?️
لاہور (سچ خبریں) رہنما مسلم لیگ ن کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے ترغر میں پی ٹی آئی دور میں کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوا۔
صوبائی دارالحکومت کے لبرٹی چوک میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیپٹن (ر) محمد صفدر کا کہنا تھا کہ پاکستان بھر کا انتہائی پسماندہ ضلع ترغر ہے، مشکل حالات میں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف وہاں گئے جو کہ فاٹا کنٹرولڈ تھا اسے سیٹل علاقے میں لے کر آئے۔ اُنہوں نے کہا کہ وفاق کے ساتھ معاہدہ کیا کہ آپ کو مراعت دی جائیں گی، ہم آپ لوگوں کے پاس آئے مگر ہمیں، دس ارب روپے کا پیکیج دیا گیا، دس ارب روپے کا صرف پل بنا، وزیراعظم سے درخواست کی کہ اِسے سی پیک کے ساتھ ملائیں۔
رہنما مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ چھ ارب کی لاگت سے دانش سکول دیا، دو لڑکیوں کے سکول دیے،ایک وقت تھا کہ ترقی شروع ہو چکی تھی مگر بدقسمتی سے تحریک انصاف کی حکومت کی وجہ سے وہاں کام نہیں ہوسکے، ترغر کی خدمت جنت کا راستہ ہے، وہاں ہم نواز شریف کو لے کر گئے۔ کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا کہ میں نے مسجدوں میں سو کر ترغر کے مسائل تلاش کیے اور شہباز شریف کو بتائے مگر ترغر میری سوچ کے ساتھ نہیں چلا، نواز شریف تو آج سب کچھ کیا، مگر ترغر کے لوگوں نے کیا کیا، ایک سو کلومیٹر جھیل ترغر کے اندر ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ ایک مرتبہ کرپشن کرنے پر وہاں کے کرپٹ لوگوں کو پکڑا مگر آپ لوگوں نے پھر اسی کرپٹ بندے کو ووٹ دیا، ایشیائی ڈویلپمنٹ بینک سے آنے والی امداد بھی کالا ڈھاکہ کو دی گئی، ایشیائی بینک سے سب سے پسماندہ ضلع بھی ترغر کو نامزد کروایا۔ رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ میں کب تک آپ کے لیے ٹکریں پہاڑوں کے ساتھ ماروں ، اس علاقے کو عبدالستار عیدی کی ضرورت ہے، آپ میں کوئی اتنا مرد نہیں جو ترغر والوں کے لیے ایم پی اے کا الیکشن لڑے، نواز شریف کی بیٹی نے لاہور کو چارچاند لگا دیے ہیں، پنجاب میں بدمعاشی ، قبضہ مافیا کا خاتمہ ہوچکا ہے۔
کیپٹن (ر) محمد صفدر کا کہنا تھا کہ لوگوں نے کتاب کو ووٹ اس لیے دیا کے ثواب ہو گا، کوئی ووٹ جنت میں نہیں لے کر جا سکتا صرف ماں باپ کی دعائیں لے کر جائیں گی۔ اُنہوں نے کہا کہ حلقےمیں الیکشن مہم کے دوران بڑا سٹیج لگا مختلف مذہبی الرہنماؤں کو سٹیج پر بٹھایا گیا، پنجاب کی بیٹی خیبر پختونخوا کی بہو ہے، اللہ نے آپ کو اتنی بڑی عزت دی، اِس کے باوجود حجروں میں راتوں کو پیسا دے کر ووٹ خریدے گئے۔
رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ تورغرمیں سکول،ہسپتال نہیں ہے، اِن لوگوں کا گریبان پکڑیں جوآپ کا ووٹ لیکر کرپشن کرتے ہیں، نوازشریف حکومت نے کراچی میں امن قائم کرکے دکھایا، خیبرپختونخوا سے آنے والے مریضوں کی پنجاب میں خدمت ہو رہی ہے۔


مشہور خبریں۔
اسٹیبلشمنٹ، مفاد پرست سیاستدان راستے سے ہٹ جائیں اور ناکامی تسلیم کریں، مولانا فضل الرحمٰن
?️ 29 نومبر 2024سکھر: (سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن
نومبر
بجبہاڑہ قتل عام کے شہدا ء کو ان کے یوم شہادت پرشاندار خراج عقیدت
?️ 22 اکتوبر 2023سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماؤں نے بجبہاڑہ قتل
اکتوبر
ایشیائی ترقیاتی بینک کا پنشن سسٹم کے اصلاحات پر زور
?️ 19 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے پنشن سسٹم
مئی
عراق میں نئے برطانوی سفیر کون ہیں؟
?️ 22 جون 2023سچ خبریں:برطانوی وزارت خارجہ نے اس وزارت کے انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ
جون
غزہ پٹی کی موجودہ صورتحال؛ فلسطینی وزیر صحت کی زبانی
?️ 12 فروری 2024سچ خبریں: فلسطین کے وزیر صحت نے اس پٹی کے خلاف صیہونی
فروری
سات اکتوبر کے واقعات کے بعد ہر اسرائیلی کے قتل کے بدلے کم از کم پچاس فلسطینی مارے جانے چاہئیں:اسرائیلی جنرل
?️ 17 اگست 2025سات اکتوبر کے واقعات کے بعد ہر اسرائیلی کے قتل کے بدلے
اگست
امریکہ میں مسلسل شوٹنگ کا سلسلہ ، جنوبی کیرولینا میں 12 زخمی
?️ 17 اپریل 2022سچ خبریں: کولمبیا، جنوبی کیرولینا کے ایک شاپنگ مال میں فائرنگ کے
اپریل
وائٹ ہاؤس کی سابق ترجمان ٹی وی اینکر
?️ 14 ستمبر 2022سچ خبریں:وائٹ ہاؤس کی سابق ترجمان نے این بی سی ٹیلی ویژن
ستمبر