اپوزیشن کے تمام دعوؤں سے مکمل ہوا نکل چکی ہے:فواد چوہدری

🗓️

(سچ خبریں)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نےاپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ ‏فضل الرحمان کے 48 گھنٹے اور بلاول کے پانچ دن تو کاٹھ کا گھوڑا نکلے لیکن میں بتا رہا ہوں اگلے ہفتے اپوزیشن اپنی تحریک کو لیکر گھروں میں واپس چلی جائے گی۔ فواد چوہدری کا کہنا  تھا کہ اپوزیشن کے تمام دعوؤں سے مکمل ہوا نکل جائے گی۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر اپوزیشن جماعتیں ایک پیج پر نظر آرہی ہیں، پیپلز پارٹی پٹرول کی قیمت میں 10 روپے اور بجلی کے انرخوں میں 5 روپے کمی کو لانگ مارچ کی کامیابی قرار دے رہی ہے۔

پی پی رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ریاست بچانے کے لیےعمران خان کو جانا ہو گا، ہماری گنتی پوری ہوگئی، 8 یا 9 تاریخ کو تحریک عدم اعتماد پیش کریں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہو گی امپائر نیوٹرل ہو جائے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان اسلامی وزرائے خارجہ کی کانفرنس کے بعد اہم دورے کریں گے۔

دوسری جانب وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد عمران خان کے لیے تحریک اطمینان بن جائے گی۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اپوزیشن عمران خان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی۔

مشہور خبریں۔

کیا امریکہ یمن پر حملہ کرنے والا ہے؟امریکی میڈیا کیا کہتا ہے؟

🗓️ 20 دسمبر 2023سچ خبریں: ایک امریکی ذریعے نے کہا کہ امریکہ اور اس کے

بن گوئر نے فلسطینی قیدیوں کو روٹی سے محروم کر دیا

🗓️ 3 فروری 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی داخلی سلامتی کے انتہاپسند وزیر نے ایک اور

برطانوی ماہرین تعلیم کا غزہ کی حمایت میں مظاہرہ

🗓️ 9 دسمبر 2023سچ خبریں: برطانوی طلباء اور ماہرین تعلیم نے غزہ کے مظلوم عوام

حکومت کا ریاستی اداروں کے خلاف سائبر کرائم کی روک تھام کیلئے نئے طریقہ کار پر غور

🗓️ 15 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت سوشل میڈیا کے مواد کو ریگولیٹ کرنے

عراقی مزاحمتی تحریک کی امریکہ کو خطرناک دھمکی

🗓️ 28 جون 2021سچ خبریں:عراقی مزاحمتی گروپوں نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ امریکہ

یمن کے بحران کا حل حملوں کو روکنے سے شروع ہوگا: یمنی نیشنل پیپلز کانگریس

🗓️ 30 جنوری 2022سچ خبریں:یمن کی نیشنل پیپلز پارٹی نے ہفتے کی رات ایک بیان

12 گھنٹے سے بھی کم عرصے میں دوسرے فلسطینی کی شہادت

🗓️ 2 جون 2022سچ خبریں:  آج جمعرات کی صبح آزاد فلسطینی ایمن محسن کو صہیونی

مقبوضہ علاقوں میں بڑے پیمانے پر مظاہرے

🗓️ 27 مارچ 2023المیادین نیٹ ورک نے اپنی ایک رپورٹ میں اسرائیلی وزیر اعظم نیتن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے