?️
لاہور: (سچ خبریں) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی این اے 130 سے انتخابی کامیابی کو لاہور ہائیکورٹ میں قائم الیکشن ٹریبونل میں چیلنج کردیا گیا۔
میڈیا کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد نے نواز شریف کی کامیابی کے خلاف انتخابی عذرداری دائر کی ہے۔
ڈاکٹر یاسمین راشد نے اپنے وکیل احمد اویس اور رانا مدثر ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے قانون کے منافی نواز شریف کی جیت کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔
یاد رہے کہ 10 فروری کو لاہور کے حلقہ این اے 130 سے نواز شریف کی کامیابی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا تھا۔
13 فروری کو لاہور ہائی کورٹ نے یاسمین راشد کی این اے 130 سے نواز شریف کی کامیابی کے خلاف دائر درخواست نمٹا دی تھی۔
جسٹس علی باقر نجفی نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے درخواست گزار کو الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کی ہدایت کی تھی۔
14 فروری کو الیکشن کمیشن نے این اے 130 سے نواز شریف کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔
یاد رہے کہ 8 فروری کو ہونے والے انتخابات میں این اے 130 لاہور سے نواز شریف ایک لاکھ 79 ہزار 310 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے جبکہ پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ امیدوار یاسمین راشد ایک لاکھ 4 ہزار 485 ووت لے کر دوسرے نمبر پر تھیں۔
مشہور خبریں۔
قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت مشترکہ اجلاس ہوا
?️ 17 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق آج قومی اسمبلی میں اسپیکر
نومبر
برطانوی وزیر اعظم کا اپنی سیاسی بقا کے لیے جھوٹ اور توہین کا سہارا
?️ 9 فروری 2022سچ خبریں:جرمن ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ برطانوی وزیر اعظم بورس
فروری
قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات نے سابق چیف جسٹس کو طلب کرلیا
?️ 27 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات نے آڈیو لیک کے
نومبر
ناقدین کو دبانے کے لیے سعودی نے کیا سائبر سسٹم کا استعمال
?️ 18 جنوری 2023سچ خبریں: سعودی ناقدین اور کارکنوں کو نشانہ بنانے کے جواز کے
جنوری
ٹرمپ کا افغانستان اور پاکستان کے لیے ہنگامی خوراک کی امداد کو تباہ کرنے کا حکم
?️ 18 جولائی 2025سچ خبریں: روئٹرز کے مطابق، دو مطلع ذرائع کے حوالے سے اطلاع ملی
جولائی
سی ڈی ڈبلیو پی نے 246 ارب روپے کے منصوبوں کی منظوری دے دی
?️ 8 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی) نے
ستمبر
شیریں ابو عاقلہ کی شہادت میں صیہونیوں کو بری کرنے کے لیے امریکہ کا استدلال
?️ 4 جولائی 2022سچ خبریں: امریکی محکمہ خارجہ نے مغربی کنارے میں صیہونی حکومت کے
جولائی
ڈاکٹر ابو صوفیہ کے بیٹے کی والد کے لیے دنیا سے درخواست
?️ 31 دسمبر 2024سچ خبریں: شمالی غزہ کے کمال عدوان ہسپتال کے سربراہ ڈاکٹر حسام
دسمبر