?️
اسلام آباد(سچ خبریں)عدم اعتماد سے متعلق کوئی انہونی ہوئی تو عمران خان مزید سرگرم ہوں گے،وزیراعظم کو اندر سے ایک ووٹ دلوا دوں گا‘ عمران خان ان سب کو ایک ہی ٹوکرے میں بند کردیں گے‘ اپوزیشن عدم اعتماد کی تحریک میں ناکام ہوئی تو کہہ دے گی تھرڈ ایمپائر آگیا۔ سارا مہینہ خبروں کی گہما گہمی ہوگی، جیلوں سےبچنےوالےجلدقانون کےدائرےمیں ہوں گے ، عمران خان کے لیے یہ تحریک اطمینان ہوگی۔وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کی گفتگو
تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کہہ رہی ہے ایمپائر نیوٹرل ہے جو اچھی ہے ، ہمیں کسی مارچ سے کوئی مسئلہ نہیں ، مناسب جگہ کا انتخاب کریں ، 22،23اور 24مارچ کو مقامی تعطیل ہوگی ، 23 مارچ کو تاریخی پریڈ ہوگی ، 23مارچ کو فلائنگ مارچ ہوگا،جلد جے 12 بھی آئے گا ، 22 سے 24 مارچ تک وزرائے خارجہ کانفرنس ہوگی جس دوران تعطیل ہوگی ، 25 یا 26 مارچ کو عدم اعتماد ہوگی ،172 لوگوں کو آپ نے لانا ہے ، عمران خان کے خلاف عدم اعتماد ناکام ہوگی ، عمران خان کو اندر سے ایک ووٹ دلوادوں گا ، عمران خان ان سب کو ایک ہی ٹوکرے میں بند کردیں گے ۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ دنیا میں عالمی جنگ کے خطرات ہیں اپوزیشن کیا کررہی ہے؟ ہم لانگ مارچ میں رکاوٹیں پیدا نہیں کریں گے ، عمران خان تمام مشکلات سے باہر نکلیں گے ، عدم اعتماد کی تحریک سے متعلق کوئی انہونی ہوئی تو عمران خان مزید سرگرم ہوں گے ، اپوزیشن والے بتائیں آپ ملک کو کس طرح چلائیں گے ؟ اپوزیشن میں اتنی عقل نہیں کہ وہ حالات کے تقاضوں کو سمجھے ، ملک زلزلے سیلاب سے نہیں انتشار سے تباہ ہوتے ہیں ، پہلی بار ملک میں ملکی خارجہ پالیسی بنی ، عمران خان نے ملک میں آزاد خارجہ پالیسی کی بنیاد رکھی ہے ۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ میری ذاتی رائے ہے کہ بات چیت کے لیے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں ، پی ٹی آئی، اور ن لیگ کا پنجاب کے الیکشن میں مقابلہ ہوگا ، نواز شریف جس سے ملاقاتیں کرلیں کچھ نہیں ہوگا ۔
مشہور خبریں۔
میں جلدی ہی سعودی عرب میں ہوں گا:صیہونی ربی
?️ 11 اپریل 2021سچ خبریں:ایک صیہونی ربی نے اعلان کیا کہ وہ جلد ہی سعودی
اپریل
مغرب کو ہمارا احترام کرنا چاہیے: پیوٹن
?️ 26 ستمبر 2022سچ خبریں: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے پیر کو سوچی
ستمبر
ذلیل کرنے کا بہت بہت شکریہ: زلنسکی کا امریکہ سے خطاب
?️ 3 مارچ 2025 سچ خبریں:یوکرینی صدر ولودیمیر زلنسکی نے چند روز قبل وائٹ ہاؤس
مارچ
ڈپٹی کمشنر اور سرکاری ٹیم پر 40 سے 50 شرپسندوں نے فائرنگ کی، ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ
?️ 4 جنوری 2025کرم: (سچ خبریں) لوئر کُرم میں ڈپٹی کمشنر کے قافلے پر حملے
جنوری
ہمیں امریکی مشیروں کی کوئی ضرورت نہیں:عراقی پارلیمنٹ ممبر
?️ 26 دسمبر 2021سچ خبریں:عراقی پارلیمانی اتحاد الفتح کے سربراہ ہادی العامری کا کہنا ہے
دسمبر
افغان طالبان پر ہمارا کنٹرول نہیں
?️ 3 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ایک بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا
ستمبر
نیتن یاہو کو تل ابیب میں بھی سکون کا سانس نصیب نہیں
?️ 5 دسمبر 2023سچ خبریں: صہیونی قیدیوں کے اہل خانہ نے پیر کے روز ایک
دسمبر
صیہونی حکام غزہ جنگ کی خبریں باہر آنے سے کیوں ڈرتے ہیں؟
?️ 25 دسمبر 2023سچ خبریں: الجزیرہ نیوز چینل نے انکشاف کیا ہے کہ تل ابیب
دسمبر