?️
لاہور (سچ خبریں) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ اپنی چھت اپنا گھر سکیم کے تحت ایک لاکھ 40 ہزار گھر تکمیل کے قریب ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ مالی سال 26-2025 کا تاریخی بجٹ پیش کیا گیا، وزیراعلی ایک ایک روپے کو عوام کی امانت سمجھتی ہیں، مریم نواز خود کو عوام کے سامنے جوابدہ سمجھتی ہیں، وزیراعلیٰ کے نزدیک جزا اور سزا بہت اہمیت رکھتی ہے۔
ذرائع کے مطابق عظمی بخاری نے کہا کہ ایک سال کے دوران 40 ہزار گھر بنائے گئے، جن لوگوں نے 50 لاکھ گھر بنانے تھے وہ 50 گھر بھی نہیں بنا سکے، وزیراعلیٰ مریم نواز نے بجٹ میں صرف عوامی فلاح کو ترجیح دی ہے، جلاؤ گھیراؤ یا احتجاج کیلئے کوئی رقم مختص نہیں کی گئی۔
عظمی بخاری نے یہ بھی بتایا کہ اہم محکموں کی فنڈنگ میں 3 سے 300 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے اور ہزاروں طلبہ کو لیپ ٹاپس فراہم کئے جا رہے ہیں تاکہ نوجوان نسل کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کیا جا سکے، وزیراعلی کی سیاست میں جوابدہی کا عنصر نمایاں ہے اور وہ عوام کے ہر پیسے کو امانت سمجھتی ہیں۔
اس موقع پر وزیرہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کا کہنا تھا کہ پنجاب کا ٹیکس فری بجٹ دیا گیا، نئے مالی سال کے بجٹ میں پنجاب کے عوام کیلئے خوشخبریاں ہیں، عام لوگوں کی زندگی کو آسان بنایا جا رہا ہے، اپنی چھت اپنا گھر سکیم کے تحت 50 ہزار گھروں کی تعمیر کا ہدف رواں ماہ مکمل ہو جائے گا۔
مشہور خبریں۔
کیا شمالی کوریا اپنا جوہری پروگرام ترک کرے گا؟
?️ 12 مارچ 2024سچ خبریں: امریکی انٹیلی جنس کمیونٹی نے اپنی سالانہ رپورٹ میں اس
مارچ
اقوام متحدہ افغانستان سے دہشتگردی پر اپنا کردار ادا کرے، اسحٰق ڈار کی انتونیو گوتیرس سے اپیل
?️ 19 فروری 2025نیو یارک: (سچ خبریں) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے
فروری
افریقہ میں انسانی حقوق کے حوالے سے فرانس کا سیاہ ریکارڈ
?️ 1 فروری 2022سچ خبریں: گزرتے وقت نے فرانس کو اپنے نوآبادیاتی ماضی اور افریقی براعظم
فروری
دورہ چین کے دوران اہم تعمیری، مفید بات چیت ہوئی، وزیر اعظم
?️ 23 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا
اکتوبر
نینسی پیلوسی کے تائیوان دورے سے ہمارا کوئی تعلق نہیں:وائٹ ہاؤس
?️ 30 جولائی 2022سچ خبریں:وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے ایوان نمائندگان کی اسپیکر کے دورہ
جولائی
ملک بھرمیں 9 محرم کے جلوس برآمد، حکومت کی جانب سےسیکیورٹی ہائی الرٹ
?️ 18 اگست 2021کراچی(سچ خبریں) شہدائے کربلا کی یاد اور ان کی لازوال قربانی کی
اگست
سرکاری ملازم… واقعا قابلِ رحم مخلوق ہیں!
?️ 15 فروری 2021سچ خبریں: سو پیاز اور سو کوڑے! یہ محاورہ صورت حال پر
فروری
دنیا کے مختلف حصوں میں غزہ کی حمایت
?️ 9 اپریل 2024سچ خبریں: متعدد عرب، اسلامی اور یورپی ممالک کے عوام نے زبردست مظاہرے
اپریل