🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں) ایل پی جی کی قیمت سرکاری قیمت سے تجاوز کر گئی، 2 سال میں پہلی بار ایسا ہوا ہے جبکہ سرکاری پیداواری ادارے او جی ڈی سی ایل اور پارکونے ایل پی جی کی پیداواری قیمت میں اضافہ کیا ہے تفصیلات کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں 5روپے فی کلو گرام کا اضافہ کردیا گیا جبکہ آئندہ 24گھنٹوں میں مزید قیمت بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ جون 2021میں اوگرا نے ایل پی جی صارفین کیلئے 141روپے فی کلو، 1667روپے گھریلو سلنڈر، 6401روپے کمرشل سلنڈر کی قیمت مقرر کی گئی تھی ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اضافے کی وجہ سے غریب صارفین کے سلنڈر میں 5 روپے فی کلو، 60روپے گھریلو سلنڈر اور 240روپے کمرشل سلنڈرمیں اضافہ ہوگیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر ٹیکس لگا دیا گیا تو قیمتوں میں اضافہ ہو گا، زمینی راستے سے ایل پی جی کی درآمد پر مکمل طور پر ٹیکس ختم کیا جائے۔
واضح رہے ایل پی جی پالیسی 2021 میں ایل پی جی کی زمینی راستے درآمدپر ٹیکس لگانے اور درآمد میں کمی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اضافہ کیا گیا ہے۔
خیال رہےسرکاری پیداواری ادارے او جی ڈی سی ایل اور پارکونے ایل پی جی کی پیداواری قیمت 70,000 روپے فی میٹرک ٹن سے بڑھا کے 75,000 روپے فی میٹرک ٹن مقرر کر دی ہے۔
مشہور خبریں۔
پاکستانی ڈرامے’تیرے بن’ کا بھارت میں ریمیک بنائے جانے کا امکان
🗓️ 6 مارچ 2024کراچی: (سچ خبریں) پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقبول ہونے والے 2022
مارچ
بھارتی اداکار اعجاز خان کو منشیات کیس میں گرفتار کر لیا گیا
🗓️ 31 مارچ 2021ممبئی( سچ خبریں)منشیات کیسوں میں اب اداکار بھی نظر آنے لگے ہیں،
مارچ
سعودی وزیر خارجہ کی زبان سے صیہونی حکومت کی تعریف
🗓️ 17 اکتوبر 2021سچ خبریں:سعودی وزیر خارجہ نے اپنے امریکی ہم منصب سے ملاقات کے
اکتوبر
حماس کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کا دنیا کے لئے نیا پیغام
🗓️ 24 اکتوبر 2023سچ خبریں:اسماعیل ھنیہ نے منگل کی صبح غزہ کے عوام کے خلاف
اکتوبر
وزیر اعظم نے چینی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ کیا
🗓️ 16 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے چینی ہم
جولائی
لاکھوں یمنی بچے غذائی قلت کے خطرے سے دوچار ہیں: یونیسیف
🗓️ 26 مئی 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ یونیسیف نے خبردار کیا ہے
مئی
اسد عمر نے مراد سعید کو مبارک باد دی
🗓️ 28 دسمبر 2021لاہور (سچ خبریں)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بنی نے وزیر برائے مواصلات کو
دسمبر
سیف القدس ابھی ہمارے ہاتھ میں ہے:جہاد اسلامی
🗓️ 14 مئی 2022سچ خبریں:جہاد اسلامی تحریک کے سیاسی بیورو کے رکن نے تل ابیب
مئی