🗓️
اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق صدر آصف زرداری پر عمران خان کے قتل کی سازش کے الزام سے متعلق کیس میں سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید پر آج فرد جرم عائد نہ کی جاسکی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں آصف علی زرداری کے خلاف متنازع بیان دینے پر شیخ رشید کے خلاف درج مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر نے کی۔
سماعت سے قبل شیخ رشید کی جانب سے ان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی، درخواست کے ساتھ شیخ رشید کی میڈیکل رپورٹ بھی منسلک کی گئی تھی۔
حاضری سے استثنیٰ کی درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ سابق وزیر داخلہ آج عدالت پیش نہیں ہوسکتے، شیخ رشید طبیعت ناسازی کے باعث بیڈ ریسٹ پر ہیں۔
شیخ رشید کی طبی بنیادوں پر آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر نے فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ 21 مارچ مقرر کردی۔ سابق وزیر داخلہ پر آج فرد جرم عائد کی جانی تھی، عدالت نے شیخ رشید کو حاضری یقینی بنانے کا حکم دیا تھا۔
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو آصف زرداری پر عمران خان کو قتل کرنے کی سازش سے متعلق بیان پر 2 فروری کو رات گئے گرفتار کیا گیا تھا۔
پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما راجا عنایت نے شیخ رشید کے خلاف سابق صدر آصف علی زرداری پر عمران خان کے قتل کی سازش کا الزام لگانے پر شکایت درج کرائی تھی۔
شکایت گزار کی مدعیت میں تھانہ آبپارہ پولیس نے آصف زرداری پر عمران خان کو قتل کرنے کی سازش سے متعلق بیان پر مقدمہ درج کیا تھا، جس میں پاکستان پینل کوڈ کی دفعات 120-بی، 153 اے اور 505 شامل کی گئی تھیں۔
گرفتاری کے بعد انہیں اسی روز اسلام آباد کی مقامی عدالت میں پیش کیا گیا تھا جہاں عدالت نے ان کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا تھا۔
دوسری جانب 3 فروری کو وزیر خارجہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے پر شیخ رشید کے خلاف کراچی میں بھی مقدمہ درج کرلیا گیا تھا۔
شیخ رشید کے خلاف کراچی کے موچکو، حب کے لسبیلہ اور مری کے تھانوں میں مقدمات درج کیے گئے تھے جس کے بعد ایف آئی آر کو سیل کردیا گیا تھا۔
علاوہ ازیں ایک اور مقدمہ 4 فروری کو تھانہ صدر میں پیپلز پارٹی کے کارکن کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا جس میں شیخ رشید پر امن و امان کو خراب کرنے اور جان بوجھ کر اشتعال پھیلانے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔
تاہم 16 فروری کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق صدر آصف زرداری پر عمران خان کے قتل کی سازش کے الزام سے متعلق کیس میں گرفتار شیخ رشید کی درخواست ضمانت منظور کرلی تھی جس کے بعد انہیں جیل سے رہا کردیا گیا تھا۔
مشہور خبریں۔
عراقی وزیر اعظم نے امریکی افواج کے خلاف اہم بیان جاری کردیا
🗓️ 3 اپریل 2021بغداد(سچ خبریں) عراقی وزیر اعظم مصطفی الکاظمی نے امریکی افواج کے خلاف
اپریل
کرد ترکی کے ساتھ تعلقات میں ثالثی کے لیے فرانس کا محتاج
🗓️ 9 جنوری 2025سچ خبریں: ایک نامعلوم شامی کرد اہلکار نے مزید کہا کہ ہم
جنوری
شام کے خلاف صیہونی جارحیت
🗓️ 9 دسمبر 2024سچ خبریں:اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ پچھلے چند گھنٹوں کے
دسمبر
آئرلینڈ کے رکن پارلیمنٹ کا فلسطین کے بارے میں بیان
🗓️ 16 جولائی 2023سچ خبریں:آئرلینڈ کے نمائندے اور ملک کی سن فین پارٹی کے ترجمان
جولائی
سول ایوی ایشن اتھارٹی مزید اراضی کے حصول کیلئے کوشاں
🗓️ 19 دسمبر 2022لاہور:(سچ خبریں) لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے سرزنش کے باوجود سول
دسمبر
مڈ بجٹ رئیل می 12 متعارف
🗓️ 7 مارچ 2024سچ خبریں: اسمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی رئیل می نے اپنی
مارچ
آڈیو لیکس کمیشن کےخلاف درخواست سننے والے بینچ پر پی ڈی ایم حکومت کے اعتراضات مسترد
🗓️ 8 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ آف پاکستان نے آڈیو لیکس کی صداقت
ستمبر
خواجہ آصف کی درخواست پر وزیراعظم کو نوٹس جاری
🗓️ 4 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ نے خواجہ آصف کی
جنوری