اندازہ تھا مذاکرات کا اختیار کابل کے پاس نہیں۔ خواجہ آصف

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پہلے ہی دن اندازہ ہوگیا تھا کہ مذاکرات کا اختیار کابل حکومت کے پاس نہیں ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ کسی کو شک نہیں ہونا چاہیے، طالبان نے بھارت کی پراکسی جنگ شروع کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ طالبان کا پورے افغانستان پر کنٹرول نہیں ہے، ایک گروپ کی زبانی یقین دہانیوں پر ہم کتنا بھروسہ کرسکتے ہیں۔ وزیر دفاع نے مزید کہا کہ جب معاہدے کے قریب پہنچتے تو ان کے کابل سے رابطے کے بعد تعطل آجاتا، پہلے دن اندازہ ہوگیا تھا کہ مذاکرات کا اختیار کابل حکومت کے پاس نہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ جب سے افغان طالبان حکومت میں آئے ہیں، ہمارے بچے شہید ہورہے ہیں، کسی کو شک نہیں ہونا چاہیے، انہوں نے بھارت کی پراکسی جنگ شروع کی ہے۔ خواجہ آصف نے یہ بھی کہا کہ بھارت نے جو ہزیمت اٹھائی ہے، اب وہ کابل کے ذریعے تلافی کی کوشش میں ہے، اسلام آباد کی طرف کسی نے نظر بھی اٹھائی تو ہم آنکھیں نکال دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پانچ چھ بار معاہدہ ہوا، جب کابل فون پر رابطے کرتے پھر آکر لاچاری کا اظہار کرتے، مجھے افغان مذاکراتی وفد سے ہمدردی ہے، وفد نے کافی محنت کی۔ وزیر دفاع نے کہا کہ کابل میں بیٹھے جو تار کھینچ رہے تھے ان کا پتلی تماشا دلی سے کنٹرول ہورہا تھا، ہم پورا ہفتہ افغان طالبان سے مذاکرات کرچکے ہیں۔ ہم نے بہت شفاف مذاکرات کیے، صوبائی مفادات پر کوئی حرف نہیں آنے دیا، پارلیمنٹ اور متعلقہ اداروں کو اعتماد میں لیں گے۔

مشہور خبریں۔

پاکستان کا ابابیل ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ

?️ 18 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے ہتھیاروں کے نظام ابابیل ویپن سسٹم

مقبوضہ یروشلم کے جنوب میں ایک فلسطینی نوجوان کی شہادت

?️ 30 جنوری 2023فلسطینی وزارت صحت نے آج پیر کی صبح اعلان کیا کہ ہیبرون

مضبوط معیشت کے بغیر قوم اہداف حاصل نہیں کرسکتی:آرمی چیف

?️ 5 اکتوبر 2022واشنگٹن: (سچی خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ مسلح

ہمارے واش رومز اور بیڈ رومز سے نکلو، اپنا کام کرو تو پاکستان بدل جائے گا، جنید اکبر خان

?️ 8 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخواہ کے صدر اور چیئرمین

ریاض بڑے پیمانے پر بیجنگ کے ساتھ کام کرنے کا خواہاں: بلومبرگ

?️ 16 جون 2023سچ خبریں:امریکی خبر رساں ادارے بلومبرگ نے ریاض کی جانب سے عرب

صیہونی بھی یوکرائن بحران کی موجوں پر سوار

?️ 8 مارچ 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت نے یوکرائنی بحران سے نمٹنے کے لیے اس ملک

حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے پر مبنی خبروں کی حقیقت کیا ہے؟

?️ 19 اپریل 2025 سچ خبریں:حزب اللہ کے  ایک اعلی عہدیدار کا کہنا ہے کہ

یاسر حسین نے کوہلی کی ڈانس ویڈیو شیئر کردی

?️ 25 اکتوبر 2021کراچی (سچ خبریں)فلم و ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار یاسر حسین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے