ایشیائی ترقیاتی بینک کی ریکوڈک منصوبے کیلئے 41 کروڑ ڈالر کے مالیاتی پیکیج کی منظوری

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان میں ریکوڈک منصوبے کے لیے 41 کروڑ ڈالر کے مالیاتی پیکیج کی منظوری دے دی، پیکج کے تحت بینک کی جانب سے ریکوڈک مائننگ کمپنی کو 30 کروڑ ڈالر تک قرضہ فراہم کیا جائے گا، جب کہ بلوچستان حکومت کو ایکویٹی کی مد میں 11 کروڑ ڈالر کریڈٹ گارنٹی بھی دی جائے گی۔

ڈان نیوز کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ یہ قرضے اور مالیاتی ضمانت ریکو ڈک منصوبے کی ترقی میں مدد فراہم کرے گی، جس سے 2028 سے تانبا اور سونا پیدا ہونے کی توقع ہے، یہ اقدام ملک کے معدنی شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ریکوڈک کاپر، گولڈ مائن منصوبے کے لیے فنانسنگ پاکستانی تاریخ میں سب سے بڑی براہ راست سرمایہ کاری ہوگی، منصوبہ مکمل ہونے پر ریکوڈک دنیا کی پانچویں بڑی کاپر مائن ہوگی۔

اعلامیے کے مطابق پہلے مرحلے میں مائن سے اوسط سالانہ 8 لاکھ ٹن تانبے کی پیداوار متوقع ہے، ایشیائ ترقیاتی بینک کا کہنا ہے کہ ریکوڈک کاپر گولڈ مائن منصوبہ پاکستانی معیشت میں اہم کردار ادا کرے گا، منصوبے سے ہزاروں ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے۔

اعلامیہ کے مطابق ریکوڈک کاپر گولڈ مائن منصوبے میں 50 فیصد حصہ بیرک کولڈ، 25 فیصد بلوچستان اور 25 فیصد کی مالک وفاقی حکومت کے 3 ادارے ہیں۔

اے ڈی بی کا کہنا ہے کہ ریکوڈک سے تانبےکی پیداوار 2028 کے آخر میں شروع ہونے کی توقع ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل 11 اگست کو ڈان اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ حکومت کو توقع ہے کہ حالیہ دو طرفہ ٹیرف معاہدے کے بعد پاکستان کے معدنیات اور کان کنی کے شعبے، خصوصاً تانبے کی برآمدات میں امریکا سے نمایاں سرمایہ کاری آئے گی۔

وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان نے قومی اسمبلی میں پیش کی گئی تازہ ترین رپورٹ میں انکشاف کیا تھا کہ پاکستانی ٹیم اور امریکی حکام کے درمیان باہمی ٹیرف پر مذاکرات کے دوران امریکی فریق نے معدنیات، کان کنی اور تانبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

وفاقی وزیر برائے تجارت نے بتایا تھا کہ امریکی انتظامیہ نے تانبے، لوہے، اسٹیل اور ایلومینیم کی درآمد پر 50 فیصد ٹیرف عائد کیا تھا، تاہم بعد میں ریفائنڈ تانبے کو اس 50 فیصد ٹیرف سے مستثنیٰ کر دیا گیا، اس لیے امریکی مارکیٹ میں ویلیو ایڈیڈ (ریفائنڈ) تانبا برآمد کرنا زیادہ فائدہ مند ہوگا۔

مشہور خبریں۔

بارشوں کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی

?️ 11 جولائی 2022لاہور: (سچ خبریں) محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے تین روز تک ملک

لاہور نے آلودگی میں دہلی کو پیچھے چھوڑ دیا

?️ 2 نومبر 2021پنجاب (سچ خبریں) پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کو دنیا کا سب

مری جانے والے راستے مزید 24 گھنٹوں کے لئے بند ہو گئے

?️ 10 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد

مغربی کنارے پر صیہونی فوج کا صبح سویرے حملہ

?️ 11 جولائی 2024سچ خبریں: آج جمعرات کی صبح صہیونی قابض فوج نے مغربی کنارے

وزیر اعظم عالمی لیڈر بن کر ابھرے ہیں: فرخ حبیب

?️ 10 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں)وزیر مملکت فرخ حبیب نے وزیر اعظم عمران خان

ٹرمپ ایران کے خلاف فوجی شکست کے بعد بدامنی کی حمایت کرتے ہیں

?️ 2 جنوری 2026سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ، جن کی ایران مخالف پالیسیاں اب تک ناکام

پاکستان میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 21 فیصد کمی

?️ 21 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) ترسیلات زر اور برآمدات دونوں میں کمی کے بعد،

مارب میں سعودی ہتھیاروں سے لدے قافلے کو دھماکے سے اڑا دیا گیا

?️ 16 فروری 2022سچ خبریں:  صوبہ مارب میں سعودی ہتھیاروں سے لدے ٹرکوں کے قافلے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے