انٹربینک میں ڈالر 1.33 روپے مہنگا ہونے کے بعد 187.25 روپے کا ہو گیا

?️

کراچی: (سچ خبریں)ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطع پر پہنچ گیا۔پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشہ چار روز میں ڈالر 6 روپے تک مہنگا ہو گیا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 1.33 روپے مہنگا ہو گیا ہے جس کے بعد ڈالر کی قیمت 187.25 روپے ہو گئی ہے۔ رواں کاروباری ہفتے میں مسلسل چوتھے روز ڈالر مہنگا ہوا ہے اور چار دنوں میں ڈالر 5 روپے 70 پیسے مہنگا ہو چکا ہے۔

گذشتہ روز جاری کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپیہ گراوٹ کا شکار ہے ۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں1.50پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالرکی قیمت خرید184.40روپے سے بڑھ کر185.80روپے اور قیمت فروخت184.50روپے سے بڑھ کر186روپے ہو گئی اسی طرح 1.20روپے کے اضافے سے مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 184روپے سے بڑھ کر185روپے اور قیمت فروخت185روپے سے بڑھ کر186.20روپے ہو گئی۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق یوروکی قدر میں2روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قیمت خرید 198روپے سے بڑھ کر200روپے اور قیمت فروخت 200روپے سے بڑھ کر202روپے ہو گئی اسی طرح 2روپے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 239روپے سے بڑھ کر241روپے اور قیمت فروخت241روپے سے بڑھ کر243روپے پر جا پہنچی ۔علاوہ ازیں عالمی مارکیٹ میں22ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا1954ڈالر ہو گیا جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا سستا ہو گیا ۔

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں150روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت 1لاکھ 33ہزار150روپے ہو گئی اسی طرح128روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت1لاکھ 14ہزار155روپے پر آ گئی۔

مشہور خبریں۔

نیتن یاہو اسرائیل کو پہنچنے والی تباہی کے ذمہ دار 

?️ 8 اکتوبر 2023سچ خبریں:عبرانی اخبار Ha’aretz نے اپنے اداریے میں آج 8 اکتوبر بروز

پچھلے 24 گھنٹوں میں یمن کے الحدیدہ صوبے میں سعودی اتحاد کی 243 بار جنگ بندی کی خلاف ورزی

?️ 4 فروری 2021سچ خبریں:سعودی اتحاد نے یمن کے صوبہ الحدیدہ صوبے میں گذشتہ چوبیس

’رضیہ‘ کی کامیابی پر ہدایت کار کی ماہرہ خان سمیت ٹیم کی تعریفیں

?️ 27 اکتوبر 2023کراچی: (سچ خبریں) حال ہی میں اختتام کو پہنچنے والے ڈرامے ’رضیہ‘

کیا اسرائیل کو 7 اکتوبر سے پہلے حماس کے منصوبے کا علم تھا ؟

?️ 18 جون 2024سچ خبریں: واللا نیوز کے مطابق اسرائیل کی ملٹری انٹیلی جنس سروسز

ہیکرز میل ویئر وائرس کی مدد سے کرپٹو کرنسی والٹ سے ڈیٹا چرانے کیلئے سرگرم

?️ 5 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ہیکرز میل ویئر وائرس کی مدد سے کرپٹو

امارات کے صدر کی جانب سے بشار اسد کو دبئی کانفرنس میں شرکت کی دعوت

?️ 15 مئی 2023سچ خبریں:متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زاید نے شام کے

روس نے امریکا اور نیٹو ممالک کو یورپ کے لیئے سب سے بڑا خطرہ قرار دے دیا

?️ 29 اپریل 2021ماسکو (سچ خبریں) روس نے امریکا اور نیٹو ممالک کو یورپ کے

وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری

?️ 8 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ملکی سیاسی ، معاشی اور اقتصادی صورتحال کا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے