🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں) راولپنڈی میں نیوز کانفرنس سے خطاب میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ ملک بھرمیں570افرادوینٹی لیٹرزپرہیں،4 ہزار300 کی حالت نازک ہے۔ کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کرکے ہی ہم اس وباسےمحفوظ رہ سکتے ہیں
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ ملک کے 16شہروں میں کورونا کیسز کی شرح بہت زیادہ ہے، جہاں سول اداروں کی مدد کے لیے پاک فوج کی تعیناتی کردی گئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پشاور، مردان، چارسدہ، لاہور، فیصل آباد، کراچی، حیدرآباد، کوئٹہ، آزاد کشمیر، مظفرآباد میں کورونا کے مثبت کیسز کی تعدا انتہائی زیادہ ہے۔ جب کہ 51 شہروں میں کورونا مثبت کیسزکی شرح 5فیصدسےزیادہ ہے۔
انہوں نے بتایا کہ فوج کو سول اداروں کی مدد کے لیے طلب کیا گیا ہے، رمضان المبارک کا مہینہ ہمیں احساس اور نظم و ضبط کا درس دیتا ہے بحیثیت قوم ہمیں پہلے سے بھی زیادہ احتیاط اورمل کراجتماعی اور انفرادی ذمہ داریوں کو نبھانا ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ تمام صوبائی ایپکس کمیٹیوں کی میٹنگز ہفتے میں ایک دن ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ فوج کا کام ہنگامی حالات میں سول اداروں کی مدد کرنا ہے اور پاک فوج آزمائش کی اس گھڑی میں عوام کی توقعات پرپورا اترے گی۔
مشہور خبریں۔
ریڈمی کی ٹربو سیریز کا فون پیش
🗓️ 13 جنوری 2025سچ خبریں: اسمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی ’ریڈمی‘ نے اپنی مشہور
جنوری
تمام ہتھکنڈوں کی ناکامی کے بعد مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے مجاہدین کے اہلخانہ سے مدد طلب کرلی
🗓️ 1 ستمبر 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے تمام سازشوں اور
ستمبر
کاسا بلانکا اسٹیڈیم میں فلسطین کے لیے مغربی حمایت
🗓️ 25 اپریل 2022سچ خبریں: مراکش کے الوداد کلب کے شائقین نے کاسا بلانکا میں
اپریل
سوڈان میں ان دنوں کیا ہو رہا ہے؟/ اقتدار کی ہوس یا بکھرنے کا خطرہ
🗓️ 20 اپریل 2023سچ خبریں:ان دنوں سوڈانی فوج اور ریپڈ ری ایکشن فورسز کے درمیان
اپریل
فردوس عاشق کو اسمبلی میں داخلے سے روکنے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
🗓️ 11 اگست 2021لاہور(سچ خبریں)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما فردوس عاشق اعوان کو اسمبلی میں
اگست
اسد عمر نے اومی کرون کے پھیلاؤ کے خطرے سے عوام کو خبردار کردیا
🗓️ 29 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد
نومبر
غزہ جنگ کی کمانڈ کس کے ہاتھ میں ہے؟ صیہونی اخبار کا انکشاف
🗓️ 17 اکتوبر 2023سچ خبریں: صہیونی اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے
اکتوبر
ایران کے جوہری پروگرام کے خلاف خطرات میں اضافے پر روس کا موقف
🗓️ 11 اکتوبر 2024سچ خبریں: روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اپنی پریس کانفرنس
اکتوبر