?️
اسلام آباد (سچ خبریں)پی ٹی آئی حکومت نے پیٹرول مہنگا کرنے کے بعد اب بجلی کی قیمت میں بھی نمایاں اضافے کی تیاری کر لی ہے۔ بجلی فی یونٹ 6 روپے 10 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی اور اب نیپرا کو بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست موصول ہو گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست نیپرا کو ارسال کر دی ہے۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو سی پی پی اے کی جانب سے دی گئی درخواست میں بجلی فی یونٹ 6 روپے 10 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
اس حوالے سے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کا کہنا ہے کہ یہ درخواست جنوری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے ، جس پر سماعت 28 فروری کو ہوگی۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست کےالیکٹرک کے سوا تمام بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے لیے ہے۔خیال رہے کہ حال ہی میں پیٹرول کی قیمت 12 روپے 3 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 159 روپے 86 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
فی لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے 03 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 53 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 10 روپے 8 پیسے، لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 43 پیسے اضافہ کر دیا گیا۔ یوں فی لیٹر پٹرول کی نئی قیمت 159 روپے 86 پیسے، لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 123 روپے 97 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 154 روپے 15 پیسے، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 126 روپے 56پیسے مقرر کر دی گئی۔
دوسری جانب جماعت اسلامی نے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے سراج الحق نے کہا کہ جمعرات اور جمعہ کو ہر شہر میں حکومت کے ایک اور ظالمانہ اقدام کے خلاف احتجاج ہوگا، پی ٹی آئی حکومت نے غریب عوام پر ظلم کی تمام حدیں عبور کردیں، پٹرول کی قیمت میں بارہ روپے لٹر اضافہ کو مسترد کرتے ہیں۔پیٹرول کی قیمت میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے اسے حکومت کا ظالمانہ اقدام قرار دے دیا۔


مشہور خبریں۔
اہل خانہ کے انتقال کے بعد گھر اور گاڑیاں گئیں توایک خاندان نے گھر میں پناہ دی، فلم اسٹار لیلیٰ
?️ 5 مارچ 2024کراچی: (سچ خبریں) ماضی کی مقبول اور گلیمرس فلمی ہیروئن لیلیٰ نے
مارچ
کراچی: نسلہ ٹاور طرز کے مزید پروجیکٹس کا انکشاف
?️ 11 جنوری 2022کراچی(سچ خبریں) شہر قائد میں نسلہ ٹاور طرز کے مزید 16 غیر
جنوری
پاکستانی ائیرلائنز اور پائلٹس پر عائد سفری پابندیاں ختم
?️ 5 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) عالمی ہوابازی کی تنظیم اکاؤ نے پاکستان پر پائلٹس
جنوری
بائیڈن اور ٹرمپ انتظامیہ میں کوئی فرق نہیں:ایرانی صدر
?️ 19 ستمبر 2022سچ خبریں:ایرانی صدر نے ایک امریکی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے اس
ستمبر
کیا رفح پر حملہ امریکہ کی مرضی سے ہوا ہے؟
?️ 11 مئی 2024سچ خبریں: یمن کی انصار اللہ کے رہنما نے رفح میں صیہونی
مئی
براڈشیٹ کی تحقیقات عوام کے سامنے آنی چاہئے: وزیر اعظم
?️ 1 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے براڈ شیٹ کی تحقیقات پر
اپریل
ابومازن ایک خائن سے زیادہ کچھ نہیں : عطوان
?️ 26 اپریل 2025 سچ خبریں: عبدالباری عطوان، رای الیوم کے ایڈیٹر اور معروف فلسطینی
اپریل
کرونا کی چوتھی لہر سے صوبہ سندھ سب سے زیادہ متاثر
?️ 3 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) گزشتہ چند روز سے پاکستان کورونا وائرس کی ڈیلٹا
اگست