🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ اپوزیشن نے اپنی بات رکھ دی ہے اور اب بات حکومت پر ہے، بدنصیبی ہے کہ ملک میں سیاستدان ختم ہو گئے ہیں ،اپوزیشن چاہتی ہے کہ نئے الیکشن ہوں،وہی مسائل کا حل ہے، شہباز شریف بھول گئے ہم اسی طرح سڑکوں پر کھڑے ہوتے تھے،سماءنیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اصلاحات نہیں کی جا رہیں ہیں۔
حکومت کے پاس آج دینے کو کچھ نہیں۔ معنی خیز مذاکرات کے بغیر ملک نہیں چلے گا۔ دونوں کو ایک قدم پیچھے ہٹنا پڑے گا۔ موجودہ حکومت کا مسئلہ مینڈیٹ کا ہے ان کے پاس مینڈیٹ نہیں ہے۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی حکومت مینڈیٹ نہ ہونے کی وجہ سے نہیں چلی گئی۔ آج کی حکومت بھی سیم پیج والی ہے ۔
پیپلزپارٹی،پرویز مشرف،پی ٹی آئی کی حکومت دیکھی لیکن ایساپہلے کبھی نہیں ہوا۔
کل کانفرنس کے روز ہوٹل انتظامیہ پر دباؤ ڈالا گیا۔ہم جب کانفرنس کیلئے گئے تو پولیس نفری موجود تھی۔حکومت کا رویہ غیر جمہوری اور بزدلانہ ہے۔ سیاست میں مفاہمت کی ضرورت ہے۔ہماری قومی کانفرنس کے اعلامیے میں آئین اور حکومت کی ناکامی ہے۔ان کا کہناتھا کہ شہباز شریف کی حکومت وہی کر رہی ہے جو بانی پی ٹی آئی کرتے تھے۔ بانی جیل میں ڈالتے تھے تو یہ مارتے بھی ہیں اور جیل میں بھی ڈالتے ہیں۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان اگربات چیت چاہتے ہیں تو بات چیت ہو سکتی ہے لیکن اس کیلئے بانی پی ٹی آئی کو اپنا رویہ بدلنا ہو گا۔گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان،خیبرپختونخواہ،سندھ سمیت پورا ملک ہر حوالے سے پریشان ہے۔ حکومت نام کی کوئی چیز نہیںہے ۔کرپشن آسمان کو چھو رہی ہے۔ ملک میں آج جتنی بدامنی ہے اس سے پہلے کبھی نہیں تھی۔
اب ایم این اے،ایم پی اے کیلئے سفارش نہیں پیسے چلتے ہیں۔ میگا کرپشن سکینڈل کب پکڑا گیاہے؟صرف باتیں ہوتی ہیں۔ ملک میں کرپشن بڑھتی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم دعوت دیں تو ملاقات کیلئے جاوں گا۔ بانی پی ٹی آئی بھی بلائیں گے تو ان سے بھی ملنے جاوں گا، نواز شریف جیسے ہی ملاقات کیلئے بلائیں گے توان کے پاس بھی چلا جاوں گا۔
مشہور خبریں۔
شام میں امریکی رسد کے قافلے پر حملہ
🗓️ 1 دسمبر 2021سچ خبریں:ذرائع ابلاغ کے ذرائع نے شام کے شہر حسکہ میں ایک
دسمبر
امریکہ اور سعودی عرب پر سابق لبنانی وزیر کا بہت بڑا الزام
🗓️ 11 اپریل 2021سچ خبریں:لبنان کے سابق وزیر نے لبنان کی نئی کابینہ کی تشکیل
اپریل
ترکی میں دہشت گردی کے الزام میں سیکٹروں افراد گرفتار
🗓️ 23 جون 2021سچ خبریں:ترک سکیورٹی فورسز نے متعدد صوبوں میں بیک وقت کاروائیوں کے
جون
میٹا کا 5 بر اعظموں میں زیر سمندر کیبل بچھانے کے منصوبے کا اعلان
🗓️ 20 فروری 2025سچ خبریں: فیس بک اور انسٹا گرام کی پیرنٹ کمپنی میٹا نے
فروری
مراکش کے انتخابات کا صہیونیوں سے کوئی تعلق نہیں
🗓️ 2 مئی 2022سچ خبریں: جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے جنرل سیکرٹری اور مراکش کے
مئی
صہیونیوں کے نفسیاتی حالات کی رپورٹ
🗓️ 18 ستمبر 2024سچ خبریں: اسرائیل ہم اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں الاقصیٰ طوفان
ستمبر
پاکستان کو ملنے والی غیرملکی امداد میں 60فیصد تک کمی
🗓️ 30 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) آئی ایم ایف کے امدادی پیکج کا حصول
اکتوبر
لبنان کے بعد غزہ کی جنگ بھی ختم ہونی چاہیے: ہاریٹز
🗓️ 28 نومبر 2024سچ خبریں: عبرانی اخبار Ha’aretz نے اپنے صفحہ اول پر لکھا ہے
نومبر