?️
اسلام آباد ( سچ خبریں ) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد خان نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایمرجنسی قانون کا حصہ ہے، سندھ میں گورنر راج اور وفاق میں ایمرجنسی کا حامی تھا، مگر میرا مشورہ عمران خان نے رد کر دیا۔انہوں نے کہا کہ ملک میں عام انتخابات جلدی بھی ہو سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اپنے بچھائے ہوئے جال میں پھنس چکی ہے ، سب کو کہہ رہا ہوں میں باخبر وزیرہوں کوئی کہیں نہیں جارہا ، تحریک عدم اعتماد کے روز اپوزیشن کوبڑا سرپرائز ملے گا ، ان کے پاس ہمارے کچھ بندے ہیں تو ہمارے پاس بھی اپوزیشن کے بندے ہیں ، ہمارے پاس بھی وہ لوگ ہیں جو ووٹ نہیں ڈلیں گے ۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ پارٹیاں بدلنے سے کوئی عزت نہیں رہتی ، اتحادی دیر سے فیصلہ کرتے ہیں اچھی بات ہے سوچ کر فیصلہ کرنا چاہیئے ، اتحادیوں سے امید ہے وہ اچھا فیصلہ کریں گے ، حالات روز بروز بہتری کی طرف آ رہے ہیں ، پاکستان میں الیکشن جلدی بھی ہوسکتے ہیں ، خواہش ہے کہ ملک اور جمہوریت آگے بڑھے، پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ پاکستان کے ساتھ ہے ، جو فوج یا عدلیہ مخالف تحریک چلائے اسے سختی سے کچل دوں گا ، اب ان کو فوج کا خیال آگیا ہے بہت اچھی بات ہے ، اس میں کوئی شک نہیں کہ پاک فوج اچھی اور عدلیہ دور اندیش ہیں۔
مشہور خبریں۔
الاقصیٰ طوفان کے بعد حماس کے اثر و رسوخ میں اضافہ
?️ 22 دسمبر 2023سچ خبریں:سی ان ان نے خبر دی ہے کہ امریکی انٹیلی جنس
دسمبر
رفح میں صیہونیوں کے ہاتھوں فلسطینیوں کے مکانات مسمار
?️ 18 جون 2024سچ خبریں: عرب میڈیا نے گذشتہ چند گھنٹوں میں غزہ کی پٹی
جون
غزہ جنگ میں شہید ہونے والے صحافیوں کی تعداد میں اضافہ
?️ 29 جنوری 2024سچ خبریں: غزہ جنگ میں ایک اور صحافی کی شہادت کے ساتھ
جنوری
آیت اللہ خامنہ ای کی ایٹمی معاہدے میں واپس آنے کی شرط
?️ 7 فروری 2021سچ خبریں:رہبر انقلاب کے ٹویٹر پیج پر آخری بات کے نام سے
فروری
بجٹ میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینا وزیراعظم کا ایجنڈا ہے، مریم اورنگزیب
?️ 7 جون 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے
جون
عراق کا روسی فضائی دفاعی نظام خریدنے کا اعلان، امریکا نے شدید دھمکی دے دی
?️ 17 مئی 2021بغداد (سچ خبریں) خطے میں دہشت گردی اور ناامنی پھیلانے والے امریکا نے
مئی
برطانوی ملکہ کی آخری رسومات میں وسیع پیمانے پر گرفتاریاں
?️ 21 ستمبر 2022سچ خبریں:برطانوی پولیس کا کہنا ہے کہ ملکہ الزبتھ کی آخری رسومات
ستمبر
شامی قبائل کا امریکہ کے خلاف اہم اعلان
?️ 23 مارچ 2021سچ خبریں:شام کے صوبہ دیر الزور کے قبائل سے تعلق رکھنے والے
مارچ