ایران پر حملہ: لاہور میں دھرنا، کراچی کے امریکی قونصل خانے کے باہر 6 افراد جاں بحق

احتجاج

?️

کراچی (سچ خبریں) ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کی خبر پھیلتے ہی لاہور اور کراچی میں امریکی قونصل خانوں کے باہر احتجاج شروع ہو گیا، کراچی میں امریکی قونصل خانے کے باہر مظاہرین کی پولیس سے جھڑپ میں 6 افراد جاں بحق اور 21 زخمی ہو گئے۔

لاہور پریس کلب کے سامنے بھی مظاہرہ کیا گیا اور مظاہرین نے امریکی قونصل خانے کے طرف جانے کی کوشش کی مگر پولیس نے مظاہرین کو قونصلیٹ کے قریب جانے سے روک دیا، مظاہرین نے پریس کلب کے باہر دھرنا دے دیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق امریکی قونصلیٹ کے باہر لوگ پرامن ہیں اور بات بھی سن رہے ہیں، ایرانی سپریم لیڈر کی شہادت احتجاج کرنے والوں کیلئے دکھ کی گھڑی ہے، مختلف جماعتوں کی جانب سے مختلف احتجاج ہو رہے ہیں، ان لوگوں کو بھی سکیورٹی دینی ہے۔

کراچی میں مظاہرین کی بڑی تعداد امریکی قونصل خانے کے اطراف جمع ہو گئی، ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان بھی امریکی قونصل خانے پہنچ گئے اور مظاہرین کو پیچھے دھکیل دیا گیا۔ کراچی کے علاقے سلطان آباد سے مائی کولاچی آنے جانے والے دونوں روڈ ٹریفک کیلئے بند کر دیئے گئے، جناح برج سے آنے والا ٹریفک آئی آئی چندریگر روڈ بھیجا جا رہا ہے۔

کراچی کی ٹریفک پولیس کے مطابق پی آئی ڈی سی سے آنے والی ٹریفک پارک کٹ سے واپس بھیجی جارہی ہے، احتجاج کے باعث ٹریفک کی آمد و رفت معطل ہے۔ حکومت سندھ نے امریکی قونصل خانے میں مظاہرین کے داخلے اور تصادم میں اموات پر اظہار افسوس کیا اور کہا کہ مظاہرین نے امریکی قونصل خانے کا بیرونی سکیورٹی حصار عبور کر کے اندر توڑ پھوڑ کی، افسوسناک صورتحال میں چھ افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے۔

حکومت سندھ کا کہنا ہے کہ واقعہ کا غیر جانبدارانہ جائزہ لینے کے لیے اعلی سطح کی جے آئی ٹی بنادی ہے، جے آئی ٹی تعین کرے گی کہ واقعہ کن حالات میں پیش آیا،اس کے اسباب کیا تھے، حکومت شہریوں کے جمہوری اور آئینی حق احتجاج کا احترام کرتی ہے۔ صوبائی حکومت کا یہ بھی کہنا ہے کہ پرامن ماحول کو برقرار رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، کسی بھی قسم کی توڑ پھوڑ ، تشدد یا قانون ہاتھ میں لینا مناسب عمل نہیں۔

مشہور خبریں۔

اسرائیلی فوج خان یونس سے کیوں پیچھے ہٹ گئی؟

?️ 11 اپریل 2024سچ خبریں: حماس کے نمائندے نے 50 دن سے زائد عرصے کے

برکس عالمی خوراک کی حفاظت کا مرکز بننے کے راستے پر 

?️ 10 نومبر 2025سچ خبریں: عالمی بینک کے ڈیٹا سے ظاہر ہوتا ہے کہ عالمی غذائی

کلاؤڈ فلیئر کی سروسز میں تعطل، عالمی سطح پر انٹرنیٹ میں خلل، ویب سائٹس تک رسائی میں مشکلات

?️ 19 نومبر 2025سچ خبریں: کلاؤڈ فلیئر کی سروسز میں تعطل کے بعد عالمی سطح

خیبرپختونخوا میں طوفان اور بارش نے تباہی مچادی، 5 افراد ہلاک

?️ 29 مئی 2025پشاور (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں طوفان اور موسلادھار بارش

آرمی ایکٹ:اٹارنی جنرل کی فل کورٹ تشکیل دینے کی استدعا مسترد

?️ 18 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) فوجی عدالتوں میں آرمی ایکٹ کے تحت عام شہریوں

پیسہ ضائع کیا گیا یا افغانستان میں کرپشن اور زیادتی پر خرچ کیا گیا

?️ 11 اکتوبر 2021سچ خبریں: امریکہ کے انسپکٹر جنرل کے دفتر نے گزشتہ 20 سالوں میں

آئی ایم ایف نے حکومت سے 5 اشیائے ضروریہ پر سبسڈی ختم کرنے کا مطالبہ کیا

?️ 29 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)  ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے حکومت

وزیر اعظم کی 20 پولینگ اسٹشینوں پر پھر سے انتخابات کی مانگ

?️ 23 فروری 2021ڈسکہ(سچ خبریں) سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے