انتخابات سے متعلق درخواست واپس لینے پر چیف جسٹس کا اظہار برہمی

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) عام انتخابات سے متعلق درخواست واپس لینے پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اظہار برہمی کرتے ہوئے درخواست گزار کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عام انتخابات کالعدم قراردینے سے دائردرخواست پر سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی، چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے سماعت کی، بینچ کے دیگر 2 ارکان میں جسٹس محمد علی مظہراورجسٹس مسرت ہلالی شامل ہیں، سماعت کے آغاز پر درخواست گزار کی عدم پیشی پر چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ ’درخواست گزار کدھر ہیں؟‘ جسٹس محمد علی مظہرنے کہا کہ ’درخواست گزارنے 13 فروری کوپٹیشن واپس لینے کی استدعا کررکھی ہے‘۔

درخواست گزار بریگیڈیئر (ر) علی کی جانب سے درخواست واپس لینے پر چیف جسٹس نے کہا کہ ’ایسے سپریم کورٹ کے ساتھ مذاق نہیں ہو سکتا‘، درخواست گزارکو کہیں سے بھی لا کر پیش کریں، یہ کیس ہم سنیں گے، پہلے درخواست داٸرکرتے ہیں اورپھراب غاٸب ہوجاتے ہیں، کیا یہ مذاق چل رہا ہے؟

اس موقع پر کورٹ ایسوسی ایٹ نے عدالت کو بتایا کہ ’درخواست گزارسے بذریعہ فون اورایڈریس پررابطہ کرنے کی کوشش کی‘، اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ ’کیا محض تشہیر کے لیے درخواست دائر کی گئی تھی؟ درخواستگزارکو کسی بھی طرح پیش کریں یہ کیس چلائیں گے، درخواست گزار نے درخواست دائر کرتے ہی خود میڈیا پرجاری کردی، ایسے نہیں چلے گا، عام طورپردرخواست دائرہوتے ہی میڈیا پرجاری نہیں ہوجاتی، درخواست گزار سے بذریعہ فون دوبارہ رابطہ کریں، اس طرح سے سپریم کورٹ کا مذاق نہیں بنایا جاسکتا، کیا پتا درخواست گزار نے خود درخواست فائل کی بھی یا نہیں، کیا پتا بعد میں آکردرخواست گزار کہہ دیں کہ میں نے واپس نہیں لی‘۔

چیف جسٹس نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کومتعلقہ ایس ایچ او کے ذریعے درخواست گزارکو پیش کروانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ’کیس کی سماعت آج ہی درخواست گزار کے آنے پر ہو گی‘۔

مشہور خبریں۔

واٹس ایپ کی 2024 کی وہ خفیہ ٹِرکس جن کا علم بیشتر افراد کو نہیں ہوسکا

?️ 28 دسمبر 2024سچ خبریں: واٹس ایپ دنیا کا مقبول ترین میسجنگ پلیٹ فارم ہے

جو بائیڈن نے اسرائیلی دہشت گردی کی حمایت کرتے ہوئے اسرائیل-فلسطین تنازع کے حوالے سے اہم بیان جاری کردیا

?️ 23 مئی 2021واشنگٹن (سچ خبریں)  امریکی صدر جو بائیڈن  نے اسرائیلی دہشت گردی کی

صیہونی فوج کا القسام کمانڈر کے قتل میں ناکامی کا اعتراف

?️ 4 فروری 2025سچ خبریں:صیہونی فوج نے حماس کی عسکری ونگ، القسام بریگیڈز کے الشاطی

جاپان؛ مشرقی ایشیا میں امریکی عسکریت پسندی کی ریڑھ کی ہڈی

?️ 18 فروری 2023سچ خبریں: امریکہ کے سابق اسسٹنٹ سیکریٹری دفاع نے واشنگٹن اور ٹوکیو کے

وزیر اعظم نے زیتون کا در خت لگایا

?️ 15 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمراں خان  نے خیبر پختونخوا کا دورہ

انجینئرنگ ڈیولپمنٹ بورڈ کے سی ای او کی منظوری کے بغیر 2 سال تک تعیناتی کا انکشاف

?️ 19 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے وزیراعظم کی منظوری کے

نیتن یاہو کا نیا مالیاتی اسکینڈل

?️ 25 فروری 2023سچ خبریں:عبرانی ذرائع نے بنیامین نیتن یاہو کے خاندان کے نئے مالیاتی

کیا صیہونی حماس کی شرطیں مانیں گے؟

?️ 10 فروری 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت نے قطر اور مصر کو قیدیوں کے تبادلے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے