?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی عدم اعتماد کی تحریک کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ موجودہ صورت حال میں پنڈی اور اسلام آباد ایک پیج پر ہیں۔ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے اندر پھوٹ ہے، موجودہ اپوزیشن کریمنلز کی جماعتیں ہیں۔
راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے غلام سرور خان نے کہا کہ اس وقت 2 ایشوز بڑے (تحریک عدم اعتماد اور اپوزیشن کا لانگ مارچ) ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے اندر پھوٹ ہے، موجودہ اپوزیشن کریمنلز کی جماعتیں ہیں، نواز شریف کو کرپشن کے کیسز پر نااہل کیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ دھرنے کا اعلان پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ( پی ڈی ایم) اور پیپلز پارٹی نے الگ الگ کیا ہے، دھرنوں سےکچھ حاصل نہیں ہونا، صرف لوگوں کو تکلیف ہوگی۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اپوزیشن صرف بے یقینی کی فضا قائم کرنا چاہتی ہے، بے یقینی کی صورتحال ملکوں کے لیے تباہ کن ثابت ہوئی ہے،قومی اسمبلی،سینیٹ اور سڑکوں پر اپوزیشن اب تک مکمل طور ناکام ہے،غلام سرور
غلام سرور خان نے یہ بھی کہا کہ اتحادی حکومت کےساتھ ہیں اور ساتھ رہیں گے،اپوزیشن اتحادیوں کو توڑنے کی کوشش میں بری طرح ناکام ہوئی، اپوزیشن کی اپنی صفوں میں انتشار موجود ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت میں سارے وزیروں نے اپنے اپنے ہدف مقرر کیے ہیں، وزیروں کو ان کی کارکردگی پر ایوارڑز ملے۔


مشہور خبریں۔
بلاول بھٹو کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، کشمیر کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
?️ 27 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی
اکتوبر
ایران پر تل ابیب کے حملے کے منصوبے بے نقاب
?️ 18 جنوری 2025سچ خبریں: مقبوضہ علاقوں پر ایران کا دوسرا بڑا حملہ، جو 200
جنوری
امریکہ اور اسرائیل مل کر یمن کو شکست دینے میں ناکام رہے؛صیہونی میڈیا کا اعتراف
?️ 17 مئی 2025 سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ نے تسلیم کیا ہے کہ امریکہ اور
مئی
بائیڈن کی خارجہ پالیسی کا خلاصہ "کمزور”
?️ 3 اگست 2022سچ خبریں:بائیڈن نے خارجہ پالیسی کے میدان میں بار بار کمزوری، شکوک
اگست
غزہ کے باسیوں کو یا گولی سے ماریں گے یا بھوک سے:اسرائیلی وزیر خزانہ
?️ 29 اگست 2025غزہ کے باسیوں کو یا گولی سے ماریں گے یا بھوک سے:اسرائیلی
اگست
اگر اسرائیل حزب اللہ جنگ ہوتی ہے تو کیا ہوگا؟
?️ 15 اگست 2023سچ خبریں: لبنان کی حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نے اس بات
اگست
روپے کی قدر میں اضافہ نویں روز بھی جاری
?️ 5 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے
اکتوبر
متحدہ عرب امارات نے مقبوضہ بیت المقدس میں صیہونی جارحیت کو سراہا
?️ 21 اپریل 2022سچ خبریں: عرب میڈیا نے بدھ کی شام کو خبر دی ہے
اپریل