?️
مظفرآباد (سچ خبریں) وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انوارالحق سے قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد کے طلبہ کے وفد نے ملاقات کی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انوارالحق نے طلبہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آزادکشمیر پرامن خطہ ہے، آزاد کشمیر میں ایک بھی سیاسی قیدی نہیں ہے، لوگوں کو بنیادی جمہوری آزادیاں میسر ہیں، آزادکشمیر میں اتحادی جماعتوں کی کولیشن کی بنیاد پر ایک نمائندہ حکومت قائم ہے۔
ذرائع کے مطابق چودھری انوارالحق نے کہا کہ آزادکشمیر میں ترقیاتی بجٹ حکومت اور اپوزیشن دونوں کو برابر سطح پر تقسیم کیا جاتا ہے، مقبوضہ کشمیر میں 9 لاکھ بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر کے نہتے شہریوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ رہی ہے۔
وزیراعظم آزادکشمیر کا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں مظلوم شہریوں کو بربریت کا نشانہ بنایا جارہا ہے، مسلح افواج پاکستان کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، ہمارا جینا مرنا پاکستان کے ساتھ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے اسلاف نے پاکستان بننے سے پہلے الحاق پاکستان کی قرارداد منظور کر لی تھی، ہمارا پاکستان سے تاریخی رشتہ ہے، انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب مقبوضہ کشمیر بھارتی تسلط سے مکمل آزاد ہوگا۔


مشہور خبریں۔
اسرائیلیوں کا پرتگال فرار ہونے کا سلسلہ جاری
?️ 23 نومبر 2024سچ خبریں: واللا نیوز سائٹ نے جمعہ کو شائع ہونے والی ایک رپورٹ
نومبر
مقدسات کی توہین کا مغرب کا آلہ کار ہے:عطوان
?️ 24 جولائی 2023سچ خبریں:عرب دنیا کے معروف تجزیہ کار عبدالباری عطوان نے اپنے نئے
جولائی
سعودی عرب 7 پوائنٹس کے ساتھ دنیا کے بدترین غیر آزاد ممالک میں شامل
?️ 2 مارچ 2022سچ خبریں:انسانی حقوق کی ایک تنظیم نے سعودی عرب کے انسانی حقوق
مارچ
روس اور یوکرین کو اب حل تلاش کرنا چاہیے اس سے پہلے کہ سب مر جائیں: ٹرمپ
?️ 19 اپریل 2022سچ خبریں: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین میں تنازع شروع
اپریل
بغیر پوچھے بننے والا 15 ممالک کا بادشاہ
?️ 8 مئی 2023سچ خبریں:برطانوی بادشاہ چارلس III کی سرکاری طور پر تاجپوشی کی تقریب
مئی
اسرائیلی فوج کو مہلک دھچکا اور نصراللہ کی دھمکیوں پر عمل
?️ 25 اپریل 2024سچ خبریں: حزب اللہ کا مشترکہ اور جدید حملوں کے مرحلے میں
اپریل
سعودی عرب کا اپنا مخصوص جوہری پروگرام شروع کرنے کا اعلان
?️ 25 جنوری 2025سچ خبریں:ایک سعودی عہدیدار نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب اپنے
جنوری
حکومت نے اپوزیشن کی بات مان لی
?️ 10 فروری 2021اسلام آباد(سچ خبریں) حکومت نے اپوزیشن جماعتوں کی درخواست پر قیمتوں میں
فروری