ایف آئی اے نے ممنوعہ فنڈنگ کیس کی تحقیقات کے لیے پی ٹی آئی رہنماؤں کو طلب کرلیا

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں)الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے پی ٹی آئی کی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنائے جانے کے بعد ایف آئی اے  نے پارٹی کے سینئر رہنماؤں کو انکوائری میں شامل ہونے کے لیے آئندہ ہفتے طلب کر لیا۔

میڈیا رپورٹس  کے مطابق ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے کی جانب سے پی ٹی آئی رہنماؤں کو طلب کرنے کا فیصلہ معاملے کی تحقیقات کے لیے متعلقہ زونز میں ٹیموں کی نگرانی کے لیے پینل تشکیل دینے کے ایک روز بعد سامنے آیا ہے۔

ایف آئی اے نے ممنوعہ فنڈنگ کیس سے متعلق تحقیقات کرنے والی اپنی انکوائری ٹیموں پر نظر رکھنے کے لیے 5 رکنی ٹیم تشکیل دی تھی۔

ادارے کےاقتصادی جرائم سے متعلق شعبے کے ڈائریکٹر کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈائریکٹر محمد اطہر وحید کی سربراہی میں قائم مانیٹرنگ ٹیم ہر زون میں متعلقہ انکوائری ٹیموں کے ساتھ آپس میں روابط اور رہنمائی کی ذمہ دار ہوگی۔

اس ٹیم کے ممبران میں ایف آئی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر خالد انیس، ڈپٹی ڈائریکٹر خواجہ حماد، چوہدری اعجاز احمد اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر اعجاز احمد شیخ شامل ہیں۔

اس انکوائری ٹیم کا نوٹی فکیشن ای سی پی کے 3 رکنی بینچ کے متفقہ فیصلے کے چند روز جاری گیا تھا، الیکشن کمیشن کے فیصلے میں کہا گیا تھا کہ پی ٹی آئی نے 351 غیر ملکی کمپنیوں اور 34 غیر ملکی شہریوں سے ممنوعہ فنڈنگ حاصل کی، جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پولیٹیکل پارٹیز آرڈر 2002 کے سیکشن 6 کے تحت تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

کراچی میں ایف آئی اے نے سندھ کے سابق گورنر عمران اسمٰعیل اور ایم پی اے ڈاکٹر سیما ضیا کو طلب کرلیا۔

ذرائع نے بتایا کہ ایف آئی اے نے 2 نجی بینکوں سے بھی تفصیلات طلب کی ہیں جہاں پارٹی کے 4 اکاؤنٹس موجود ہیں، یہ اکاؤنٹس الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد انکوائری کی زد میں آئے ہیں، یہ چاروں اکاؤنٹس کراچی میں کھولے گئے اور وہیں سے چلائے جارہے تھے۔

پیش رفت سے باخبر ذرائع نے بتایا کہ ایف آئی اے کی جانب سے عمران اسمٰعیل کو کہا گیا ہے کہ وہ 15 اگست کو پیش ہوں اور اپنا بیان ریکارڈ کرائیں۔

ذرائع نے مزید کہا کہ سابق گورنر کی پیشی سے قبل ڈاکٹر سیما ضیا 12 اگست کو اپنا بیان ریکارڈ کرانے کے لیے ایف آئی اے کے سامنے پیش ہوں گی جب کہ اسی دوران 2 بینکوں سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ پی ٹی آئی کے ان 4 اکاؤنٹس کی تفصیلات فراہم کریں جن میں سے 3 حبیب بینک لمیٹڈ میں اور ایک اکاؤنٹ بینک اسلامی پاکستان لمیٹڈ میں ہے۔

اعلیٰ حکام کی جانب سے تحقیات کی ہدایات ملنے کے بعد ایف آئی اے کراچی کے ڈائریکٹر عبداللہ شیخ نے ڈپٹی ڈائریکٹر رابعہ قریشی کی سربراہی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر عبدالرؤف شیخ، انسپکٹرز آفتاب وٹو اور سبین غوری اور سب انسپکٹر راحت علی خان پر مشتمل 5 رکنی ٹیم قائم کی ہے۔

اس سوال پر کہ کراچی میں پی ٹی آئی کی جانب سے مجموعی طور پر کتنے اکاؤنٹس چلائے جا رہے تھے ذرائع نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے دوران صرف 4 کی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔

ایف آئی اے اہلکار نے ادارے کے کراچی چیپٹر کا کردار واضح کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں ایف آئی اے ٹیم صرف اسلام آباد میں واقع ہیڈ کوارٹر کے ساتھ رابطہ کر رہی ہے جو دراصل اس کیس کی تحقیقات کی نگرانی کر رہی ہے۔

دوسری جانب، ایف آئی اے لاہور نے بھی پی ٹی آئی کے پنجاب کے وزیر میاں محمود الرشید کو پارٹی کے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں 11 اگست کو طلب کر لیا ہے۔

ایک اہلکار کے مطابق پی ٹی آئی کے سینئر رہنما میاں محمود الرشید کو 11 اگست کے لیے طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا ہے کہ وہ لاہور آفس میں پارٹی کے ممنوعہ فنڈنگ کیس کی ایف آئی اے کی تحقیقات میں شامل ہوں، میاں محمود الرشید نے گزشتہ روز ہی بطور صوبائی وزیر بلدیات اور کمیونٹی ڈیولپمنٹ حلف اٹھایا ہے۔

اسی طرح قومی اسمبلی کے سابق اسپیکر اسد قیصر کو بھی ہفتے کی شام ایف آئی اے پشاور کی جانب سے طلبی کا نوٹس ان کے گھر صوابی پر موصول ہوا، نوٹس میں انہیں ایف آئی اے کے پی آفس میں 11 اگست کو پیش ہونے کا کہا گیا ہے۔

ڈان کو دستیاب نوٹس کی کاپی کے مطابق اس میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے پشاور الیکشن کمیشن کے حکم کی روشنی میں بینک اسلامی اور حبیب بینک لمیٹڈ پشاور میں موجود 2 اکاؤنٹس میں مبینہ غیر قانونی کاموں کی تحقیقات کر رہی ہے۔

نوٹس میں اسد قیصر سے کہا گیا ہے کہ وہ ذاتی طور پر ایف آئی اے کے صوبائی دفتر میں حاضر ہوں اور مذکورہ اکاؤنٹس سے متعلق سوالات کے جوابات دیں۔

اس سے قبل سابق اسپیکر نے میڈیا کو بتایا کہ الیکشن کمیشن ایک آئینی ادارہ ہے، اس ادارے کی ساکھ کو موجودہ چیئرمین نے خراب کردیاہے، چیئرمین کے متنازع اور متعصبانہ کردار کو پی ٹی آئی بغور دیکھ رہی ہے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ وہ ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے نہیں گھبرائیں گے اور عزم ظاہر کیا کہ وہ پوری پختگی کے ساتھ عوام کے لیے کام جاری رکھیں گے۔

اسد قیصر کا کہنا تھاک کہ الیکشن کمیشن دیگر سیاسی جماعتوں کے خلاف کارروائی کرنے میں ناکام ہے جب کہ اس طرح کی کارروائی یکساں طور پر تمام جماعتوں کے خلاف ہونی چاہیے۔

مشہور خبریں۔

سی پیک نے ملک میں پائیدار ترقی کی بنیاد رکھ دی ہے:وزیراعظم

?️ 4 فروری 2022بیجنگ (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ  سی پیک

نواز شریف 4 سالہ خود ساختہ جلا وطنی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔

?️ 21 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) قائد مسلم لیگ (ن) اور سابق وزیراعظم نواز

القادر ٹرسٹ کیس: بشریٰ بی بی کا برطانیہ کی ایجنسی کے ساتھ ہوئے تصفیے پر لاعلمی کا اظہار

?️ 7 جون 2023لاہور: (سچ خبریں) پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ

عالمی سامراجی طاقتوں کے خلاف استقامت جاری رہے گی؛ عراقی اسلامی مزاحمتی تحریکی تحریک کا اعلان

?️ 5 جون 2026سچ خبریں:عراق کی اسلامی مزاحمتی تحریک سے وابستہ تحریک انصار اللہ الاوفیاء

تل ابیب کے لیے غزہ جنگ کے فوائد

?️ 10 جولائی 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ٹیلی ویژن کے چینل 12 نے خبر

سائفر کیس: عمران خان کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر

?️ 23 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ نے اٹک جیل میں قید

نیویارک ٹائمز: ٹرمپ کے حامی وینزویلا کے خلاف فوجی کارروائیوں سے پریشان ہیں

?️ 25 اکتوبر 2025سچ خبریں: نیویارک ٹائمز اخبار نے اپنے ایک نوٹ میں لکھا ہے

وزیراعظم نے پارٹی کو انتخابات میں بھرپور تیاری کیساتھ میدان میں اترنے کی ہدایت کر دی

?️ 22 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے