🗓️
جہلم (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق پنڈ دادن خان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ای وی ایم سے ن لیگ اور پیپلزپارٹی گھبرا جاتی ہے کیوں کہ ان کا انتخآبی طریقہ دھاندلی ہے اور ن لیگ لوگوں کو لالچ دے کر الیکشن لڑتی ہے، ووٹ کو ہزار، 2 ہزار میں خریدنا ووٹ کو عزت دینا ہے؟
سیاست مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی بس کی بات نہیں ہے ، ویڈیو اور لیکس کا مقصد بلیک میلنگ ہوتا ہے، ویڈیوز پہلے آجاتی ہیں بعد میں پتہ چلتا ہے کہ جعلی ہے، ایسی جعلی ویڈیو کے ذریعے اداروں کو بلیک میل نہیں کیا جاسکتا ، شریف خاندان لندن میں جائیدادوں کی رسیدیں دے، اس کے علاوہ ان کے پاس اور کوئی آپشن نہیں ہے ، مریم نواز نے کہا تھا لندن تو کیا پاکستان میں بھی میری کوئی جائیداد نہیں ہے، آپ کے کرتوتوں کی وجہ سے آج پاکستان مشکلات کا شکارہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ پیپلزپارٹی زرداری اور بلاول کی پارٹی ہے اور سندھ تک محدود ہے، پورے پاکستان میں اگر کوئی ٹکٹ دینے کے پوزیشن میں ہے تو وہ پی ٹی آئی ہے کیوں کہ ملک میں عمران خان کے علاوہ کوئی لیڈرنہیں، ان کے علاوہ باقی سب بونے ہیں، وزیراعظم کی آواز پورے ملک میں جاتی ہے اور پورے ملک میں ان کا ووٹ بینک ہے، تحریک انصاف واحد قومی اور وفاقی پارٹی ہے جس نے پاکستان کو متحد رکھا ہوا ہے ، وفاقی قیادت اور وفاقی پارٹی پاکستان کے لیے ضروری ہے، اگلےانتخابات میں بھی عمران خان کاکوئی مقابلہ نہیں کرسکتا۔
مشہور خبریں۔
امریکی شہریوں کا جو بائیڈن کے خلاف ٹوئٹری طوفان
🗓️ 10 جنوری 2022سچ خبریں:امریکی شہریوں نے بڑھتی ہوئی قیمتوں اور دکانوں کے خالی شیلفوں
جنوری
ایرانی فتاح نے اسرائیل اور مغرب کو انگاروں پر لوٹا دیا:پاکستانی میڈیا
🗓️ 7 جون 2023سچ خبریں:پاکستان کے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا نے اسلامی جمہوریہ ایران کی
جون
اسرائیل کی حمایت میں امریکی سنیٹرز میدان میں
🗓️ 13 مئی 2021سچ خبریں:امریکہ میں ریپبلکن سینیٹرز کے ایک گروپ نے فلسطینیوں کے خلاف
مئی
چین اور تائیوان کے درمیان کشیدگی میں اضافہ
🗓️ 9 اگست 2022سچ خبریں: کل پیر کو سی ان ان کو انٹرویو دیتے
اگست
بن سلمان کی مصری صدر کے ساتھ ملاقات
🗓️ 12 جون 2021سچ خبریں:سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے غیر
جون
البیضا محاذ پر یمنی فوج کی قابل ذکر کارنامے
🗓️ 21 جولائی 2021سچ خبریں:یمنی ذرائع نے بتایا کہ یمنی فوج کی فورسز اور عوامی
جولائی
صیہونیوں کا جنوبی لبنان پر قبضے کو مستحکم کرنے کا منصوبہ
🗓️ 23 جنوری 2025سچ خبریں: لبنان اور صیہونی حکومت کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے
جنوری
پاکستان کے تمام مذاہب اور فرقوں سے دوستانہ تعلقات ہیں: شیخ رشید
🗓️ 23 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے
دسمبر