?️
اسلام آباد ( سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے آبادی اور ووٹرز کے اعداد و شمار میں فرق پر نوٹس لے لیا اور صوبہ سندھ کے 3 ہزار 540 شماریاتی بلاکس میں ووٹرز کی جانچ پڑتال کی ہدایت کردی ہے قومی اسمبلی کے 56 حلقوں میں آبادی سے زیادہ ووٹروں کے اندراج کا انکشاف ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے مذکورہ حلقے صوبہ سندھ کے ہیں جہاں صوبے کے 3 ہزار 540 شماریاتی بلاکس میں آبادی سے زائد ووٹرز کے اندراج کا انکشاف ہوا ہے ، شہر قائد کے ضلع وسطی کے 529 سینسز بلاکس میں آبادی سے زیادہ ووٹرز کے نام درج کیے گئے، ضلع شرقی میں 15 ، سکھر میں 3 اور قمبر شہداد کوٹ میں آبادی سے 2 فیصد زائد ووٹرز کا اندراج کیا گیا اسی طرح کراچی کے ضلع وسطی، شرقی جنوبی، کورنگی میں قومی اسمبلی کی نشستوں پر 5 فیصد زائد ووٹرز درج کیے گئے۔
میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے آبادی اور ووٹرز کے اعداد و شمار میں فرق پر نوٹس لے لیا اور صوبہ سندھ کے 3 ہزار 540 شماریاتی بلاکس میں ووٹرز کی جانچ پڑتال کی ہدایت کردی ہے اس کے علاوہ سندھ کے تمام ضلعی الیکشن کمشنرز کو ووٹرز کی فہرستوں پر نظر ثانی کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں۔
دوسری طرف سینئر صحافی رانا عظیم کا کہنا ہے کہ 2023 میں الیکشن میں نئی جماعت منظر عام پر آ ئے گی،نئی سیاسی جماعت میں پاکستان تحریک انصاف، ن لیگ، پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتوں سے بھی بہت سے لوگ شامل ہوں گے ، ہو سکتا ہے کہ اس سیاسی جماعت میں چوہدری نثار یا جہانگیر ترین بھی ہو ں، پنجاب میں اب شہباز شریف سٹائل کو تیزی سے پھیلایا جا رہا ہے۔
اسی حوالے سے سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید نے دعویٰ کیا تھا کہ تحریک انصاف کے اندر ایک نیا گروپ بلکہ ایک نئی سیاسی پارٹی بنانے کے بارے میں غور و فکر ہو رہا ہے ، گورنر پنجاب چوہدری سرور اور علیم خان کا نام لیا جا رہا ہے ، یہ سوچا جا رہا ہے کہ ایک گروپ یا پارٹی بنائی جائے، دلیل یہ دی گئی ہے کہ 6 ممبران کے ساتھ ق لیگ 60 ممبران جتنا فائدہ اٹھا رہی ہے ، اگر جہانگیر ترین گروپ کا تعاون حاصل ہو جائے تو ایک بڑی سیاسی جماعت بنا سکتے ہیں جو بہت سی سیٹیں جیت سکتی ہے۔


مشہور خبریں۔
ترکی کی سیاست میں کرپشن
?️ 21 اپریل 2025سچ خبریں: ترکی کی سڑکوں اور ٹرانسپورٹیشن کی وزارت کے منیجر کی
اپریل
کیا صیہونی حکومت حزب اللہ کو شکست دے سکتی ہے؟ صیہونی جرنلوں کی زبانی
?️ 24 ستمبر 2024سچ خبریں: سابق صیہونی جنرلوں نے اعلان کیا ہے کہ تل ابیب
ستمبر
ایک سالہ طوفان الاقصی کے بارے میں کچھ اہم نکات
?️ 7 اکتوبر 2024سچ خبریں: حماس نے طوفان الاقصی آپریشن کی سالگرہ کے موقع پر
اکتوبر
صیہونی حکومت کی ظالمانہ کارروائیوں پر وزیر اعظم کا ردعمل
?️ 11 اگست 2024سچ خبریں: وزیر اعظم شہباز شریف نے اسرائیل کی ظالمانہ کارروائیوں پر
اگست
غزہ جنگ کے بعد نیتن یاہو کا کیا بنے گا؟صیہونی اخبار کی زبانی
?️ 25 اکتوبر 2023سچ خبریں: صیہونی اخبار ہارٹیز نے غزہ کے ساتھ جنگ کے بعد
اکتوبر
افغان خواتین اکیلے جہاز کا سفر نہیں کرسکتیں:طالبان
?️ 29 مارچ 2022سچ خبریں:طالبان نے اعلان کیا ہے کہ افغان خواتین بغیر اپنے محرم
مارچ
پنجاب کے مختلف اضلاع میں دوبارہ لاک ڈاون نافذ
?️ 15 ستمبر 2021لاہور (سچ خبریں) ملک بھر میں ایک جانب سے کورونا کی شرح
ستمبر
ہنگری میں مہنگائی کے خلاف مظاہرے
?️ 20 نومبر 2022سچ خبریں:ہنگری کے طلباء اور اساتذہ کے ایک گروپ نے اس ملک
نومبر