🗓️
لاہور( سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پنجاب کے عوام کی فلاح کے لیے بنایا گیا بجٹ آج منظور ہونے جا رہا ہے اور اپوزیشن کو آج پھر ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا۔ اپوزیشن کی عوام کو بیوقوف بنانے کے لیے تمام تر کوششیں ناکام ہوگئیں۔
پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کوئی ایک اپوزیشن ممبر بجٹ بحث میں تعمیری کردار ادا نہ کر سکا۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ یہ بجٹ پنجاب کے عوام کے لیے نئے ترقیاتی منصوبے لیکر آ رہا ہے، بجٹ ترقی اور خوشحالی کی نئی منازل طے کرے گا۔
اُنہوں نے کہا کہ بجٹ منظور کروانے میں اپنا کردار ادا کرنے والے ارکان اسمبلی کا شکریہ ادا کرتے ہیں جبکہ اپوزیشن پورے بجٹ میں ایک بھی خامی نہیں نکال سکی۔اُن کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پر انگلیاں اٹھانے والوں کو اہمیت نہیں دیتے، ہمیں کرسی اور عہدے کے تقدس کا احترام کرنا چاہیے، سب کو سینے سے لگانا اور دادرسی کرنا اسپیکر کا کام ہوتا ہے، اسپیکر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان پل کا کردار ادا کرتا ہے۔
فردوس عاشق اعوان نے یہ بھی کہا کہ اپوزیشن کو ناکوں چنے چبوا کر چاروں شانے چت کر دیا، ہم نے جواب دے کر سیاسی بونوں کا قد اونچا نہیں کرنا۔اُنہوں نے کہا کہ مریم نواز کے بیان سے ثابت ہو گیا کہ نواز شریف تندرست ہیں، یہ لوگ سیاست کے کھلاڑی نہیں بلکہ اپنے خاندان کے تحفظ کا کام کر رہے ہیں، عوام کو بیوقوف بنانے کے لیے ان کی کوششیں ناکام ہوگئیں۔
فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ جہاں جہاں ان کے کاروبار تھے وہاں انہوں نے مجرموں کے تبادلے کا معاہدہ ہی نہیں کیا، کیسا حسین اتفاق ہے کہ اربوں روپوں کی ٹرانزیکشن ہوئی اور انہیں خبر نہ ہوئی۔
مشہور خبریں۔
دنیا تیسری جنگ عظیم اور قحط کی طرف بڑھ رہی ہے:عطوان
🗓️ 23 مئی 2022سچ خبریں:ممتاز عرب تجزیہ نگار نے عالمی صورتحال بالخصوص عالمی غذائی تحفظ
مئی
ہیبرون پر صیہونی حملہ؛ متعدد فلسطینیوں کی گرفتاری
🗓️ 12 جنوری 2022سچ خبریں:میڈیا ذرائع نے بتایا کہ منگل کی صبح ہیبرون شہر میں
جنوری
میقاتی نے عالمی برادری سے شامی مہاجرین کی واپسی میں مدد کرنے کا مطالبہ کیا
🗓️ 21 جون 2022سچ خبریں: لبنانی امور میں پیشرفت کے لیے لبنانی حکومت کے
جون
عمران خان پارلیمان سے باہر نہ آتے تو نیب ترامیم پر بحث ہوتی، جسٹس منصور علی شاہ
🗓️ 24 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) نیب ترامیم کے خلاف درخواست پر سماعت میں
اکتوبر
شمالی کوریا کا دو ہفتے میں ساتواں میزائل تجربہ
🗓️ 30 جنوری 2022سچ خبریں:شمالی کوریا نے امریکی دھمکیوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے دو
جنوری
غزہ جنگ امریکہ کے گلے کی ہڈی
🗓️ 12 نومبر 2023سچ خبریں: واشنگٹن پوسٹ نے تسلیم کیا ہے کہ غزہ پر صیہونی
نومبر
جمعہ صیہونیوں کے خلاف غصے کا دن
🗓️ 28 اکتوبر 2023سچ خبریں: میڈیا رپورٹس میں فلسطینیوں کی جانب سے مظلوم فلسطینی قوم
اکتوبر
ٹرمپ نے پیوٹن کو قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر مبارکباد دی!
🗓️ 4 اگست 2024سچ خبریں: 2024 کے صدارتی انتخابات کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن
اگست