?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) ایف آئی اے کی تحریک انصاف کیخلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کی تحقیقات جاری ہیں،ایف آئی اے نے ممنوعہ فنڈنگ کیس کی تحقیقات میں تحریک انصاف کے 3 مرکزی اکاؤنٹس کا سراغ لگا لیا۔
نجی ٹی وی نے ذرائع ایف آئی اے کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا ہے کہ تحریک انصاف کے تینوں اکاؤنٹس ووٹن کرکٹ کلب سے رقوم کی ترسیل کیلئے استعمال ہوئے،ان اکاؤنٹس سے بھاری رقوم بیرون ممالک سے پاکستان آئیں۔
ذرائع ایف آئی اے کے حوالے سے مزید بتایا گیا کہ طارق شفیع ہی وہ شخص ہیں جس نے انصاف ٹرسٹ کھولا تھا۔ایف آئی اے نے طارق شفیع کے اکاؤنٹس منجمد کرکے انہیں جواب کے لیے طلب کر لیا،جبکہ ایف آئی اے نے طارق شفیع اور عارف نقوی پر بیرون ممالک سفر کی عبوری پابندی عائد کر دی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے کے نوٹس پر تفصیلات دینے سے انکار کر دیا تھا،عمران خان نے ایف آئی اے نوٹس کو بد نیتی قرار دے دیا۔
عمران خان اور پی ٹی آئی کی طرف سے سابق اٹارںی جنرل انور منصور نے ایف آئی اے کو تحریری جواب بھجوایا۔ ایف آئی اے کمرشل بینک سرکل اور اسلام آباد کی ڈپٹی ڈائریکٹر آمنہ بیگ کو تحریری جواب بھجوا گیا۔ عمران خان نے کہا کہ آپ کو جواب دہ ہوں اور نہ ہی معلومات دینے کا پابند ہوں،پی ٹی آئی سے تفصیلات اور دستاویزات طلب کرنا ایف آئی اے کے زیر اثر ہونے کا مظہر ہے۔ الیکشن کمیشن نے فیصلہ نہیں دیا بلکہ رپورٹ جاری کی ہے،اگر دو دن میں نوٹس واپس نہ لیا تو قانون کے تحت کارروائی کروں گا۔ گزشتہ دنوں ایف آئی اے نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے پی ٹی آئی کو ہونے والی فنڈنگ سے متعلق ریکارڈ مانگا تھا۔
مشہور خبریں۔
افریقی تارکین وطن کے خلاف سعودی جرائم
?️ 17 نومبر 2022سچ خبریں:انسانی حقوق اور آزادی نامی تنظیم نے افریقی تارکین وطن کے
نومبر
آرٹیکل 175 اے کے تحت نئی تقرری ہو سکتی ہے، آئینی بینچ کے ججز ٹرانسفر کیس میں ریمارکس
?️ 29 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں زیر سماعت
مئی
راجہ آفتاب ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل
?️ 3 اکتوبر 2021مظفرآباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق سابق مشیر حکومت راجہ آفتاب ساتھیوں
اکتوبر
قومی ایئرلائن کی نجکاری لاہور ہائیکورٹ میں بھی چیلنج
?️ 24 اگست 2025لاہور: (سچ خبریں) قومی ایئر لائن پی آئی اے کی نجکاری کو
اگست
وزیرخارجہ بلاول بھٹو 3 روزہ دورے پر واشنگٹن پہنچ گئے
?️ 19 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری امریکی دارالحکومت واشنگٹن پہنچ
دسمبر
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان
?️ 26 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان بھر میں ایک مرتبہ پھر سے پیٹرولیم
فروری
سعودی اتحاد کے فوجی یمنی خواتین کو اغوا کررہے ہیں : انصاراللہ
?️ 1 فروری 2021سچ خبریں:یمن کی انصاراللہ تحریک کے ترجمان نے سعودی اتحاد کے ہاتھوں
فروری
اسحاق ڈار کو وزارت خزانہ سے ہٹایا جائے،لیگی رہنماؤں کا پارٹی قیادت سے مطالبہ
?️ 16 فروری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو عہدے سے ہٹایا
فروری