اگر ہم خود آئینی مقدمے کا فیصلہ کردیتے ہیں تو ہمیں کون روکنے والا ہے، جسٹس منصور

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیے ہیں کہ جب تک آئینی بینچ نہیں بیٹھے گا تو کیا ہم غیر آئینی ہیں، اگر ہم خود آئینی مقدمے کا فیصلہ کر دیتے ہیں تو ہمیں کون روکنے والا ہے، نظر ثانی بھی ہمارے پاس آئے گی تو ہم کہہ دیں گے کہ ہمارا دائرہ اختیار ہے۔ْ

سپریم کورٹ میں جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کی جانب سے ٹیکس سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران آئینی بنچ کا تذکرہ ہوا۔

دوران سماعت جسٹس عائشہ ملک نے ریمارکس دیے کہ یہ کیس آئینی بینچ سنے گا، ہم ریگولر کیسز سن رہے ہیں۔

جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیے اس وقت کوئی آئینی بینچ نہیں تو یہ جو غیر آئینی بینچ بیٹھا ہے اس کا کیا کرنا ہے، جب تک آئینی بینچ نہیں بیٹھے گا، کیا ہم غیر آئینی ہیں؟

سپریم کورٹ کےسینئر ترین جج نے ریمارکس دیے کہ مطلب ہے کہ جب تک آئینی بینچ نہیں بیٹھتا، آئینی مقدمات نہیں سنے جائیں گے، ہم اس کیس کو سن بھی لیں تو کوئی ہمیں پوچھ نہیں سکتا۔

جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ اب بار بار یہ سوال سامنے آرہا ہے کیس ریگولر بینچ سنے گا یا آئینی بینچ، اگر ہم کیس کا فیصلہ کر بھی دیتے ہیں تو کیا ہو گا، چلیں اگر ہم خود فیصلہ کر دیتے ہیں تو ہمیں کون روکنے والا ہے؟

انہوں نے کہا کہ نظر ثانی بھی ہمارے پاس آئے گی تو ہم کہہ دیں گے کہ ہمارا دائرہ اختیار ہے، آئینی مقدمات ریگولر بینچ نہیں سن سکتا، وکلا کی طرف سے بھی کوئی معاونت نہیں آرہی ہے۔

جسٹس عقیل عباسی نے استفسار کیا کہ ابھی ہم یہ کیس سن سکتے ہیں یا نہیں؟ جس پر جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ تھوڑا وقت دیں تو دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے۔

جسٹس عائشہ ملک نے کہا سیکشن ٹو اے کے مطابق پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی اس کا فیصلہ کرے گی، جس میں ابھی وقت لگے گا، کمیٹی اس کا فیصلہ کرے گی کہ یہ کیا آئینی بینچ سنے گا یا ریگولر بینچ۔

جسٹس منصور علی شاہ نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کی گزارش پر کوئی نقط نظر نہیں دے سکتے، اس کو ملتوی کر دیتے ہیں۔

جسٹس منصور علی شاہ نے مسکراتے ہوئے ریمارکس دیے کہ ہم صرف گپ شپ لگا رہے ہیں، عدالت نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔

مشہور خبریں۔

سپریم کورٹ پاک بحریہ کا زمین کے حصول کیلئے براہ راست حکومت سے رجوع

?️ 18 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ نے پاک بحریہ کی جانب سے اپنے

عمر ایوب پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل کے عہدے سے مستعفی

?️ 7 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل عمر ایوب

حکومت کے آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات شروع

?️ 18 مئی 2022(سچ خبریں)حکومت نے آئی ایم ایف  کے ساتھ اہم فنڈز جاری کرنے

لڑکیوں کے لیے اسکول اور یونیورسٹیاں کھولنے کے حالات ابھی سازگار نہیں 

?️ 23 ستمبر 2023سچ خبریں:طالبان حکومت کی وزارت خارجہ کے سیاسی نائب، شیر محمد عباس

مسجد اقصیٰ پر حملہ آگ سے کھیلنا ہے: حماس

?️ 6 مئی 2022سچ خبریں:حماس نے صیہونی حکومت کی طرف سے مسجد اقصیٰ پر اجتماعی

روس کی فوجی مشقوں پر جاپان کی شدید تشویش کا اظہار

?️ 5 ستمبر 2022سچ خبریں:    جاپان کے ساتھ متنازع جزائر کے ایک حصے میں

کیا آپ جانتے ہیں، گردے میں اچانک درد کیوں ہوتا ہے؟

?️ 21 فروری 2021اسلام آباد {سچ خبریں} آج کل طرز زندگی بدلنے کی وجہ سے

ٹک ٹاک پر پابندی ختم

?️ 1 اپریل 2021پشاور (سچ خبریں) پشاور ہائیکورٹ نے ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے