?️
کوئٹہ: (سچ خبریں) سابق وزیر اعلی بلوچستان جام کمال نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے دوران انتخابی شیڈول کا اعلان کرنے کے حوالے سے پیپلز پارٹی کے مطالبے کی حمایت کردی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جام کمال، جو بلوچستان کی سیاست کے ایک کلیدی اسٹیک ہولڈر ہیں، نے گزشتہ روز چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی تاکہ ’بےیقینی‘ اور ان چیلنجز سے نمٹا جاسکے جو نگران حکومت کے دائرہ اختیار سے باہر ہیں۔
یہ پہلا موقع ہے جب بلوچستان کے نمایاں سیاسی رہنماؤں کی جانب سے انتخابی شیڈول کے اعلان کا مطالبہ کیا گیا اور ساتھ ہی لوگوں کے ووٹنگ کے حقوق کے حوالے سے بےیقینی پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔
بلاول ہاؤس سے جاری مختصر بیان کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے اعلیٰ عہدیدار جام کمال کے ساتھ میر عامر علی خان مگسی بھی ملاقات میں شریک تھے، ملاقات میں حالیہ صورتحال، نگران حکومت کی وفاق اور صوبوں میں کارکردگی اور مستقبل کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔
انہوں نے حالیہ اقتصادی بحران کے بارے میں بھی گفتگو کی اور ان کے ممکنہ حل سے متعلق اپنے خیالات سے بھی آگاہ کیا۔
میر عامر علی خان مگسی نے بتایا کہ اجلاس میں اس بیان کے علاوہ اور بھی بہت سے امور کا احاطہ کیا گیا، ہم نے یقینی طور پر مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جس میں حالیہ سیاسی صورتحال، بڑے اقتصادی مسائل اور سب سے ضروری ان چیلنجز کے درمیان آگے بڑھنے کا راستہ شامل ہے، ہم نے آنے والے انتخابات کے عناصر اور سیاسی جماعتوں کے کردار کے حوالے سے بھی بات کی۔
میر عامر علی خان مگسی نے دونوں فریقین کے درمیان الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی شیڈول جاری کرنے کے حوالے سے معاہدہ کیے جانے کا بھی اشارہ دیا اور اسے اقتصادی اور جمہوری استحکام کے لیے’انتہائی اہم’ قرار دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم پیپلز پارٹی کے اس (انتخابات کے شیڈول کے اعلان کے) مطالبے کی حمایت کرتے ہیں اور اجلاس میں بھی ہم نے اس معاملے پر گفگتو کی۔
ان کے بقول ’یہ انتخابات انتہائی اہم ہیں، لیکن ہم نگران حکومت کی کارکردگی کے حوالے سے زیادہ بات نہیں کر سکتے کیونکہ ان کو زیادہ مینڈیٹ حاصل نہیں اور سب سے ضروری بات یہ کہ وہ ملک کو درپیش بڑے مسائل سے نمٹنے کے قابل نہیں ہیں‘۔
جام کمال قومی اسمبلی کے 2013 کے انتخابات کے بعد روشنی میں آئے جب وہ آواران-لسبیلہ حلقے سے آزاد امیدوار کے طور پر قومی اسمبلی کی نشست پر منتخب ہوئے اور پھر مسلم لیگ (ن) کی حکومت میں بطور وزیر مملکت برائے پیٹرولیم شامل ہو گئے۔
اپریل 2018 میں سینیٹ انتخابات کے موقع پر جام کمال نے مسلم لیگ (ن) سے علیحدگی اختیار کرلی اور بلوچستان عوامی پارٹی بنائی، انہوں نے صوبے میں مسلم لیگ (ن) کے ثنااللہ زہری کے بطور وزیر اعلی سربراہی میں اتحادی حکومت کا تختہ پلٹ دیا تھا تاکہ اپنی نئی تشکیل دی گئی پارٹی کی اقتدار تک راہ ہموار کر سکیں۔
جام کمال بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے پہلے صدر مقرر ہوئے اور بعد میں 2018 کے انتخابات میں بلوچستان اسمبلی میں منتخب ہوئے، وہ پھر اگست 2018 میں بلوچستان کے وزیر اعلیٰ کے عہدے پر فائز ہوئے لیکن بعد میں پارٹی کے اندر مہینوں سے جاری تنازع کا سامنے کرتے ہوئے اکتوبر 2018 میں وہ اپنے عہدے سے سبکدوش ہوگئے۔


مشہور خبریں۔
نسلہ ٹاور کے رہائشیوں کو عمارت خالی کرنے کا حتمی نوٹس جاری
?️ 15 اکتوبر 2021کراچی (سچ خبریں) اسسٹنٹ کمشنر فیروزآباد نے نسلہ ٹاور کو خالی کرانے
اکتوبر
ویانا سے دوحہ تک ایک جیسی امریکی غلطیاں
?️ 5 جولائی 2022سچ خبریں:بیشتر مبصرین امریکہ اور یورپ کی جانب سے جوہری معاہدے میں
جولائی
امریکی ریاست مشیگن میں 8 افراد زخمی
?️ 16 جون 2024سچ خبریں: نیویارک ٹائمز کے مطابق ہفتے کے روز ریاست مشیگن کے
جون
بجلی کی لوڈشیڈنگ سے متعلق جامع حکمت عملی کابینہ کو دی گئی:مریم اورنگزیب
?️ 10 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بجلی
مئی
کیا اسرائیل نے بائیڈن کی جنگ بندی کی تجویز قبول کر لی ہے؟
?️ 4 جون 2024سچ خبریں: نیتن یاہو کے مشیر نے کہا کہ غزہ کے بارے
جون
اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں کی بھوک ہڑتال
?️ 19 مارچ 2022سچ خبریں: اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی اسیرون نے بھوک ہڑتال کرنے
مارچ
مصروف صارفین کیلئے خوشخبری، واٹس ایپ نے خلاصے کا فیچر متعارف کرادیا
?️ 28 جون 2025سچ خبریں: اگر آپ بھی ان صارفین میں شامل ہیں جو روزانہ
جون
کینیڈا میں ہونے والا احتجاج اس ملک کی سیاست میں تبدیلی کا باعث بن سکتا ہے؟
?️ 22 فروری 2022سچ خبریں:سیاسی تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ کینیڈا کے ٹرک ڈرائیوروں
فروری