?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد عمر کا نے اپوزیشن کے اندرونی اختلافات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز ہونے اجلاس سے ک اپوزیشن کے اندرونی اختلافات کھل کر سامنے آگئے ہیں اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) تباہ ہوگئی۔
پی ڈی ایم کی جانب سے لانگ مارچ ملتوی کرنے کے اعلان کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ میں ردعمل دیتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ ‘پیپلز پارٹی استعفے دینے سے انکاری، مولانا فضل الرحمٰن استعفوں کے بغیر لانگ مارچ سے انکاری اور میاں صاحب واپس آنے سے انکاری، پی ڈی ایم تباہ ہوگئی’۔
انہوں نے کہا کہ ‘اپوزیشن کے اندرونی اختلافات کھل کر سامنے آگئے ہیں جن کا نہ کوئی نظریہ ہے نہ کوئی قومی سوچ، یہ صرف ذاتی مفادات کے دفاع کی جستجو ہے جبکہ انہوں نے ناکامی در ناکامی کے سوا کچھ حاصل نہیں کیا’۔
دوسری جانب وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ٹوئٹ میں مریم نواز کا مختصر ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے طنز کیا کہ ‘پاکستان کی سیاست کا بہترین تجزیہ’۔
واضح رہے کہ پی ڈی ایم کے طویل سربراہی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں اتحاد کے صدر مولانا فضل الرحمٰن نے مولانا فضل الرحمٰن نے پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کی جانب سے اسمبلیوں سے استعفے دینے کے حوالے سے حتمی فیصلے تک 26 مارچ کو شیڈول لانگ مارچ ملتوی کرنے کا اعلان کردیا۔
انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کسے ساتھ استعفوں کو وابستہ کرنے کے حوالے سے 9 جماعتیں اس کے حق میں جبکہ پی پی پی کو اس سوچ پر تحفظات تھے اور وقت مانگا ہے کہ ہم اپنی پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کی طرف رجوع کرکے پی ڈی ایم کو آگاہ کریں گے۔
مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ ہم نے ان کو موقع دیا ہے اور ہمیں ان کے فیصلے کا انتظار ہوگا، جب تک 26 مارچ کا لانگ مارچ ملتوی تصور کیا جائے گا۔


مشہور خبریں۔
سعودی عرب مشرق وسطیٰ میں برکس کا سب سے بڑا تجارتی شریک
?️ 25 اگست 2023سچ خبریں:سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے اس ملاقات
اگست
اسرائیل کو خوراک کی کمی کا سامنا
?️ 27 اکتوبر 2023سچ خبریں:صیہونی اشاعت ٹائمز آف اسرائیل نے گذشتہ ہفتے لکھا تھا کہ
اکتوبر
ملک بھر میں اومیکرون کے کیسز میں اضافہ
?️ 28 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) اطلاعات کے مطابق اومیکرون کے اسلام آباد میں17،
دسمبر
صیہونیوں کی لبنان سے مراعات حاصل کرنے کی تحریک
?️ 25 نومبر 2024سچ خبریں: لبنان اور صیہونی حکومت کے درمیان جنگ بندی کا معاملہ،
نومبر
ہم کینیڈا کی درآمدی پابندیوں کا جواب دیں گے: چین
?️ 27 جون 2024سچ خبریں: اوٹاوا میں چین کے سفارت خانے نے اعلان کیا ہے کہ
جون
فیصل کریم کنڈی کا صوبے کی بہتری اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے ہر کوشش کی حمایت کا اعلان
?️ 2 نومبر 2025پشاور (سچ خبریں) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ
نومبر
آرمی چیف نےپولیس کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا
?️ 4 اگست 2021راولپنڈی (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پولیس کے
اگست
صمصام بخاری کی آڈیو لیک 9 مئی واقعات میں عمران خان کے ملوث ہونے کا ثبوت ہے، عطا تارڑ
?️ 7 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے کہا
اگست