آرمی چیف کے خلاف عمران خان کا بیان گھٹیا ذہنیت کا ایک اور ثبوت ہے، شہباز شریف
13 مئی
🗓️
اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم شہبازشریف نے سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی آرمی چیف سے متعلق ’الزام تراشی‘ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کا بیان پاک فوج کے خلاف ان کی گھٹیا ذہنیت کا ایک اور ثبوت ہے۔
وزیراعظم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یہ بیان 9 مئی کے المناک واقعات کے ماسٹر مائنڈ کا اعتراف جرم ہے، یہ وہی ذہنیت ہے جس نے محب وطن آرمی افسران پر اپنے قتل کے جھوٹے الزامات لگائے، سائیفر اور بیرونی سازش کی جھوٹی کہانیاں گھڑیں، یہ ملک دشمنی اور دہشت گردوں کے ماسٹر مائنڈ کے اصل عزائم کا اظہار ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ عمران خان کا بیان اعتراف ہے کہ 9 مئی کو جو کچھ ہوا وہ عمران خان کے کہنے پر ہوا، بیان ثبوت ہے کہ شہدا اور غازیوں کی یادگاروں کی بے حرمتی اور حساس تنصیبات اور عمارتوں پر حملے کے پیچھے منصوبہ بندی عمران خان کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ جنرل سید عاصم منیر سے عمران خان کو تکلیف یہ ہے کہ وہ بطور ڈی جی آئی ایس آئی عمران خان، ان کی اہلیہ، فرح گوگی اور پی ٹی آئی کی سینیئر قیادت کی بدترین کرپشن سے آگاہ ہیں۔
وزیراعظم کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ آرمی کے انتہائی ڈیکوریٹڈ، رینک اینڈ فائل میں ہردلعزیز اور میرٹ پر آرمی چیف بننے والے جنرل سید عاصم منیر کے خلاف ہرزہ سرائی بدنیتی کے سوا کچھ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ شمشیر اعزاز اور حافظ قرآن ایماندار آرمی چیف سے عمران خان خوفزدہ ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑنے والی بہادر فوج کے سپہ سالار کے خلاف اس نوعیت کی گھٹیا گفتگو دہشت گردوں کی حمایت ہے، پوری قوم مسلح افواج اور آرمی چیف کے ساتھ کھڑی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز عمران خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے میں صحافیوں سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے اپنی گرفتاری کا الزام آرمی چیف پر عائد کردیا تھا۔
وقفے کے دوران بی بی سی کی نامہ نگار کیرولین ڈیوس نے جب ان سے اس تاثر کے بارے میں سوال کیا گیا کہ سیکیورٹی ایجنسیاں ان کے خلاف ہیں جبکہ عدلیہ ان کی حمایت کر رہی ہے تو ان کا کہنا تھا کہ ’یہ سیکیورٹی ایجنسیاں نہیں ہیں، یہ ایک آدمی ہے، آرمی چیف‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’فوج میں جمہوریت نہیں ہے، جو کچھ ہو رہا ہے اس سے فوج کو بدنام کیا جا رہا ہے‘۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ ’وہ (آرمی چیف) پریشان ہیں کہ اگر میں اقتدار میں آیا تو میں انہیں ڈی نوٹیفائی کر دوں گا، جس پر میں نے انہیں پیغام بھیجنے کی پوری کوشش کی ہے کہ میں ایسا نہیں کروں گا‘۔
عمران خان نے کہا کہ ’یہ سب براہ راست اس کے حکم سے ہو رہا ہے، وہ وہی ہے جو اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ اگر میں جیت گیا تو اسے ڈی نوٹیفائی کر دیا جائے گا‘۔
مشہور خبریں۔
ایک تہائی امریکیوں کا معاشرے میں کم نچلے طبقے سع تعلق
🗓️ 16 جون 2022سچ خبریں: گیلپ پول کے مطابق، پچھلے 20 سالوں میں اپنے آپ
جون
عراق کو غیر مستحکم کرنے کی امریکی کوشش
🗓️ 29 مارچ 2022سچ خبریں:عراقی ذرائع نے تکفیری دہشت گردوں کے ذریعے عراق کو عدم
مارچ
پل میں تولا، پل میں ماشہ؛ انوکھی امریکی سیاست
🗓️ 21 جون 2023سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ کے دورہ بیجنگ کے ایک روز بعد ایک
جون
ابوظہبی نے 80 جنگجوؤں کی خریداری کا کیس بند کیا
🗓️ 30 اگست 2024سچ خبریں: فرانس میں ٹیلی گرام کے سی ای او پاول دوروف
اگست
سعودی عرب تیل کی پیداوار بڑھانے کے لیے تیار
🗓️ 3 جون 2022سچ خبریں:بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر یوکرین جنگ کی بنا
جون
افغانستان سے لائے غیر ملکی اسلحے کے پاکستان میں استعمال کے مزید ثبوت منظر عام پر آگئے
🗓️ 31 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان میں افغانستان سے لائے غیر ملکی اسلحے
دسمبر
امریکہ میں 10 ہزار سرکاری ملازمین کی برطرفی
🗓️ 15 فروری 2025سچ خبریں: رپورٹس سے پتہ چلتا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی
فروری
اپوزيشن ممبران لوگوں کو مشتعل کرنے کی کوشش کرتے ہيں
🗓️ 15 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں)وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بجٹ کے
جون