ایٹمی سائنسدان کی سرکاری اعزاز کیساتھ تدفین کی جائے گی: شیخ رشید

وزیر داخلہ نے نواز شریف کی سیاست کو تنقید کا نشانہ بنایا

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ نے ڈاکٹر عبدالقدیر کی سرکاری اعزاز کے ساتھ تدفین کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ  ڈاکٹر عبدالقدیر کی سرکاری اعزاز کیساتھ تدفین ہو گی ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان طویل علالت کے باعث اسلام آباد میں انتقال کر گئےان کی نماز جنازہ فیصل مسجد میں ادا کی جائے گی۔

وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی سرکاری اعزاز کے ساتھ تدفین کی جائے گی، مرحوم کی وصیت تھی کہ ان کی نمازِ جنازہ فیصل مسجد میں ادا کی جائے۔جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر کی سرکاری اعزاز کے ساتھ تدفین کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر کی طبیعت کچھ عرصے سے ناساز تھی۔

واضح رہے کہ محسنِ پاکستان، ممتاز ایٹمی سائنس دان ڈاکٹر عبدالقدیر خان طویل علالت کے باعث اسلام آباد میں انتقال کر گئے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ طبیعت بہت زیادہ خراب ہونے کی وجہ سے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو صبح 6 بجے کے آر ایل اسپتال لایا گیا تھا۔مرحوم کے اہلِ خانہ کا کہنا ہے اُن کی نماز جنازہ 3 بج کر 30 منٹ پر فیصل مسجد میں ادا کی جائے گی۔

مشہور خبریں۔

کیا پتا کل میرا یا کسی اور کا نام بھی 9 مئی کے مقدمات میں شامل کردیں، سپریم کورٹ جج کے ریمارکس

?️ 22 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے ججز کی جانب سے صنم

زمبابوے کے خلاف برطانیہ کی نئی پابندیوں کا کھیل امریکہ کے پیچھے

?️ 3 جون 2025سچ خبریں: برطانیہ نے حال ہی میں زمبابوے کے چار افراد اور

سابق اسرائیلی وزیر اعظم: اسرائیل کا انتظام غنڈوں کے ایک گروہ کے ذریعے کیا جا رہا ہے

?️ 2 جون 2025سچ خبریں: اسرائیل کے سابق وزیر اعظم ایہود اولمرٹ نے ایک بیان

بین الاقوامی اداروں کی غزہ کی ناقابلِ برداشت صورتحال پر شدید تشویش

?️ 7 جون 2025سچ خبریں:عالمی ادارے جیسے WFP، یونیسیف، آنروا اور آکسفام نے غزہ میں

شیرین ابو عاقلہ کے قتل میں اسرائیلی حکومت کے جرم کے پیغامات کا تجزیہ

?️ 17 مئی 2022سچ خبریں: الزیتون نیوز سائٹ کے تفتیشی ڈائریکٹر جنرل محسن محمد صالح

انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹنے سے مرنے والوں کی تعداد

?️ 5 دسمبر 2023سچ خبریں: انڈونیشین میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ اس ملک میں

صہیونی پھر ہوئے ناکام

?️ 13 نومبر 2023سچ خبریں:صہیونی فوج کے چیف آف جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے 7

اقوام متحدہ نے میانمار کی عدالت کے فیصلے پر کی تنقید

?️ 7 دسمبر 2021سچ خبریں:  اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر مشیل بیچلیٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے