?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر 4 روزہ سرکاری دورے پر چین میں موجود ہیں جس کا مقصد ہمسایہ ملک کے ساتھ دوطرفہ فوجی تعلقات کو فروغ دینا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے ایک مختصر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’چیف آف آرمی اسٹاف (سی او اے ایس) دو طرفہ فوجی تعلقات کو بڑھانے کے لیے چین کے 4 روزہ سرکاری دورے پر ہیں۔‘
ریڈیو پاکستان کے مطابق آرمی چیف اپنے دورے کے دوران چینی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ آرمی چیف کا عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ جنرل عاصم منیر کا چوتھا بیرون ملک کا دورہ ہے۔
اس سے قبل رواں سال کے اوائل میں انہوں نے متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کا ایک ہفتہ طویل سرکاری دورہ کیا تھا اور خلیجی ریاستوں کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کی تھیں۔
دورے کے دوران حکام نے دونوں ممالک کے ساتھ پاکستان کے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور تعلقات کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا تھا۔ بعد ازاں فروری میں آرمی چیف نے دفاع سے متعلق امور پر ملاقاتوں کے لیے برطانیہ کا دورہ کیا تھا۔
انہوں نے ولٹن پارک میں ہونے والی ایک کانفرنس میں بھی شرکت کی تھی جو ایک ایگزیکٹو ایجنسی ہے جسے یوکے فارن کامن ویلتھ اینڈ ڈیولپمنٹ آفس نے حکومتوں کے درمیان کھلے مکالمے کو فروغ دینے کے لیے بنایا تھا۔
مشہور خبریں۔
امریکا کے تائیوان کے ساتھ روابط، چین نے شدید دھمکی دے دی
?️ 15 اپریل 2021بیجنگ (سچ خبریں) تائیوان کے ساتھ امریکا کے بڑھتے ہوئے روابط اور
اپریل
‘صرف بیٹے کیلئے دوسری شادی کرنا ظلم ہے’، سونیا حسین شیر افضل مروت کی معترف
?️ 28 اپریل 2024کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ سونیا حسین نے پی ٹی آئی کے رکن
اپریل
اسرائیل کا غزہ پر قبضہ کا منصوبہ غلط سمت میں ایک انتہائی برا قدم ہے: روس
?️ 9 اگست 2025سچ خبریں: روسیہ نے صہیونی ریاست کے غزہ پٹی پر قبضہ کرنے کے
اگست
امریکہ کو محمکہ ریلوے میں ہڑتال کے خوفناک معاشی اثرات کا خدشہ
?️ 3 دسمبر 2022سچ خبریں:امریکی صدر جو بائیڈن نے کانگریس پر زور دیا کہ وہ
دسمبر
شہباز شریف کا دورہ چین، صوبوں کو سرمایہ کاری منصوبے مرتب کرنے کی ہدایت
?️ 7 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم شہبازشریف کے آئندہ دورہ چین کی
جولائی
امریکی اور سعودی شام میں دہشت گردوں کو مضبوط کرنے کی کنجی
?️ 23 جون 2022سچ خبریں: المیادین کی ایک رپورٹ کے مطابق، معلومات سے پتہ
جون
یحییٰ السنوار کے قتل کے ایجنٹوں میں سے ایک کی پہچان
?️ 7 جنوری 2025سچ خبریں: مقبوضہ علاقوں میں مقیم فلسطینی نوجوانوں کے ایک گروپ نے
جنوری
صیہونی جنگجوؤں نے مجدو جیل میں فلسطینی قیدیوں پر کیا حملہ
?️ 24 مارچ 2022سچ خبریں: فلسطینی قیدیوں کے خلاف اسرائیلی فوج کی جارحانہ کارروائیوں کا
مارچ