🗓️
اسلام آباد:(سچ خبریں) صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے انتخابات سے قبل تمام جماعتوں کو یکساں مواقع فراہم کرنے کے حوالے سے زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ تلخیاں ختم ہونی چاہئیں اور درگزر کا راستہ نکلنا چاہیے۔
ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے سابق وفاقی وزیر اور سینیٹر محمد علی درانی نے ملاقات کی اور اس موقع پر مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ بیان کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات آزادانہ، منصفانہ، شفاف اور جامع ہونے چاہئیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کی مضبوطی کے لیے تمام سیاسی جماعتوں اور ان کی قیادت کو انتخابی عمل میں حصہ لینے کے یکساں مواقع فراہم کیے جائیں۔
ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ اگر لوگ اپنی پسند کے لیڈر منتخب نہ کر سکیں تو جمہوریت بے معنی ہو جاتی ہے۔
ملک میں اتحاد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تلخیاں ختم ہونی چاہئیں، تعاون اور درگزر کا راستہ نکلنا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ آئندہ عام انتخابات ملکی تعمیر نو کے لیے ضروری تحریک پیدا کرنے کا اچھا موقع ہیں، سیاسی شمولیت کا اہم اور واحد معاملہ ہی جمہوریت کی روح ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ معیشت سمیت تمام ممکنہ محاذوں پر مشکلات کا مقابلہ کرنے کے لیے ملک میں سیاسی، ادارہ جاتی اور اسٹیک ہولڈرز کے اتحاد کی اشد ضرورت ہے۔
صدر مملکت نے کہا کہ مشکل فیصلوں کے لیے عوامی حمایت اور مشترکہ ملکیت درکار ہوتی ہے۔
صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی کا بیان ایک ایسے موقع پر سامنے آیا جب الیکشن کمیشن پہلے ہی جنوری 2024 کے آخری ہفتے میں انتخابات کے انعقاد کا اعلان کرچکا ہے۔
دوسری جانب ان کی جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان توشہ خانہ کیس میں گرفتاری کے بعد تاحال جیل میں ہیں اور پارٹی کو 9 مئی کے واقعات کے بعد قانونی مشکلات کا سامنا ہے۔
الیکشن کمیشن نے جنوری کے آخری ہفتے میں انتخابات کا اعلان کیا ہے تاہم حتمی تاریخ نہیں دی جبکہ خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں کہ انتخٓبات میں تاخیر ہوسکتی ہے۔
جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے انتخابات کے وقت پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے کئی علاقوں میں جنوری کے آخری ہفتے میں برف باری کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔
اسی طرح پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) اور پی ٹی آئی کی جانب سے مسلسل کہا جا رہا ہے کہ انہیں لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں دی جا رہی ہے اور مسلم لیگ (ن) اپنے پارٹی قائد نواز شریف کی رواں ماہ ملک واپسی کے لیے تیاریوں میں مصروف ہے۔
دوسری جانب نگران حکومت نے اس تاثر کو یکسر مسترد کردیا ہے کہ وہ مسلم لیگ (ن) کی بی ٹیم ہے اور واضح کیا کہ ان کا کوئی فیورٹ نہیں ہے۔
مشہور خبریں۔
عراق کو شام میں دہشتگرد گروہوں کی واپسی پر تشویش
🗓️ 22 دسمبر 2024سچ خبریں:عراقی وزیر خارجہ فواد حسین نے شام اور غزہ کی صورتحال
دسمبر
صہیونیوں کا مغربی کنارے پر قبضے کو بڑھانے کا نیا منصوبہ
🗓️ 20 اگست 2023سچ خبریں:کچھ عرصہ قبل صیہونی حکومت کے اہلکاروں نے عقبہ، اردن اور
اگست
عدت نکاح کیس: عمران خان، بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت ملتوی
🗓️ 6 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے بانی
اپریل
پاکستانی حکام کا ایران سے گیس پائپ لائن کی تکمیل پر زور
🗓️ 11 مئی 2023سچ خبریں:بدھ کو پاکستانی صنعتکاروں کے ساتھ ملاقات میں قریشی نے اس
مئی
سعودی عرب کو بچانے کے لیے مارب کی جنگ میں امریکہ کی براہ راست انٹری
🗓️ 24 جنوری 2022سچ خبریں: یمن پر یلغار کا آغاز 26 مارچ 2015 کو سعودی
جنوری
الیکشن کمیشن کی ہدایت پر پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات آج ہوں گے
🗓️ 2 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف نے گزشتہ روز اعلان کیا
دسمبر
صرف چند دنوں میں شام میں 1600 دہشتگرد ہلاک
🗓️ 4 دسمبر 2024سچ خبریں:شام کے شہر حماہ کے مرکز میں موجود فیلڈ ذرائع نے
دسمبر
پی ٹی آئی رہنماؤں کی پریس کانفرنس
🗓️ 25 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے رہنما فواد چودھری اور
جولائی