?️
اسلام آباد (سچ خبریں) ایران کے صدر مسعود پزشکیان 2 روزہ دورہ پاکستان مکمل کرنے کے بعد واپس چلے گئے۔
تفصیلات کے مطابق نور خان ایئر بیس پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے معزز مہمان کو رخصت کیا، انہوں نے مسعود پزشکیان کو دورے کا تصویری البم بطور یادگاری تحفے کے طور پر پیش کیا۔ دو روزہ دورے کے آخری روز مسعود پزشکیان نے اسلام آباد میں مصروف ترین دن گزار، انہوں نے آج سہ پہر کو وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس بھی کی، جس میں انہوں نے خطہ میں قیام امن سمیت مختلف سماجی و تجارتی امور تبادلہ خیال کیا۔
ذرائع کے مطابق ایرانی وفد کی جانب نے آج کئی ایم اویوز پر دستخط کئے ہیں، اور مفاہمتی یادداشتیں کا تبادلہ بھی کیا گیا، بعد ازاں مسعود پزشکیان نے پاکستان ایران تجارتی فورم میں بھی وفد کے ہمراہ شرکت کی اور پاکستان اور خصوصی طور پر شہباز شریف کی طرف سے مہمان نوازی کا شکریہ ادا بھی کیا۔
ایرانی صدر نے آخری ملاقات اپنے ہم منصب آصف علی زرداری سے ایوان صدر میں کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دونوں ممالک کے وسیع اور باہمی فائدے کے حامل شعبوں میں تعلقات بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا اور علاقائی اور عالمی امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا۔
واضح رہے ایرانی صدر مسعود پزشکیان دورے کا پہلا روز لاہور میں گزارنے کے بعد اسلام آباد آئے تھے، لاہور میں انہوں نے مزار اقبال پر بھی حاضری دی ، انہوں نے اپنی گفتگو میں علامہ اقبال کی شاعری کو مشعل راہ قرار دیا۔


مشہور خبریں۔
اقوام متحدہ میں بینیٹ کی تقریرکا اسرائیلیوں نے مذاق اڑایا
?️ 28 ستمبر 2021سچ خبریں: اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی قیادت میں لیکود پارٹی نے
ستمبر
امریکی سینیٹرز کا روس کے خلاف نئی پابندیوں کا منصوبہ
?️ 2 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکی سینیٹ کے اراکین نے روس کے خلاف نئی معاشی
اپریل
بینی گینٹز نے شکست تسلیم کرنے کے بعد جنگی کابینہ سے استعفی دیا
?️ 10 جون 2024سچ خبریں: غزہ جنگ کے آغاز کے بعد صیہونی حکومت کی جنگی کابینہ
جون
ہنٹر بائیڈن کے لیے عام معافی؛ امریکہ میں عدالتی بدعنوانی کی ایک قدیمی روایت
?️ 3 دسمبر 2024سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن نے اتوار کو اپنے صدارتی اختیارات
دسمبر
مظاہرین کے خلاف تشدد پر نیتن یاہو کے خلاف مقدمہ دائر
?️ 28 فروری 2023سچ خبریں:عبوری صیہونی حکومت میں اقتدار کی کشمکش اور سیاسی کشیدگی کے
فروری
کانگریس پر حملے کے معاملے میں ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف جرم کا اعلان
?️ 4 جولائی 2022سچ خبریں: 6 جنوری کو امریکی ایوان نمائندگان کی کمیٹی، جو
جولائی
چین کی متعدد امریکی فوجی کمپنیوں پر پابندی عائد
?️ 23 مئی 2024سچ خبریں: چین نے آج سے امریکی صنعتی-ملٹری کمپلیکس سے متعلق 12
مئی
حماس کے ساتھ معاہدے کے لئے صیہونیوں کی نئی شرطیں
?️ 7 جولائی 2024سچ خبریں: صہیونی ذرائع ابلاغ کے مطابق تل ابیب نے حماس کے
جولائی