ایک ساتھ انتخابات: حکومت نے پی ٹی آئی کو ملاقات کی دعوت دی ہے، فواد چوہدری

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے ملک میں ایک ساتھ انتخابات کے حوالے سے کہا ہے کہ حکومت نے تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی کو 6 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملنے کی دعوت دی ہے۔

سماجی رابطے کے ویب سائٹ پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری اور سینیٹر علی ظفر تحریک انصاف کی نمائندگی کریں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی کو 6 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملنے کی دعوت دی ہے۔

اس سے قبل آج صبح چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے حکومت کی تجویز پر ملک میں جاری سیاسی جمود توڑنے کے لیے مذاکراتی کی کوششیں شروع کردیں اور اس حوالے سے کمیٹی تشکیل دینے کے لیے سینیٹ میں قائد ایوان اور قائد حزب اختلاف کو الگ الگ خطوط لکھے۔

صادق سنجرانی نے اپنے خطوط میں کہا ہے کہ موجودہ سیاسی اور معاشی صورت حال میں سیاسی جماعتوں میں رابطے کا فقدان ہے۔

انہوں نے کہا کہ بحیثیت ایوان بالا کے چیئرمین حکومت اور اس کے اتحادیوں نے معاشی اور سیاسی بحران بشمول عام انتخابات کے انعقاد پر سیاسی مذاکرات کے آغاز کے لیے سہولت کاری فراہم کرنے کے لیے مجھ سے رابطہ کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے حکومت اور اپوزیشن اراکین سینیٹ پر مشتمل کمیٹی تشکیل دینے کی تجویز دی گئی ہے۔

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو جوابی خط لکھتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پہلے تین رکنی اعلیٰ اختیاری کمیٹی تشکیل دے رکھی ہے، حکومت سے معنی خیز مذاکرت کے لیے شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری اور سینیٹر علی ظفر کا نام تجویز کیا، کمیٹی آئینی دائرہ کار میں رہ کر اور سپریم کورٹ احکامات کے عین مطابق مذکرات کرےگی۔

خط میں مزید کہا گیا کہ حکومت کو پی ٹی آئی کے تین رکنی کمیٹی سے آگاہ کیا جائے، حکومت عام انتخابات سے متعلق تجاویز سپریم کورٹ کے سامنے رکھے اور عام انتخابات کو تاخیر کا شکار نہ کرے۔

خیال رہے کہ 20 اپریل کو ہونے والی گزشتہ سماعت میں سپریم کورٹ نے سیاسی جماعتوں سے کہا تھا کہ وہ 26 اپریل تک مذاکرات کریں اور اسٹیک ہولڈرز کے درمیان اتفاق رائے پیدا ہونے کے بعد 27 اپریل (آج) تک جواب جمع کروائیں۔

سیاسی جماعتوں سے کہا گیا تھا کہ وہ اس معاملے پر جلد فیصلہ کریں کیونکہ انتخابات کے لیے 14 مئی کی تاریخ دی جاچکی ہے اور اس کی پابندی کا حکم تمام حکام پر لازم ہے۔

تاہم اس حوالے سے تاحال کوئی مذاکرات نہ ہوسکے اور حکومت نے بھی عدالت کی جانب سے 4 اپریل کو جاری کردہ ہدایت کی تعمیل سے انکار کر دیا ہے، لہٰذا اب تمام نظریں عدالت کے اگلے اقدام پر جمی ہوئی ہیں۔

گزشتہ سماعت کے بعد جاری تحریری حکمنامے میں کہا گیا تھا کہ عدالت کو بتایا گیا کہ 26 اپریل کو سیاسی جماعتوں کے درمیان ایک اجلاس ہوگا، 27 اپریل تک سیاسی رابطوں اور ڈائیلاگ کی پیش رفت رپورٹ جمع کروائی جائے گی۔

آج دوران سماعت چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا تھا کہ حکومت مذاکرات میں سنجیدہ ہے تو خود اقدام اٹھاتی، مذاکرات کرنے پر عدالت مجبور نہیں کر سکتی، عدالت صرف آئین پر عمل چاہتی ہے تاکہ تنازع کا حل نکلے، عدالت کو کوئی وضاحت نہیں چاہیے، صرف حل بتائیں، چیئرمین سینیٹ اجلاس بلائیں گے اس میں بھی وقت لگے گا۔

اس دوران پیپلزپارٹی کی جانب سے وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ تمام حکومتی اتحادی جماعتیں پی ٹی آئی سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، سینیٹ واحد ادارہ ہے جہاں تمام جماعتوں کی نمائندگی موجود ہے۔

فاروق نائیک نے مزید کہا کہ چیئرمین سینیٹ کا کردار صرف سہولت فراہم کرنا ہے، مذاکرات سیاسی جماعتوں کی کمیٹیوں نے ہی کرنے ہیں، سیاسی ایشو ہے اس لیے سیاسی قائدین کو ہی مسئلہ حل کرنے دیا جائے، سیاست کا مستقبل سیاستدانوں کو ہی طے کرنے دیا جائے۔

مشہور خبریں۔

امریکی فوجی نے کی کولمبیا کی 10 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی

?️ 14 جنوری 2023کولمبیا کے صدر گسٹاو پیٹرو نے امریکی فوجی کے ہاتھوں 10 سالہ

بیلجیئم کے وزیر اعظم کے قتل کی سازش ناکام 

?️ 10 اکتوبر 2025سچ خبریں: بلجیم کی وفاقی پراسیکیوشن کے مطابق، ایک دہشت گرد گروپ جس

گرفتاریوں کے بعد پی ٹی آئی کا رد عمل

?️ 24 مئی 2022پشاور(سچ خبریں)پی ٹی آئی  کے جنرل سیکریٹری و سابق وفاقی وزیر اسد

انسداد دہشتگردی عدالت: عمران خان 7 مقدمات میں عدالتی ریمانڈ پر جیل منتقل

?️ 2 دسمبر 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے بانی پی ٹی

پی ٹی آئی نے سینیٹ انتخابات کے لیے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی

?️ 17 فروری 2021اسلام آباد﴿سچ خبریں﴾ اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں

خلیج فارس تعاون کونسل کا غزہ کے بارے میں بیان

?️ 18 اکتوبر 2023سچ خبریں: خلیج فارس تعاون کونسل نے عمان میں ایک غیر معمولی

حماس کا آیت اللہ خامنہ ای کے نام خط

?️ 16 فروری 2022سچ خبریں:فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس  نے ایران کے مذہبی پیشوا آیت

لبنان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے امریکہ کے یونیفل کے حوالے سے منفی رویے پر تنقید کی

?️ 21 اگست 2025لبنان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے امریکہ کے یونیفل کے حوالے سے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے