🗓️
لاہور(سچ خبریں)لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے حمزہ شہباز کے انتخاب کو کالعدم قرار دینے کےبعد پنجاب اسمبلی میں نمبر گیم پر بحث شرو ع ہوگئی،میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں کے ارکان کی تعداد 176 ہے،جبکہ تحریک انصاف اور حلیف جماعتوں کے ارکان کی تعداد 168 ہے۔
مسلم لیگ ن کے فیصل نیازی نے استعفی دے رکھا ہے لیکن انکا استعفی قبول نہیں کیاگیا،خیال رہے کہ آزاد رکن اسمبلی اور سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار ان معاملات سے لاتعلق ہیں۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ تحریک انصاف کے 25 ارکان نا اہل ہوچکے ہیں،جبکہ تحریک انصاف کی 5 مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نہیں کیاگیا،یاد رہے کہ 20 انتخابی حلقوں میں 17 جولائی کو الیکشن ہوگا۔
پنجاب اسمبلی میں حکومت سازی کیلئے 186 ارکان کی ساد ہ اکثریت ہونا ضروری ہے،تاہم اس وقت پنجاب اسمبلی میں کسی جماعت کے پاس سادہ اکثریت نہیں ہے،حمزہ شہباز کو 8 ارکان کی برتری حاصل ہے،واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز شریف کا انتخاب کالعدم قرار دے دیاہے۔
لاہور ہائیکورٹ نے وزیر اعلی کے الیکشن کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کی اپیل پر سماعت ہوئی،لاہور ہائیکورٹ نے وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کے الیکشن کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کی درخواست منظور کر لی ہیں،پی ٹی آئی کی اپیلوں پر جسٹس صداقت علی خان کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے سماعت کی،حمزہ شہباز کے بطور وزیراعلی پنجاب انتخاب اور سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی گئی تھی جس پر گزشتہ روز فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا،لاہور ہائیکورٹ نے 4 ایک کی بنیاد پر درخواستوں پر فیصلہ سنایا،لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی درخواست منظور کر لی ہیں،اور حمزہ شہباز شریف کا انتخاب کالعدم قرار دے دیا گیا ہے۔
مشہور خبریں۔
امریکہ کا اسرائیل کو ہتھیاروں کا نیا پیکج
🗓️ 7 مارچ 2024سچ خبریں: امریکی میگزین نے انکشاف کیا ہے کہ وائٹ ہاؤس نے
مارچ
شمالی کوریا میں کم جونگ جیسا کوٹ پہننے پر پابندی
🗓️ 27 نومبر 2021سچ خبریں:بعض اطلاعات کے مطابق شمالی کوریا نےایسے چمڑے کے کوٹ پہننے
نومبر
ایف بی آر کو ٹیکس وصولیوں میں 101 ارب روپے شارٹ فال کا سامنا
🗓️ 1 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ایف بی آر کی ٹیکس کلیکشن کا شارٹ
نومبر
’ تقریباً 40 فیصد ملازمتیں مصنوعی ذہانت سے متاثر ہو سکتی ہیں ’
🗓️ 15 جنوری 2024سچ خبریں: عالمی مالیاتی فنڈز (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا
جنوری
امریکیوں نے ممالک کے حکام سے لاوروف کے ساتھ تصاویر نہ لینے کی التجا کی
🗓️ 24 جولائی 2022روسی سفارتی سروس کی ترجمان ماریا زاخارووا کے مطابق، مختلف ممالک میں
جولائی
امریکہ اسرائیل کی اس قدر حمایت کیوں کر رہا ہے؟
🗓️ 19 جنوری 2024سچ خبریں: یمن کی انصار اللہ کے رہنما نے صیہونی حکومت کے
جنوری
سعودی عرب میں گرفتاریوں کی نئی لہر
🗓️ 9 جولائی 2022سچ خبریں:سعودی اپوزیشن ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ اس ملک کی
جولائی
ترکی میں جنگلات اور زرعی زمینوں کی تباہی
🗓️ 17 جون 2024سچ خبریں: ترکی میں ان دنوں جنگلات کی تباہی اور زراعت اور
جون