اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق اس سے پہلے کورونا ایس او پیز 13 شہروں میں نافذ تھیں تاہم اب کورونا پابندیاں پنجاب ، سندھ اور خیبرپختونخوا کے مزید 14 شہروں تک بڑھا دیا گیا ہے اور ایس او پیز کے اطلاق کا دائرہ کار ملک کے 27 شہروں تک کردیا گیا ہے ، جس کے تحت تجارتی سرگرمیاں رات 8 بجے بند کر دی جائیں گی ، ہفتے میں 2 دن تمام مارکیٹس بند رہیں گی ، ریسٹورنٹس میں انڈ ڈور ڈائننگ پر پابندی ہوگی ، رات 10 بجے تک آوٹ ڈور ڈائننگ کی اجازت ہوگی تاہم ٹیک اوے سروس 24 گھنٹے کھلی رہے گی۔
بتایا گیا ہے کہ کنٹیکٹ کھیلوں پر پابندی جاری رہے گی صرف ویکسی نیڈ افراد ہی انڈور جم جاسکیں گے ، انڈور شادیوں کی تقریبات پر مکمل پابندی ہوگی ، 300 مہمانوں کے ساتھ آؤٹ ڈور تقریبات کی اجازت ہوگی ، آؤٹ ڈور شادیوں کی تقریبات کے اوقات رات 10 بجے تک برقرار رہیں گے ، مزارت پرزائرین کی آمد پر پابندی جاری رہے گی ، سرکاری اور نجی دفاتر کے لیے عام دفتری اوقات کار 50 فیصد کے ساتھ جاری رہیں گے۔
این سی او سی کے مطابق پابندیوں کا اطلاق اسلام آباد اور پنجاب میں لاہور ، راولپنڈی ، گوجرانوالہ ، سرگودھا ، ملتان ، بہاولپور ، خانیوال ، خوشاب ، رحیم یار خان اور میانوالی میں ہوگا ، صوبہ سندھ میں حیدرآباد اور کراچی ، آزاد کشمیر میں مظفرآباد اور میرپور میں بھی پابندیوں کا اطلاق ہوگا ، گلگت بلتستان میں گلگت اور سکردو خیبرپختونخوا میں پشاور ، سوات ، ہری پور ، مانسہرہ، لوئر دیر، صوابی ، ایبٹ آباد اور چترال لوئر میں پابندیوں نافذ رہیں گی۔
مشہور خبریں۔
نیویارک کے میئر پر ترکی سے رشوت لینے کا باقاعدہ الزام عائد
ستمبر
حکومت میں شمولیت کے حوالے سے ’ تذبذب ’ کا شکار پیپلز پارٹی کا اہم اجلاس آج پھر ہوگا
فروری
اس وقت ہماری سیاست عجیب و غریب صورتحال کا شکار ہے۔چوہدری شجاعت
جولائی
یمن کے صوبہ عدن میں سعودی عرب کے خلاف بغاوت
مارچ
غزہ جنگ بندی سے متعلق نیتن یاہو کی 7 ” نہیں” کیا ہیں ؟
جنوری
لسیکو میں بجلی چوروں کیخلاف آپریشن کیلئے خصوصی ڈیسک قائم
جنوری
افغان امن میں پاکستان نے اہم کردار ادا کیا: گورنر پنجاب
اگست
9 مئی کے مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانتیں کنفرم کرنے والے جج کے خلاف ریفرنس دائر
اپریل