این سی او سی نے ویکسین نہ لگوانے والوں سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) ملک بھر میں اگرچہ کورونا ویکسین کی 8 کروڑ 70 لاکھ سے زائد خوراکیں لگائی جاچکی ہیں تاہم نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے ویکسین نہ لگوانے والوں سے رابطہ کرنے اور انہیں ویکسی نیشن کے لیے قائل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اپنے بیان میں این سی او سی نے کہا کہ اس نے نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) اور ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے ان تحصیلوں کو ہدف بنانے کا جامع منصوبہ مرتب کیا ہے جہاں ویکسی نیشن کی شرح دیگر کے مقابلے میں کم ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ ‘انفارمیشن ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے غیر ویکسین شدہ افراد کو ٹریس کرکے ان سے رابطہ کیا جائے گا تاکہ انہیں ویکسی نیشن کے لیے قائل کیا جاسکے، ہدف یہ ہے کہ جلد از جلد زیادہ سے زیادہ افراد کو ویکسین لگانا یقینی بنایا جاسکے’۔

سینٹر نے عوام پر زور دیا کہ وہ ویکسین لگوائیں تاکہ ملک میں معمولات زندگی مکمل طور پر بحال ہوسکیں۔وزارت قومی صحت کے ایک عہدیدار نے امید ظاہر کی کہ اگر ضلعی انتظامیہ اور اگلے مرحلے میں پولیس کی جانب سے رابطہ کیا جائے تو لوگوں کی اکثریت ویکسی نیشن سے گریز نہیں کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ ‘یہ لوگوں کی نفسیات ہے کہ وہ فوری طور پر ہدایات پر عمل کریں اگر انہیں معلوم ہو کہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس ان پر نظر رکھے ہوئے ہے، اس سے ہمیں ویکسین شدہ افراد کی تعداد بڑھانے میں مدد ملے گی’۔

این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں 6 کروڑ 20 لاکھ سے زائد افراد کی جزوی اور 3 کروڑ 10 لاکھ سے زائد افراد کی مکمل ویکسی نیشن ہوگئی ہے ان میں سے متعدد افراد کی ویکسی نیشن ملک سے باہر ہوئی لیکن رجسٹریش پاکستان میں ہوئی۔

دوسری جانب بدھ کو پاکستان میں گزشتہ تین ماہ کے دوران کورونا کے سب سے کم کیسز رپورٹ ہوئے اور مثبت کیسز کی شرح 2.6 فیصد رہی۔این سی او سی کے مطابق بدھ کو وائرس کے ایک ہزار 212 کیسز سامنے آئے جبکہ 39 افراد جاں بحق ہوئے۔

مشہور خبریں۔

مار ایلاگو سے ٹاپ سیکرٹ دستاویزات کی دریافت

?️ 13 اگست 2022جمعہ کو جاری ہونے والی عدالتی دستاویزات سے پتہ چلتا ہے کہ

افغانستان میں جاری جنگ کے خاتمے کے لیئے طالبان نے افغان حکومت سے ملاقات کا اعلان کردیا

?️ 16 مارچ 2021قطر (سچ خبریں) افغانستان میں 2 دہائیوں سے جاری جنگ کا خاتمہ

سنوار نے عالمی مقام حاصل کیا

?️ 24 جولائی 2024سچ خبریں: صہیونی اخبار اسرائیل الیوم نے غزہ جنگ میں بنجمن نیتن

غزہ کی سرنگوں کی لمبائی 700 کلومیٹر سے زیادہ 

?️ 17 جنوری 2024سچ خبریں: عبرانی اخبار Ha’aretz کے مطابق غزہ جنگ کے 102 دنوں کے

 صیہونی ریاست میں عدالتی بحران: نیتن یاہو حکومت اور سپریم کورٹ کے درمیان کشمکش تیز  

?️ 4 اپریل 2025 سچ خبریں:صیہونی ریاست میں عدالتی نظام میں اصلاحات کے تنازعے نے

حزب اللہ نے اپنے عہدیداروں کے قتل کی تردید کی

?️ 6 اکتوبر 2024سچ خبریں: لبنان کی حزب اللہ نے ہفتے کی رات ایک بیان

یمن پر امریکی حملہ سراسر شر

?️ 7 فروری 2024سچ خبریں:یمن کی تحریک انصار اللہ کے سربراہ عبدالملک الحوثی نے چیلنجوں

غزہ میں قتل عام نسل کشی نہیں تو پھر کیا ہے: وانس

?️ 8 جون 2025سچ خبریں: امریکی نائب صدر کملا ہیرس کے دفتر سے جاری بیان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے