?️
اسلام آباد (سچ خبریں) ملک میں عالمی وبا کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے دوران یومیہ کیسز کی تعداد بڑھنے لگ گئی ہے اور اموات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے طبی سہولیات پر بڑھتے ہوئے دباؤ کے پیش نظر این سی او سی نے کورونا ایس او پیز کے اطلاق کا دائرہ کار بڑھتے ہوئے مزید شہروں پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔
چنانچہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے وبا کی موجودہ صورتحال اور طبی سہولیات پر بڑھتے ہوئے دباؤ کے پیش نظر کورونا ایس او پیز کے اطلاق کا دائرہ کار 27 شہروں تک بڑھا دیا۔قبل ازیں یہ اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز (ایس او پیز) 13 شہروں میں نافذ تھے۔
ان27 شہروں میں اسلام آباد، پنجاب کے 11 شہر بشمول خانیوال، میانوالی، سرگودھا، خوشاب، بہاولپور، ملتان، گوجرانوالہ، راولپنڈی، لاہور، اور رحیم یار خان، سندھ میں حیدر آباد اور کراچی، آزاد کشمیر میں مظفر آباد اور میرپور، گلگت بلتستان میں گلگت اور اسکردو جبکہ خیبر پختونخوا میں پشاور، سوات، ہری پور، مانسہرہ، لوئر دیر، صوابی، ایبٹ آباد، سوات، اور چترال زیریں شامل ہیں۔
ملک میں اس وقت کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 93 ہزار 504 تک پہنچ گئی ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 3 ہزار 909 کیسز اور 69 اموات رپورٹ ہوئیں۔


مشہور خبریں۔
روس پر سے پابندیاں ہٹانے کے لیے یورپ میں بڑے پیمانے پر مظاہرے
?️ 9 اکتوبر 2022سچ خبریں:یورپی ممالک کے بعض دارالحکومتوں میں عوام نے روز مرہ کی
اکتوبر
اسٹیبلشمنٹ کب پیچھے ہٹے گی؟؛ رانا ثناء اللہ اور اسد قیصر کی زبانی
?️ 2 جولائی 2024وزیر اعظم کے سیاسی امور کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا
جولائی
امریکہ سائبر اسپیس میں خطرناک کھیل کھیل رہا ہے:روس
?️ 12 جون 2022سچ خبریں:روس کی وزارت خارجہ کے ایک سینئر سائبر ماہر نے امریکہ
جون
میرے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے والے اپنا شوق پورا کرلیں۔ سردار ایاز صادق
?️ 19 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا
مئی
شام کو تقسیم کرنے کی صہیونی امریکی منصوبہ بندی کی تفصیلات
?️ 30 جولائی 2025سچ خبریں: الجزیرہ نیوز ویب سائٹ نے ایک تفصیلی مضمون میں شام
جولائی
کیا ٹرمپ کا دوبارہ ابھرنا دنیا کے لئے مفید ہے؟
?️ 16 نومبر 2025 کیا ٹرمپ کا دوبارہ ابھرنا دنیا کے لئے مفید ہے؟ تجزیہ
نومبر
لبنان پر حملے جاری رہیں گے، ہم کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے: صیہونی وزیر جنگ
?️ 2 نومبر 2025سچ خبریں:صیہونی وزیر جنگ یسرائیل کاتز نے لبنان پر صیہونی حملوں کو
نومبر
صومالیہ کی سمندری اور خلائی صلاحیتوں میں ترکی کی کثیرالجہتی سرمایہ کاری
?️ 2 جنوری 2026سچ خبریں: صدر اردوغان نے ڈولماباہی صدارتی محل میں ایک سرکاری تقریب