?️
اسلام آباد (سچ خبریں) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللّٰہ نے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے پریس کانفرنس میں بڑا دو ٹوک پیغام دیا ہے۔
رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف غداری کے مقدمے کے امکان کو رد نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کو واضح پیغام دیا گیا اس کومذاق سمجھیں گے تو نقصان اٹھائیں گے۔ حکومت نے ڈی جی آئی ایس پی آر کے بیان کی تائید کی ہے۔
رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ جعفر ایکسپریس پر حملے کرنے والے دہشت گردوں کے بیانیے کو بھارت، افغانستان اور پی ٹی آئی کے میڈیا نے ایک ساتھ اٹھایا۔ وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی اپنی بہن سے ملاقات کے بعد جو ٹوئٹ آیا اور جو الفاظ استعمال ہوئے اس کے بعد فیصلہ ہوگیا۔
انھوں نے کہا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف غداری کے مقدمے کے امکان کو رد نہیں کیا جاسکتا۔ رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ جلسے میں جو باتیں کی گئیں ان کو پیغام مل جائے گا اور بڑی قوت سے ملے گا، یہ لوگ اس قسم کی حرکتیں کرکے اپنے انجام کو پہنچ رہے ہیں، ان کا انجام ایم کیو ایم اور بانی ایم کیو ایم سے مختلف نہیں ہوگا۔
انھوں نے کہا کہ عنقریب پاکستان تحریک انصاف اور اڈیالہ تحریک انصاف ہونے والا معاملہ نظر آ رہا ہے، پی ٹی آئی کی اکثریت اس پاگل پن کا حصہ نہیں بنے گی، آج ایم کیو ایم لندن اور بانی ایم کیو ایم کدھر ہیں۔


مشہور خبریں۔
15 مئی کوکوئی اکاؤنٹ ڈیلیٹ ہوگا نہ کسی کی ایکٹی ویشن ختم ہوگی: واٹس ایپ انتظامیہ
?️ 8 مئی 2021نیو یارک ( سچ خبریں) دنیا کی مشہور معروف میسجنگ اور ڈیٹا
مئی
رفح کے رہائشی قابضین کی دھمکیوں سے نہیں ڈرنے والے: غزہ حکومت
?️ 7 مئی 2024سچ خبریں: صیہونیوں کی جانب سے رفح پر حملے کے بعد قابض
مئی
اسد عمر نے اومی کرون کے پھیلاؤ کے خطرے سے عوام کو خبردار کردیا
?️ 29 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد
نومبر
شیریں مزاری کا نام ای سی ایل میں نہیں
?️ 29 جون 2024سچ خبریں: اسلام آباد ہائی کورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود ڈاکٹر
جون
پاکستان میں بھی انسٹاگرام ریلز ڈاؤن لوڈ کرنے کا فیچر متعارف
?️ 23 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) کیا آپ بھی انسٹاگرام پر پسندیدہ ریلز کو
نومبر
سڑکوں پر سونے والوں کو دیکھ کر میرا دل ٹوٹ جاتا ہے: شہزاد رائے
?️ 27 اگست 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار و سماجی کارکن
اگست
احسن خان کی وجہ سے بولی وڈ میں جانے کا موقع ملا، میکال ذوالفقار
?️ 19 نومبر 2024کراچی: (سچ خبریں) مقبول ماڈل، اداکار و پروڈیوسر میکال ذوالفقار نے انکشاف
نومبر
کیا شام میں بھی خفیہ جیلیں ہیں؟
?️ 10 دسمبر 2024سچ خبریں:شام کی ایک تنظیم نے صیدنایا جیل میں زیرزمین یا خفیہ
دسمبر