ایران اور امریکا کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے پرعزم ہیں۔ وزیراعظم

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے پرعزم ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہم ایران اور امریکا کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے کردار ادا کرنے کیلئے کوشاں ہیں، خطے میں کشیدگی کے فوری خاتمے کیلئے اجتماعی کوششیں ناگزیر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جنگ سے ایران سمیت کئی مسلم ممالک میں جانی و مالی نقصان ہو رہا ہے، ایران سمیت برادر مسلم ممالک میں معیشت اور املاک کو بھاری نقصان پہنچا ہے، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ سے ملاقات کر کے خوشی ہوئی، ترکیہ اور مصر کے گراں قدر تعاون کو سراہتے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ علاقائی امن و استحکام کیلئے پاکستان کی مخلصانہ کوششوں پر اعتماد پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔

قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف سے ترکیے، مصر اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ نے ملاقاتیں کیں، انہوں نے معزز مہمانوں کو پاکستان کی سفارتی کوششوں سے آگاہ کیا، اور کہا پاکستان ایران اور امریکا کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔

مشہور خبریں۔

غزہ میں جنگ بندی کے بارے میں قاہرہ میں ہونے والے مذاکرات کہاں پہنچے؟

?️ 2 اپریل 2024سچ خبریں: بعض ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں جنگ

امریکی کانگریس پر حملے کا معاملہ سیاست بازی کا شکار

?️ 4 جنوری 2022سچ خبریں:امریکی کانگریس پر حملے کی برسی اس ہفتے آ رہی ہے

سعودی عرب کا نیا بحری دفاعی اتحاد تشکیل دینے کا اعلان،39 ممالک کی شرکت کا دعویٰ

?️ 14 اگست 2026سچ خبریں:سعودی عرب نے 39 ممالک کی شرکت کے ساتھ نئے کثیر

حمیرا اصغر کی پراسرار موت، ڈی آئی جی جنوبی نے اہم حقائق بتادیے

?️ 23 جولائی 2025کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ و ماڈل حمیرا اصغر کی نو ماہ پرانی

ایران اور پاکستان کا دوطرفہ تعاون کو وسعت دینے کا معاہدہ 

?️ 3 دسمبر 2024سچ خبریں: پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق

اے آئی فیچر سے لیس سام سنگ گلیکسی ایس 25 سیریز متعارف

?️ 2 فروری 2025سچ خبریں: جنوبی کوریا کی اسمارٹ فونز بنانے والی کمپنی سام سنگ

ماہ رمضان میں ترسیلات زر 2 برس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

?️ 9 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک میں ترسیلات زر کی آمد مارچ میں

امریکہ کا یورپی ممالک سے ایران کے خلاف Snapback Mechanism نافذ کرنے کا مطالبہ  

?️ 19 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکہ کے وزیر خارجہ مارکو روبیو نے یورپی اتحادیوں سے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے