?️
اسلام آباد(سچ خبریں) بجلی صارفین کیلئے 10 سلیب متعارف‘ ہر سلیب کے مختلف نرخ مقرر کردیے گئے ، فی یونٹ بجلی کی قیمت کم سے کم 24 اور زیادہ سے زیادہ 37 روپے تک ہوگئی ، ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ الگ سے بجلی کے بلوں میں شامل ہو گی ۔
میڈیا نیوز کے مطابق 300 یونٹ استعمال کرنے والے صارف کا بل 12 ہزار 359 روپے تک ہو گا ، 400 یونٹ استعمال کرنے والے صارف کو 17 ہزار 400 روپے تک بل آنے کا امکان ہے ، 500 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین سے 21 ہزار 745 روپے بل لیا جائے گا ، اسی طرح 600 یونٹ بجلی استعمال کرنے والے والے صارف کا بل 26 ہزار 779 روپے تک آنے کا امکان ہے تو 700یونٹ استعمال کرنے پر بجلی کا بل 32 ہزار 886 روپے ہوگا ۔
خیال رہے کہ بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 7 روپے 91 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی گئی ہے ، بجلی کا بنیادی ٹیرف اس وقت 16روپے 91 پیسے فی یونٹ چارج کیا جارہا ہے جب کہ اس ٹیرف میں مزید اضافے کی منظوری دی گئی ہے ، بجلی کی قیمت میں اس اضافے کے بعد فی یونٹ 24 روپے 82 پیسے کا ہوجائے گا ، نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا ، نیپرا نے اپنا یہ فیصلہ وزارت توانائی کو بھجوا دیا ہے ، وزرات توانائی پر لازم ہوگا کہ نئی قیمتوں پر صارفین کو سبسڈی دینے سے متعلق ایک مہینے میں فیصلہ کرے ، اگر وہ فیصلہ نہیں کرتی تو نیا بنیادی ٹیرف تمام صارفین پر لاگو ہوجائے گا ۔
یہاں قابل ذکر بات یہ ہے کہ ابھی دو روز قبل ہی نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمت میں 3 روپے 99 پیسے فی یونٹ اضافے کی بھی منظوری دی گئی تھی ، صارفین کو آئندہ ماہ یہ اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی ، جس سے صارفین پر 51 ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا جب کہ اس فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک کے سوا بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں پر ہوگا۔


مشہور خبریں۔
یمنی فوج کا اہم اعلان
?️ 24 جون 2023سچ خبریں:یمنی مسلح افواج کے کمانڈر ان چیف نے کئی بار امن
جون
اردوغان امریکہ سے ملنے کے لئے بے چین: عطوان
?️ 13 جولائی 2023سچ خبریں:لندن سے شائع ہونے والے آن لائن اخبار رائے الیوم کے
جولائی
عالمی برادری کو مشکل وقت میں افغانستان کا ساتھ دینا ہوگا: وزیر خارجہ
?️ 9 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ
ستمبر
غزہ سے متعلق ٹرمپ کے منصوبے پر الجولانی کا ردعمل
?️ 11 فروری 2025 سچ خبریں:شام پر قابض دہشت گردوں کے رہنما احمد الشرع نے
فروری
فلسطینی مزاحمتی تحریک کا صیہونی وزیر اعظم کو دندان شکن جواب
?️ 21 جون 2021سچ خبریں:فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ایک سینئر ممبر نے فلسطینیوں
جون
امریکہ اور مغرب، شامی عوام کے لیے رونے کا ڈراما کرتے ہیں
?️ 17 مارچ 2022سچ خبریں: محکمہ خارجہ کے ایک ذریعے نے امریکہ اور مغرب کے
مارچ
3 لبنانی بچوں کے قتل میں صہیونیوں کے وحشیانہ جرم پر یونیسیف کا ردعمل
?️ 22 ستمبر 2025سچ خبریں: یونیسیف نے جنوبی لبنان پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملے
ستمبر
یوکرائن بحران اور آزاد دنیا کا دوغلہ پن
?️ 7 مارچ 2022سچ خبریں:یوکرائن میں پیش آنے والے واقعات نے آزادی اور انسانی حقوق
مارچ