اوورسیز پاکستانیوں کے لیے مخصوص نشستوں پر بھی نمائندگی بھی ملنی چاہیے

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) گورنر پنجاب چودھری سرور نے قومی و صوبائی اسمبلیوں میں اوورسیز پاکستانیوں کے لیے مخصوص نشستوں کی تجویز د یتے ہوئے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کو صرف ووٹ کا حق دینا کافی نہیں، ان کو اسمبلیوں میں مخصوص نشستوں پر بھی نمائندگی بھی ملنی چاہیے۔

گورنر پنجاب چودھری سرور سے برمنگم کے لارڈ مئیر محمد افضل اور اورسیز پاکستانیوں نے ملاقات کی۔ جس میں برمنگھم سے کونسلر وسیم ظفر، کونسلر ادریس، راجہ فہیم کیانی اور دیگر بھی شریک ہوئے۔

اس موقع پر چودھری سرور نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملک و قوم کا فخر ہے، ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں، اوورسیز پاکستانی جس جس ملک میں رہتے ہیں وہاں کی سیاست میں بھی بھرپور حصہ لیں۔

انہوں نے تجویز پیش کی کہ آزاد کشمیر میں بھی اوورسیز پاکستانیوں کی نشستوں میں اضافہ کیا جائے ۔گورنر پنجاب نے کہا کہ بھارت کے عزائم کو ناکام بنانے کے لیے اوورسیز پاکستانیوں کو یورپی ممالک کی سیاست میں بھی آگے بڑھنا ہوگا، عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

مشہور خبریں۔

غزہ کے لوگوں کا قتل عام جاری رکھنے کے لیے اسرائیل کو امریکہ کی گرین لائٹ

?️ 24 جنوری 2024سچ خبریں:گزشتہ شب اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں روسی وزیر خارجہ

کیا امارات یمن میں سوڈان کی طرح کاروائی کرنے جا رہا ہے؟

?️ 29 نومبر 2025 کیا امارات یمن میں سوڈان کی طرح کاروائی کرنے جا رہا

دفتر خارجہ کا کابل میں پاکستانی سفارت خانے سے متعلق اہم بیان

?️ 15 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان دفتر خارجہ نے  کابل میں پاکستانی سفارت خانے

پاکستان اور تاجکستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

?️ 2 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے جمہوریہ تاجکستان کے

پنجاب میں لاک ڈاون کی مدت میں توسیع کی جاسکتی ہے

?️ 15 مئی 2021پنجاب (سچ خبریں) ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب میں لاک ڈاؤن 16مئی

آرامکو کو ایک اور جھٹکا

?️ 8 مارچ 2021سچ خبریں:سعودی عرب نے اپنی سرزمین پر آرامکو تیل کمپنی اور دیگر

18 بار عمر قید کی سزا سنائے جانے والے فلسطینی قیدی کی منگنی کی کہانی

?️ 15 فروری 2025 سچ خبریں:اسرائیلی جیل میں قید 18 بار عمر قید کی سزا

سید حسن نصراللہ کی شہادت سے حزب اللہ کمزور کیوں نہیں ہوگی؟

?️ 3 اکتوبر 2024سچ خبریں: سید حسن نصراللہ کی شہادت حزب اللہ اور مزاحمتی محاذ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے