ایف بی آر نے ٹک ٹاکرز سے ٹیکس وصول کرنے کی تیاری شروع کردی

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) ٹک ٹاک مواد بنانے والوں پر ٹیکس عائد کرنے کی تیاری کر رہا ہے، اس بات کا انکشاف بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ و ریونیو کے اجلاس میں کیا گیا۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق سینیٹر فیصل واڈا نے دعویٰ کیا کہ ایف بی آر ٹک ٹاکرز کی آمدنی پر ٹیکس وصول کرنے کے منصوبے کو حتمی شکل دے رہا ہے اور اس میں سب سے زیادہ ٹیکس پنجاب سے اکٹھا ہونے کا امکان ہے، انہوں نے زور دیا کہ ٹیکس اتھارٹی کو وہاں سے عمل درآمد کا آغاز کرنا چاہیے۔

سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیرِ صدارت کمیٹی نے پاکستان ریمٹینسز انیشی ایٹو (پی آر آئی) اور حکومت کی ترسیلاتِ زر سبسڈی پالیسی کا بھی جائزہ لیا، اسٹیٹ بینک کے ڈپٹی گورنر نے بتایا کہ یہ سبسڈی 2020 میں فی ٹرانزیکشن 20 سعودی ریال کے حساب سے شروع کی گئی تھی، 2024 میں اسے بڑھا کر 30 ریال کیا گیا تھا مگر بعد ازاں دوبارہ 20 ریال کر دی گئی۔

فیصل واڈا نے اس فیصلے کو ’اسکینڈل‘ قرار دیا اور الزام لگایا کہ اس اسکیم سے کمرشل بینک ناجائز فائدہ اٹھا رہے ہیں، انہوں نے باضابطہ انکوائری اور مبینہ طور پر ہڑپ کیے گئے فنڈز کی وصولی کا مطالبہ کیا۔

چیئرمین سلیم مانڈوی والا نے بھی تشویش کا اظہار کیا کہ پی آر آئی کا مقصد تو سمندر پار پاکستانیوں کو سہولت دینا تھا مگر اس کے مالی فوائد اصل مستحقین تک نہیں پہنچ رہے، ان کے مطابق یہ رقم بینکوں اور منی ٹرانسفر آپریٹرز ہڑپ کر رہے ہیں۔

انہوں نے ٹرانزیکشن اخراجات میں کمی اور شفافیت بڑھانے کی سفارش کی تاکہ پاکستان میں رقوم وصول کرنے والے صارفین کو اصل فائدہ پہنچ سکے۔

کمیٹی نے وزارتِ خزانہ کو ہدایت دی کہ پچھلے 3 سے 4 برسوں میں سبسڈی کے اخراجات اور واپس لی گئی رقوم کی تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے اور پی آر آئی فریم ورک کا ازسرِنو جائزہ لے کر اس میں موجود خامیوں کو دور کیا جائے۔

وزیر مملکت برائے خزانہ و ریونیو بلال اظہر کیانی نے کمیٹی کو یقین دہانی کرائی کہ اس معاملے کا اسٹیٹ بینک اور دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ مشاورت کے بعد جائزہ لیا جائے گا، ان کا کہنا تھا کہ نظام کو بہتر بنانے اور نفاذ میں موجود خلا کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔

ایف بی آر کے سربراہ نے کمیٹی کو بتایا کہ 16 جولائی 2025 کو جاری ہونے والے صدارتی آرڈیننس پر عمل درآمد تاحال نہیں ہو سکا کیونکہ یہ معاملہ سندھ ہائی کورٹ میں زیرِ سماعت ہے۔

مشہور خبریں۔

ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی کے باعث دیگر کرنسیاں بھی سستی ہو گئیں

?️ 23 ستمبر 2023کراچی: (سچ خبریں) ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی کے باعث دیگر کرنسیاں

اندرون ملک سفر کے لئے مکمل ویکسی نیشن لازمی قرار دی گئی ہے،

?️ 14 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اندرون ملک فضائی سفر

امریکہ ہنگامہ آرائی اور عالمی نظام کو کمزور کرنے کا ذریعہ ہے: چین

?️ 28 مئی 2022سچ خبریں:  چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے ہفتے کے روز اپنے

نیپرا نے ’کے الیکٹرک‘ کے ٹیرف میں 7 روپے فی یونٹ کمی کے فیصلے کو اجتماعی حکمت قرار دیا

?️ 30 اکتوبر 2025کراچی: (سچ خبریں) نیپرا نے اپنے ایک فیصلے میں ’کے الیکٹرک‘ کے

وزیراعظم کی سربراہی میں ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ کا اجلاس 2 سال بعد بھی نہ ہوسکا

?️ 2 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم کی سربراہی میں ہائی پاورڈسلیکشن بورڈکااجلاس 2

صیہونی ایک بار پھر سعودی عرب سے خوش

?️ 28 ستمبر 2023سچ خبریں: سیاحت سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کے لیے

پاکستان نےبھارتی وزیر کا اشتعال انگیز بیان مسترد کردیا

?️ 2 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں)پاکستان  نے آزاد جموں و کشمیر پر بھارتی وزیر

جمہوری نظام کو ہموار اور اسے مؤثر انداز میں کام کرنے دیا جائے۔ وزیر اعظم

?️ 28 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ جمہوری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے