?️
اسلام آباد (سچ خبریں) منی بجٹ کی منظوری اور پٹرول ممکنہ مہنگا ہونے سے قبل بجلی کو ایک اور جھٹکا لگ گیا۔نیپرا نے بجلی 4 روپے 30 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی۔بجلی کی قیمت میں اضافہ نومبر کی ماہانہ فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں کیا گیا۔ نیپرا نے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔
جس کے مطابق اضافی وصولیاں جنوری کے بلوں میں کی جائیں گی۔اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک اور لائف لائن صارفین پر نہیں ہو گا۔دوسری جانب عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ کمپنیز ذرائع کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کے بعد پاکستان میں پیٹرول کی قیمت پہلی مرتبہ 150 روپے فی لیٹر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 16 جنوری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 6 روپے فی لیٹر بڑھنے کا امکان ہے۔ مارکیٹنگ کمپنیز ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر اضافے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ خیال رہے کہ سال نو کے موقع پر اوگرا کی جانب سے پیٹرول 3 روپے 2 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سمری ارسال کی گئی تھی پیٹرولیم ڈویژن نے اوگرا کی جانب سے پیٹرول کی قیمت 3روپے 2 پیسے مہنگا کرنےکی سمری پر عمل کرنےکے بجائے فی لیٹر پیٹرول 4 روپے مہنگا کیا تھا۔
ذرائع پیٹرولیم ڈویژن نے کہا کہ عالمی مارکیٹ کے مطابق اضافہ صارفین کو منتقل کیا گیا ہے۔ذرائع پیٹرولیم ڈویژن نے کہا کہ عالمی مارکیٹ کے مطابق اضافہ صارفین کو منتقل کیا گیا ہے، پیٹرول اور ڈیزل پرجتنی جتنی لیوی بڑھائی گئی تقریباً اتنا جی ایس ٹی کم کردیا گیا۔
مشہور خبریں۔
لاکھوں افغان بچوں کو غذائی قلت کا سامنا:اقوام متحدہ
?️ 10 جنوری 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کے بچوں کے ادرارے یونیسف کا کہنا ہے کہ
جنوری
انسانی حقوق کی دہائی دینے والوں کا اصلی چہرہ
?️ 21 جولائی 2023سچ خبریں: برطانوی پارلیمنٹ کے اراکین کا کہنا ہے کہ اس ملک
جولائی
اسرائیلی فوج میں نوکری کرنا حرام:صہیونی ربی
?️ 23 نومبر 2022سچ خبریں:ایک صہیونی ربی نے اس حکومت کی فوج میں خدمات انجام
نومبر
صیہونیوں کی خلیجی ممالک کے ساتھ مل کر ایران مخالف اتحاد تشکیل دینے کی کوشش
?️ 3 مارچ 2021سچ خبریں:صیہونی حکام خلیج فارس کے تین عرب ممالک کے ساتھ ملک
مارچ
کیا اسرائیل کے لیے NPT نہیں ہے؟
?️ 2 اکتوبر 2023سچ خبریں: ویانا میں ہونے والے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے
اکتوبر
امریکہ عقل سے کام لے تو مذاکرات کامیاب ہو سکتے ہیں:ایران
?️ 3 جولائی 2022سچ خبریں:ایران کے وزیر خارجہ کا کہنا ہے اگر امریکہ حقیقت پسندی
جولائی
امریکی وزیر دفاع آئی سی یو میں منتقل
?️ 12 فروری 2024سچ خبریں: دوبارہ اسپتال میں داخل ہونے والے امریکی وزیر دفاع کو
فروری
شہباز گل نے پی ڈی ایم پر طنز کے تیر برسائے
?️ 29 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرِ اعظم عمران خان کے ترجمان و معاونِ
اگست