برطانوی اخبار کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ شہباز شریف کی حکم امتناع کی درخواست مسترد

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) برطانوی عدالت کے جج نے وزیراعظم شہباز شریف اور ان کے داماد عمران علی یوسف کو ’میل آن سنڈے‘ کے پبلشر کے خلاف ہتک عزت کے مقدمے میں جواب داخل کرنے اور مدعا علیہ کے اخراجات کی مد میں 30 ہزار پاؤنڈ بھی ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

 مذکورہ اخبار نے 2019 میں ایک مضمون شائع کیا تھا جس میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ شہباز شریف نے بطور وزیر اعلٰی پنجاب برطانوی حکومت کی امدادی رقم کی چوری اور لانڈرنگ کی۔

شہباز شریف نے جنوری 2020 میں اس غیرمعمولی الزام کے خلاف ہتک عزت کا کیس دائر کیا تھا جس میں الزام واپس لینے، ہرجانہ ادا کرنے اور معافی مانگنے کا مطالبہ کیا گیا تھا، رواں برس مارچ میں اخبار نے شہباز شریف کے ہتک عزت کے مقدمے کا 50 صفحات پر مشتمل جواب جمع کرایا تھا۔

کنگز بینچ ڈویژن کے جسٹس نیکلن کی جانب سے 9 نومبر کو جاری کردہ ایک حکم نامے کے مطابق شہباز شریف اور علی عمران یوسف کی کیس کی کارروائی پر حکم امتناع کی درخواست کو عدالت نے مسترد کر دیا۔

حکم نامے میں کہا گیا کہ عدالت یہ مطالبہ کرتی ہے کہ شہباز شریف اور ان کے داماد علی عمران یوسف برطانوی اخبار کے پیش کردہ دفاع کا جواب دیں اور حکم امتناع کی درخواست کے لیے برطانوی اخبار کی جانب سے اس سے پہلے کی قانونی چارہ جوئی کی قیمت بھی ادا کریں۔

شہباز شریف کو 23 نومبر تک مدعا علیہ کو 30 ہزار پاؤنڈ کی رقم ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

عدالت نے مزید کہا کہ شہباز شریف اور ان کے داماد دونوں کو برطانوی اخبار کی جانب سے پیش کردہ دفاع کے نئے جوابات داخل کرنا ہوں گے، اگر یہ جوابات سی پی آر پی ڈی 53 بی پیراگراف 4.7 کے تحت مقرر کردہ قواعد کے مطابق نہ ہوئے تو انہیں مسترد کر دیا جائے گا۔

مذکورہ قواعد کے مطابق شہباز شریف اور ان کے داماد کو برطانوی اخبار کی جانب سے جمع کروائے گئے جواب کے ہر پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے جوابات دینے ہوں گے۔

دریں اثنا وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے دعویٰ کیا کہ برطانوی اخبار اپنے صحافی ڈیوڈ روز کی جانب سے وزیر اعظم نواز شریف پر عوامی فنڈز کے مبینہ خوردبرد سے متعلق ایک مضمون میں لگائے گئے الزامات کو ثابت کرنے میں ناکام رہا، اب اس اخبار کو قانون کا سامنا کرنا ہوگا۔

مریم اورنگزیب کے مطابق ہتک عزت کے مقدمے کی سماعت دسمبر 2023 میں ہوگی، جج نے کیس کی اگلی سماعت کے لیے 13 دسمبر کی تاریخ مقرر کی ہے اور اسی تاریخ تک الزامات پر جواب جمع کرانے ہوں گے۔

مشہور خبریں۔

نرسوں کی ہڑتال جاری رہنے سے برطانوی صحت کا نظام تعطل کا شکار

?️ 19 جنوری 2023سچ خبریں:انگلینڈ کے 55 طبی مراکز میں نرسوں نے صبح ساڑھے 7

مذاکرات میں پیشرفت نظر نہیں آتی لیکن اس کی کامیابی کے لیے پرامید ہیں، فضل الرحمٰن

?️ 19 جنوری 2025مردان: (سچ خبریں) سربراہ جمیعت علمائے اسلام (جے یو آئی) مولانا فضل

حملے روکنے کے دعووں کے باوجود صیہونیوں نے جنوبی غزہ پر کی بمباری 

?️ 30 اکتوبر 2025سچ خبریں:  اگرچہ اسرائیلی فوج نے غزہ پٹی پر وسیع پیمانے پر

برمنگھم پولیس کا اسرائیلی ٹیم کے مداحوں کے داخلے پر پابندی کا فیصلہ

?️ 18 اکتوبر 2025برمنگھم پولیس کا اسرائیلی ٹیم کے مداحوں کے داخلے پر پابندی کا

سردیوں میں غزہ کے مہاجرین کی مشکلات؛ ہزاروں خیمے سیلاب کی نذر

?️ 1 جنوری 2025سچ خبریں:غزہ کے دفاع مدنی کے مطابق شدید سردی کے باعث مہاجرین

فلسطین کی حمایت میں گوگل کے یہودی ملازم کا استعفیٰ

?️ 1 ستمبر 2022سچ خبریں:  گوگل کے مارکیٹنگ ڈپارٹمنٹ کے ایک امریکی اور یہودی ملازم

افغان سرزمین کو دہشت گردی کے استعمال سے روکنے کیلئے عالمی برادری مدد کرے، شہباز شریف

?️ 16 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) شنگھائی تعاون تنظیم  کے 23 ویں سربراہی اجلاس

شام کے گلے میں اسرائیل کا پنجہ

?️ 13 مارچ 2025سچ خبریں: ایک اسرائیلی اخبار نے اطلاع دی ہے کہ شام کی نئی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے