالہ جیل راولپنڈی میں ہی اپنی سزا کاٹنا چاہتی ہیں۔
مزید کہا گیا کہ بشریٰ بی بی بطور خاتون خود کو سب جیل میں محفوظ نہیں سمجھتیں، سب جیل میں نامعلوم افراد کی نقل و حرکت کے باعث بشریٰ بی بی خود کو غیر محفوظ تصور کرتی ہیں، ان کے ساتھ یہ خصوصی برتاؤ دیگر خاتون قیدیوں کے ساتھ متعصبانہ رویے کے مترادف ہے۔
درخواست کے مطابق 10 فروری کو بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس بھی سماعت کے لیے مقرر ہے، بشریٰ بی بی کو سب جیل سے اڈیالہ جیل لانے اور لے جانے کی غیر ضروری مشق سے حکام پر بوجھ بڑھے گا۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ 31 جنوری 2024 کو بنی گالہ ہاؤس کو سب جیل قرار دینے کے نوٹی فکیشن کو کالعدم قرار دیا جائے اور انہیں واپس اڈیالہ جیل راولپنڈی منتقل کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔
یاد رہے کہ 31 جنوری کو بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ ریفرنس میں 14،14 سال قید با مشقت کی سزا سنادی گئی تھی اور عمران خان اور ان کی اہلیہ کو کسی بھی عوامی عہدے کے لیے 10 سال کے لیے نااہل بھی کر دیا گیا تھا۔
بعدازاں اسی روز توشہ خانہ ریفرنس میں 14 سال قید با مشقت کی سزا سنائے جانے کے بعد عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی گرفتاری دینے کے لیے خود اڈیالہ جیل پہنچیں جہاں ان کو تحویل میں لے لیا گیا تھا اور بشریٰ بی بی کو بنی گالہ منتقل کرکے رہائش گاہ کو سب جیل قرار دے دیا گیا تھا۔
بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل سے بنی گالہ منتقلی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی درخواست پر کی گئی تھی۔
مشہور خبریں۔
بائیڈن کی مقبولیت میں نمایاں کمی، یہاں تک کہ ان کی پارٹی میں بھی
🗓️ 21 مئی 2022سچ خبریں: جمعہ کو جاری ہونے والے ایک نئے سروے میں، بائیڈن
مئی
سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی اقتصادی جنگ میں کون ہارا؟
🗓️ 29 دسمبر 2021سچ خبریں: محمد بن سلمان سعودی ولی عہد متحدہ عرب امارات کے
دسمبر
پی ڈی ایم حکومت کا ایک سال مکمل، وزیراعظم کا معیشت کی بحالی کے عزم کا اعادہ
🗓️ 11 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی
اپریل
کیا پی ٹی آئی پر پابندی کا اعلان سب پارٹیوں کے مشورے سے کیا گیا؟
🗓️ 17 جولائی 2024سچ خبریں: پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما شیری رحمان نے کہا ہے
جولائی
چین سے کورونا ویکسین کی ایک اور کھیپ پاکستان پہنچ گئی
🗓️ 25 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں)چین سے خریدی گئی کورونا ویکسین کی ایک اور کھیپ
اپریل
خیبر پختونخوا بلدیاتی انتخابات میں حکومتی جماعت پر الزامات
🗓️ 17 دسمبر 2021پشاور (سچ خبریں) خیبر پختونخوا بلدیاتی انتخابات، حکومتی جماعت پر پیسوں کی
دسمبر
پاک ویک کی دوسری کھیپ وفاقی حکومت کے حوالے کر دی گئی
🗓️ 28 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاک ویک کورونا ویکسین کی 1 لاکھ 91
جون
صیہونی حکومت جھوٹ اور فریب پر استوار
🗓️ 20 نومبر 2023سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک کے رہنما اسامہ حمدان نے
نومبر