?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وزیراعظم عمران خان نے سیاسی مفاہمت اور سیاستدانوں سے بات چیت سے متعلق سوال پر جواب دینے سے گریز کیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ پیشی پر صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ سیکیورٹی سے مطمئن ہیں؟
جس پر انہوں نے جواب دیا کہ سیکیورٹی تو ہے ہی نہیں، سیکیورٹی تو صرف اپنی ہے۔صحافی نے سوال کیا کہ اب آپ صحتیاب ہو گئے ہیں، کیا کوئی مذاکرات کریں گے؟ پاکستان اور عوام کو سیاسی مفاہمت اور سیاستدانوں کی بات چیت کی ضرورت ہے۔
اس پر عمران خان نے جواب دینے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ میں اس پر بات نہیں کرنا چاہتا۔ صحافی نے سوال کیا کہ راناثناء اللہ نے کہا کہ یا آپ ہیں یا ہم؟ اس پر چئیرمین پی ٹی آئی نے کہا اس کی کیا حیثیت ، کس کا نام تم نے لے لیا۔
عمران خان نے مزید کہا کہ خواہش تو یہی ہے دونوں رہیں، اگر رانا ثنا اللہ کہہ رہے ہیں تو یہی کہوں گا وہ نہیں رہیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ جو ایمپائر کو ساتھ ملا کر کھیلتے رہے ہوں ان کو لیول پلنگ فیلڈ کا کیا پتہ۔
یاد رہے کہ رانا ثناء اللہ نے گزشتہ روز ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ عمران خان مرنے مارنے کے علاوہ کوئی دوسری بات نہیں کر رہے،ہم نے بھی ہاتھوں میں چوڑیاں نہیں پہنی ہوئیں۔بات ’’اب پوائنٹ آف نو ریٹرن ‘‘ تک پہنچ گئی ہے،عمران خان نے اپنے دور میں ہمارے وجود کی نفی کے لیے ہر حربہ استعمال کیا ،وزیر آباد حملے کا مقدمہ بھی ہمارے خلاف درج کروانے کی کوشش کی، یہ ایک فتنہ ہے جیسے ووٹ کی طاقت سے مائنس کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے انہیں چارٹر آف اکانومی کی دعوت دی،آگے سے گالیاں ملیں۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان نے سیاست کو دشمنی میں بدل دیا ہے اگر وہ دشمنی کرے گا تو ہم بھی اس کے ساتھ ایسا ہی کریں گے ہم نے بھی ہاتھوں میں چوڑیاں نہیں پہنی ہوئیں۔
مشہور خبریں۔
شام کے لیے 18ویں آستانہ سربراہی اجلاس کا حتمی بیان
?️ 16 جون 2022سچ خبریں: اٹھارواں آستانہ اجلاس جس میں شامی مہاجرین کی واپسی پر
جون
12 روزہ جنگ میں ایران کی تاریخی فتح؛ اسرائیل کو کیا نقصانات اٹھانے پڑے؟
?️ 7 جولائی 2025سچ خبریں:اسٹریٹجک تجزیہ کار عبدالباری عطوان کے مطابق 12 روزہ جنگ میں
جولائی
حکومت آئی پی پیزسے متعلق حقیقی اقدامات نہیں کررہی،مفتاح اسماعیل
?️ 23 ستمبر 2024کراچی: (سچ خبریں) عوام پاکستان پارٹی کے رہنماء مفتاح اسماعیل نے کہا
ستمبر
امریکی صدارتی انتخابات کے انگلینڈ پر کیا اثرات مرتب ہوں گے؟
?️ 29 جنوری 2024سچ خبریں: ہینڈلزبلاٹ اخبار نے اپنے ایک مضمون میں انگلینڈ اور ملکی
جنوری
وزیر اعظم نے شیخ رشید کو کراچی کیوں بھیجا
?️ 26 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر وفاقی
مئی
سعودی اتحاد کی ایک بار پھر یمن کے موصلاتی نظام پر بمباری
?️ 1 فروری 2022سچ خبریں:سعودی اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے ایک بار پھر یمن کے
فروری
بظاہر آئندہ ماہ میری شادی ہے، کبریٰ خان
?️ 20 جنوری 2025کراچی: (سچ خبریں) مقبول اداکارہ کبریٰ خان نے ذو معنی انداز میں
جنوری
ماڈل نمرہ جیکب کا ہراساں کیے جانے کا الزام، حسنین لہری نے الزامات کی تردید کردی
?️ 30 مئی 2023کراچی: (سچ خبریں) پاکستان کے نامور ماڈل حسنین لہری اور نمرہ جیکب
مئی