?️
اسلام آباد(سچ خبریں)سابق صدر آصف علی زرداری نے عام انتخابات کے بارے میں پیش گوئی کردی،ملک میں جنرل الیکشن آئندہ سال کے آخر میں ہونگے۔
نجی ٹی وی کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ملک میں آئندہ عام انتخابات اگلے سال کے اختتام پر موجودہ پارلیمنٹ کی میعاد مکمل ہونے کے بعد ہوں گے اور نئے انتخابات تک موجودہ اتحاد کی حکومت اقتدار میں رہ کر عوام کی خدمت کرتی رہے گی۔
گزشتہ روز ایوان صدر میں بلاول بھٹو زرداری کی بطور وزیر خارجہ حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے بعد بات چیت کرتے ہوئے سابق صدر کا کہنا تھا کہ ایوان صدر ویران و برباد لگ رہا ہے، ہم جلد ہی جب یہاں آئیں گے تو اس برباد ایوان صدر کی رونق اور شان و شوکت کو بحال کردیں گے۔
آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت کو ورثے میں ہولناک چیلنج ملے ہیں، قومی معیشت تباہ ہو کر رہ گئی ہے جبکہ ملک گوناگوں مسائل سے دوچار ہے، عوام مہنگائی سے نڈھال ہیں اور گزشتہ حکومت نے مل جل کر خارجہ تعلقات کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے۔
چند روز قبل پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف، سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری اور چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے عوامی مفادات پر اتفاق رائے کے ساتھ چلنے کے عزم کاا اظہار کیا تھا۔نجی ٹی وی کے مطابق اس عزم کا اعادہ وزیر اعظم میاں شہباز شریف کی آصف زرداری اور بلاول بھٹو سے ہونے والی ملاقات میں کیا گیا تھا۔
ملاقات میں فیصل کریم کنڈی، شازیہ عطا مری، خواجہ سعد رفیق اور سردار ایاز صادق سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ملاقات کے متعلق ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ بات چیت کے دوران ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ذمہ دار ذرائع کے مطابق ملاقات میں رہنماؤں کے درمیان انتخابی اصلاحات پر بھی گفت و شنید کی گئی اور دیگر متعلقہ امور کا جائزہ بھی لیا گیا تھا۔
مشہور خبریں۔
کینیڈا میں نمازیوں پر حملے کی کوشش
?️ 20 مارچ 2022سچ خبریں:کینیڈا کی ایک مسجد میں کلہاڑی برادار شخص نے نمازیوں پر
مارچ
غزہ کے لیے بھیجی جانے والی طبی امداد کتنی ہے؟ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی زبانی
?️ 12 فروری 2024سچ خبریں: عالمی ادارہ صحت نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کے
فروری
اب ایک اور قاتل انسانوں کی جانیں لینے کے لئے تیار
?️ 24 جون 2021نیویارک (سچ خبریں) کورونا وائرس کے بعد ایک اور قاتل انسانوں کی
جون
فواد چوہدری کا ٹی پی ایل پر عائد پابندی برقرار رکھنے کا اعلان
?️ 13 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ٹی پی ایل
جولائی
بائیڈن کا ٹرمپ پر شدید حملہ
?️ 29 ستمبر 2023سچ خبریں:امریکی صدر جو بائیڈن، جنہوں نے حالیہ مہینوں میں اپنے صدر
ستمبر
اسرائیل کا جدید ترین ٹیکنالوجی سائنسی ادارہ ویزمان انسٹی ٹیوٹ ایرانی حملے کا شکار
?️ 17 جون 2025سچ خبریں: اسرائیلی فوج کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ڈرونز اور
جون
جنین میں فلسطینی مجاہدین کی فائرنگ
?️ 18 مارچ 2023سچ خبریں:فلسطینی ذرائع نے جنین کے مغرب میں مزاحمت کاروں کے نئے
مارچ
ہیومن رائٹس واچ: ٹرمپ کے منصوبے میں غزہ میں اسرائیلی جرائم کا کوئی ذکر نہیں ہے
?️ 7 اکتوبر 2025سچ خبریں: بھوک غزہ کے لوگوں کے خلاف صہیونی ہتھیار ہے، ہیومن
اکتوبر