بجلی 5 روپے 62 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان

🗓️

اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے عوام پر ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاری کر لی جس کے تحت بجلی 5 روپے 62 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو بجلی کی قیمت میں 5 روپے 62 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست دی ہے، سی پی پی اے کی جانب سے نیپرا میں یہ درخواست دسمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جمع کروائی گئی، نیپرا کی طرف سے سی پی پی اے کی درخواست پر سماعت 31 جنوری کو کی جائے گی اور درخواست کی منظوری کی صورت میں صارفین پر 49 ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔

بتایا جارہا ہے کہ پہلے ہی بجلی صارفین مشکلات کا شکار ہیں کیوں کہ سہ ہماہی ایڈجسٹمنٹس کا بوجھ بڑھ کر 8 روپے 56 پیسے فی یونٹ تک پہنچ چکا ہے، جس سے صارفین پر بڑھتی قیمتوں کا بوجھ مزید بڑھ گیا، رواں ماہ ڈسکوز صارفین پر 3 مختلف سہہ ماہی اور ماہانہ ایڈجسٹمنٹس کا بوجھ ایک ساتھ پڑ جائے گا۔

معلوم ہوا ہے کہ بجلی صارفین پر جنوری کے بلز میں نومبر 2023ء کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 4 روپے 13 پیسے فی یونٹ کا اضافی بوجھ ڈالا گیا، ایک طرف بجلی صارفین پر سیلز ٹیکس سمیت زیادہ سے زیادہ فی یونٹ بنیادی ٹیرف 50 روپے سے زائد لاگو ہے تو وہیں اس مہینے جنوری میں الگ سے ماہانہ اورسہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا بوجھ ڈالا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ اس سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی وصولی صارفین سے مارچ 2024ء تک ہونی ہے جب کہ جولائی تا ستمبر 2023ء کی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں اضافہ فی یونٹ ایک روپے 15 پیسے بنتا ہے، صارفین سے یہ اضافی وصولیاں جنوری تا مارچ 2024ء میں کرنے کا منصوبہ ہے۔ مزید یہ کہ صارفین پر جنوری کے بلز میں نومبر 2023 کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 4 روپے 13 پیسے فی یونٹ کا اضافی بوجھ ڈالا گیا، اسی طرح اپریل تا جون 2023 کی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں فی یونٹ 3 روپے 28 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کیا گیا۔

دوسری طرف ایک سال میں بجلی کمپنیوں کی طرف سے ملازمین کو 10ارب روپے سے زائد کی مفت بجلی دی گئی، جنکوز، ڈسکوز اور این ٹی ڈی سی ملازمین نے بجلی کے 35 کروڑ 56 لاکھ سے زائد مفت یونٹ استعمال کیے، ایک سال میں مفت استعمال کیے گئے یونٹس کی مجموعی قیمت 10ارب 48 کروڑ 18لاکھ روپے ہے، مفت بجلی استعمال کرنے والوں میں گریڈ ایک سے 22 تک کے ملازمین شامل ہیں۔

مشہور خبریں۔

نیتن یاہو کے ستارے گردش میں

🗓️ 5 مئی 2021سچ خبریں:اسرائیلی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین

یورپ میں نئے سال کی تقریبات فلسطینی پرچم بلند کیا گیا

🗓️ 1 جنوری 2024سچ خبریں:نئے سال کے آغاز کے ساتھ ہی عالمی سطح پر خاص

سابق حکمرانوں کی توجہ صرف ذاتی مفادات پرتھی: عثمان بزدار

🗓️ 23 اگست 2021لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ سابق حکمرانوں

حماس نے سعودی میڈیا کے دعوے کو رد کر دیا

🗓️ 8 اکتوبر 2021سچ خبریں: پولیٹیکل بیورو کے رکن اور حماس قیدیوں کے کیس کے

ن لیگ میں تحریک انصاف پر پابندی اور دیگر معاملات پر رائے تقسیم

🗓️ 19 مئی 2023لاہور: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن میں پی ٹی آئی پر

لندن کے ہیتھرو ہوائی اڈے کے ملازمین کی ہڑتال؛افراتفری، پروازیں منسوخ

🗓️ 1 اپریل 2023سچ خبریں:لندن کے ہیتھرو ہوائی اڈے کی سیکورٹی گارڈ یونین اور مینیجرز

عراق میں امریکی فوجی رسد کے قافلے کے راستے میں دھماکہ

🗓️ 29 مارچ 2022سچ خبریں:عراقی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ جنوبی عراق میں امریکی

غزہ کی تعمیرنو پر کتنی لاگت آئے گی؛ عالمی رپورٹ

🗓️ 19 فروری 2025 سچ خبریں:ایک بین الاقوامی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غزہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے