?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بارشوں کے نقصانات کےحوالے سے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کو ہدایات جاری کردی ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی شعبے کے حوالے سے اعلی سطح اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ہمارا پہلا سیکٹوریل ریویو ہے، ہم معیشت پر کئی اجلاس کر چکے ہیں، آج پاور دویژن کا پہلا سیکٹوریل ریویو ہے، ان بارشوں سے ڈیم بھریں گے اور پن بجلی میں فائدہ ہوگا لیکن اس بارش میں کافی جانی نقصانوں کا بھی ضیاع ہوا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ این ڈی ایم اے کو ہدایت دی ہے کہ وہاں امدادی سامان پہنچایا جائے جہاں جہاں اس کی ضرورت ہے۔
شہباز شریف نے بتایا کہ جو بات آج ہم نے کرنی ہے اس میں پہلے نمبر پر بجلی چوری کو روکنا ہے، مجھے پتا چلا ہے کہ پنجاب میں اس حوالے سے کافی اچھا کام شروع ہوگیا ہے، مجھے یقین ہے کہ باقی صوبے بھی اس پر کام کریں گے۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ جو ہمارے سسٹم ہیں، ٹرانسمیشن لائنز ہیں ان کی بہت ہی بری حالت ہے، اور اس میں جتنی بھی کاوشوں ہوں وہ کم ہیں، اس کے بغیر جتنی بھی بجلی پیدا کرلیں لیکن اگر ٹرانسمیشن بہتر نہیں تو کوئی بھی فائدہ نہیں۔
انہوں نے ہدایت دی کہ ورلڈ کلاس کنسلٹنٹس موجو د ہیں ان کو لے کر آئیں تاکہ وہ رپورٹس دیں اور ہم تیزی کے ساتھ اس سمت میں آگے بڑھ سکیں۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ سرپلس بجلی کا مارجنل قیمت پر کچھ کیا جائے جیسا بھی ہوسکتا ہے اور ااج ہائیڈرو پاور کو آگے بڑھانے کے حوالے سے بھی بات ہوگی اور چیئرمین واپڈا کی دیامر بھاشا کی تجویز پر بھی غور کیا جائے گا کیونکہ آخر کار سب نے قابل تجدید توانائی کی طرف ہی واپس آنا ہے، یہ مافیا جو ہے ملک میں ٹینکر مافیا وہ اس ملک کی دولت کو نچوڑ رہا ہے۔
شہباز شریف نے بتایا کہ 27 ارب ڈالر کی برآمدات کی جاتی ہیں بجلی کی ضرورت اور ٹرانسپورٹ کی ضرورت کے لیے وہ تو کم نہیں ہوسکتی لیکن جو بجلی کے منصوبوں ہیں، جو اربوں کا تیل بر آمد ہورہا ہے اس کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے دوسرے طریقوں سے۔


مشہور خبریں۔
قحط اور غذائی قلت کے باعث فلسطینی بچوں کی شہادت
?️ 29 فروری 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے خلاف صہیونی فوج کے ہمہ گیر
فروری
حکومت بلوچستان میں دانش اسکولز کیلئے 50 فیصد فنڈ فراہم کر رہی ہے۔ احسن اقبال
?️ 3 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا
جولائی
63% اسرائیلی طلباء نے تعلیم چھوڑی
?️ 12 نومبر 2024سچ خبریں: پیر کے روز Ma’ariv اخبار کی طرف سے شائع ہونے
نومبر
افغانستان کے زلزلہ زدہ علاقوں میں صیہونیوں کے ردپا
?️ 30 جون 2022سچ خبریں:ایک صہیونی تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ وہ مشرقی افغانستان
جون
ملک میں مہنگائی کی سطح پر کمی واقع ہوئی
?️ 28 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) ملک میں مجموعی مہنگائی شرح کم ہوکر 18.62
جنوری
عبرانی میڈیا کا دعویٰ: غزہ معاہدہ دو ہفتوں میں ممکن ہے
?️ 21 جولائی 2025سچ خبریں: صہیونی ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ میں
جولائی
احسن اقبال نے پیپلز پارٹی پر لگائے الزام
?️ 27 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اپوزیشن لیڈر کو لے کر پی ڈٰی ایم شدید
مارچ
کیا صیہونی ریاست خالی ہو رہی ہے؟صیہونی اخبار کی رپورٹ
?️ 15 اکتوبر 2024سچ خبریں: صیہونی اخبار نے اعتراف کیا ہے کہ ایک سال سے
اکتوبر